04/11/2025
غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمان کریں گے۔
پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کی تیاری کر رہا ہے۔
پاکستان اپنی پالیسی بنانے میں خود مختار ہے۔
فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن میں 1667 دہشت گرد مارے گئے۔
فوج سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہتی۔
فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔
جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے میں مجرمانہ اور دہشت گرد گروہ بڑی رکاوٹ ہیں۔
گورنر راج کے فیصلے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔
افغانستان کے حالات بے معنی ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
افغانستان میں منشیات کے اسمگلر افغان سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان میں اسمگل کی جارہی ہیں۔
دہشت گرد عشر کے نام پر ٹیکس وصول کرتے ہیں۔
زیادہ تر کارروائیاں بلوچستان میں کی گئیں۔
حالیہ پاک۔افغان کشیدگی میں 206 افغان طالبان اور 112 فتنۂ خوارج مارے گئے۔
ٹی ٹی پی نے امیرِ افغان طالبان کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔
ٹی ٹی پی افغان طالبان کی ایک شاخ ہے۔
افغان طالبان فتنۂ خوارج کے دہشت گردوں کو گھنے آباد علاقوں میں بساکر ان کے لیے حفاظتی حصار بنا رہے ہیں۔
بھارت گہرے سمندر میں ایک اور جھوٹا آپریشن کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بھارت زمین، سمندر اور خلا میں جو کچھ کرنا تھا کر چکا ہے۔ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس بار جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔
اس سال 62,113 آپریشن کیے گئے، 582 جوان شہید ہوئے۔
مدارس کی تعداد 2014 میں 48 ہزار تھی جو اب ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
افغانستان میں ہمارا ردِعمل فوری ہوتا ہے۔ افغانستان کے ساتھ معاملات سدھارنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے: افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔
اس سال 62,113 آپریشن کیے گئے جن کی زیادہ تعداد بلوچستان میں ہوئی۔
گزشتہ تین سے چار ماہ میں افغانستان سے دراندازی کے دوران دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں 60 فیصد افغان تھے۔
تیراہ میں آپریشن کی وجہ سے یہاں پوست کی فصل تباہ کی گئی۔ تیراہ ویلی میں ڈرونز، اے این ایف اور ایف سی کے ذریعے پوست تلف کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں 12 ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی تھی۔
پوسٹ کی فی ایکڑ آمدن 18 لاکھ سے 32 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ مقامی سیاست دان اور لوگ بھی پوست کی کاشت میں شامل ہیں۔
افغان طالبان انہیں تحفظ دیتے ہیں کیونکہ یہ پوست افغانستان جاتی ہے۔ افغانستان میں اسی پوست سے آئس اور دیگر منشیات تیار کی جاتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر