Muhammad Ahsan Nawaz

Muhammad Ahsan Nawaz Freelancer || Social Media Marketer || Boost Engagement || Grow Your Business

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی Google نے پاکستان میں اپنا دفتر کھول دیاوزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے وفد کی ملاقات ہوئی، ج...
19/08/2026

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی Google نے پاکستان میں اپنا دفتر کھول دیا

وزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے، جبکہ ملک میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

گوگل کے نائب صدر نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل جیمینائی کی مفت سروس فراہم کی جائے گی۔

ایک انتہائی عجیب اور پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق قبرستان کے اندر ولیمہ کی تقریب کے لیے تیاریاں کی گئیں۔ قب...
18/08/2026

ایک انتہائی عجیب اور پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق قبرستان کے اندر ولیمہ کی تقریب کے لیے تیاریاں کی گئیں۔ قبروں کے اوپر اور اردگرد خیمے (ٹنٹ) لگائے گئے، اور میزیں اور کرسیاں رکھی گئیں تاکہ مہمانوں کو وہاں کھانا کھلایا جا سکے۔

اس پورے علاقے کو ولیمہ کی تقریب کے لیے سجایا اور منظم کیا گیا، حالانکہ اس کے نیچے اور اردگرد قبریں موجود تھیں۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بہت توجہ حاصل کی ہے، اور بہت سے لوگ اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ آیا قبروں کے اوپر شادی کی دعوت دینا اور میزیں، کرسیاں اور خیمے لگانا مناسب ہے۔

اس صورتحال نے قبرستانوں کے تقدس اور وقار کے احترام کے بارے میں بھی بحث چھیڑ دی ہے، جو مردہ دفن کرنے اور ان کی یاد منانے کی جگہیں ہیں

مدینہ منورہ سے ایمان افروز منظر نے عاشقانِ رسول ﷺ کے دلوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، جہاں 2 ربیع الاول کا چاند مسجد نبوی ...
17/08/2026

مدینہ منورہ سے ایمان افروز منظر نے عاشقانِ رسول ﷺ کے دلوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، جہاں 2 ربیع الاول کا چاند مسجد نبوی ﷺ کے سبز گنبد کے عین اوپر دکھائی دیا۔

چاند اور سبز گنبد کا یہ حسین امتزاج دیکھنے والوں کے لیے ایک روح پرور منظر بن گیا۔ یہ خوبصورت منظر مدینہ منورہ کی نورانی فضا، مسجد نبوی ﷺ کی عظمت اور دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کو مزید تازہ کرنے والا محسوس ہوا۔

سوشل میڈیا پر منظر کی تصاویر اور ویڈیو نے عقیدت مندوں کے دل موہ لیے، جبکہ صارفین نے اسے اللہ کی قدرت اور مدینہ منورہ کی خوبصورتی کا دلنشیں منظر قرار دیا۔

17/08/2026
سوئٹزرلینڈ نے خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک شخص کو ہلاک کر دیتی ہے۔  بغیر کسی درد...
17/08/2026

سوئٹزرلینڈ نے خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک شخص کو ہلاک کر دیتی ہے۔ بغیر کسی درد کے اس میں انسان درد محسوس نہیں کرتا ۔۔یہ مشین ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس مشین کو سارکو کہا جاتا ہے اور اس کی شکل تابوت جیسی ہے، جب کسی شخص کو اس میں ڈالا جاتا ہے تو بٹن دبانے سے نائٹروجن گیس پیدا ہوتی ہے اور آکسیجن کی سطح کم ہونے سے انسان بے ہوش ہو جاتا ہے ۔اور جان کی بازی ہار جاتا ہے۔ ہم سب کو اللّٰـــــہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک مسلمان کے گھر میں پیدا کیا۔۔۔۔ اللّٰـــــہ تعالیٰ ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ❤️
یار یہ کیا چل رہا ہے. دنیا نے خودکشی میں بھی ترقی کرلیا.

اجاڑ دے میرے دل کی دنیا، سکوں کو میرے تباہ کر دےمگر میری التجا ہے تجھ سے، اِدھر بھی اپنی نگاہ کر دےیہ پردہ داری ہے یا تم...
15/08/2026

اجاڑ دے میرے دل کی دنیا، سکوں کو میرے تباہ کر دے
مگر میری التجا ہے تجھ سے، اِدھر بھی اپنی نگاہ کر دے

یہ پردہ داری ہے یا تماشا، مجھی میں رہ کر مجھی سے پردہ
تباہ کرنا اگر ہے مجھ کو، نقاب اُٹھا اور تباہ کر دے

نفس نفس میں ہو یاد تیری، قدم قدم پہ ہو ذکر تیرا
تجھی کو دیکھا کروں ہمیشہ، کچھ ایسی مجھ پہ نگاہ کر دے

کرم کا تیرے ہے کیا ٹھکانہ، مگر ہو دل میں یقینِ کامل
نوازنے پر اگر تو آئے، گدا کو پل بھر میں شاہ کر دے

تری جدائی میں صرف رونا، کبھی تڑپنا کبھی مچلنا
بہت پریشاں ہو چکا ہوں، کرم کی اب تو نگاہ کر دے

شاعر: بیدم شاہ وارثی

ریاست ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ناگا خاتون نے پاکستان کے یومِ آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ک...
15/08/2026

ریاست ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ناگا خاتون نے پاکستان کے یومِ آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناگا عوام بھی 14 اگست کو اپنا یومِ آزادی سمجھتے ہیں اور بھارتی حکمرانی سے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں ناگا خاتون نے دعویٰ کیا کہ ناگا عوام نے 14 اگست کو برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی، تاہم برطانوی انخلا کے بعد بھارت نے ان کے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔

انہوں نے ناگا عوام کی جدوجہدِ آزادی کا موازنہ کشمیریوں اور سکھوں کی تحریکوں سے کرتے ہوئے عالمی برادری سے ناگا عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگا قوم کی اپنی تاریخ، ثقافت، زبان، سرزمین اور فوج ہے اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔

ناگا خاتون نے بھارتی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی پرچم کو قبضے کی علامت قرار دیا اور اسے نذرِ آتش بھی کیا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی سے منسوب ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناگا عوام کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے اور آزادانہ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے پاکستانی عوام سے ناگا عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے حصول تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔


Disclaimer: This content is based on information available from initial reports and official sources at the time of publication.

Address

Multan

Telephone

+923019233915

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ahsan Nawaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share