Hafeez 2.0

Hafeez 2.0 This page will provide you News and information from Pakistan and around the world

اصلی دہشتگرد یہی لوگ ہیں جو ایسے دردناک واقعات پر ہنستے ہیں۔پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ یہی لوگ ہیںان کا علاج سب سے پہ...
11/11/2025

اصلی دہشتگرد یہی لوگ ہیں جو ایسے دردناک واقعات پر ہنستے ہیں۔
پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ یہی لوگ ہیں
ان کا علاج سب سے پہلے ہونا چاہیے۔

10/11/2025

A bomb blast in New dehli india killed 8 and injured many.

غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمان کریں گے۔پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کی تیاری کر رہا ہے۔پاکست...
04/11/2025

غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمان کریں گے۔

پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کی تیاری کر رہا ہے۔

پاکستان اپنی پالیسی بنانے میں خود مختار ہے۔

فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن میں 1667 دہشت گرد مارے گئے۔

فوج سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہتی۔

فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے میں مجرمانہ اور دہشت گرد گروہ بڑی رکاوٹ ہیں۔

گورنر راج کے فیصلے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔

افغانستان کے حالات بے معنی ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

افغانستان میں منشیات کے اسمگلر افغان سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان میں اسمگل کی جارہی ہیں۔

دہشت گرد عشر کے نام پر ٹیکس وصول کرتے ہیں۔

زیادہ تر کارروائیاں بلوچستان میں کی گئیں۔

حالیہ پاک۔افغان کشیدگی میں 206 افغان طالبان اور 112 فتنۂ خوارج مارے گئے۔

ٹی ٹی پی نے امیرِ افغان طالبان کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔

ٹی ٹی پی افغان طالبان کی ایک شاخ ہے۔

افغان طالبان فتنۂ خوارج کے دہشت گردوں کو گھنے آباد علاقوں میں بساکر ان کے لیے حفاظتی حصار بنا رہے ہیں۔

بھارت گہرے سمندر میں ایک اور جھوٹا آپریشن کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بھارت زمین، سمندر اور خلا میں جو کچھ کرنا تھا کر چکا ہے۔ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس بار جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

اس سال 62,113 آپریشن کیے گئے، 582 جوان شہید ہوئے۔

مدارس کی تعداد 2014 میں 48 ہزار تھی جو اب ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

افغانستان میں ہمارا ردِعمل فوری ہوتا ہے۔ افغانستان کے ساتھ معاملات سدھارنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے: افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

اس سال 62,113 آپریشن کیے گئے جن کی زیادہ تعداد بلوچستان میں ہوئی۔

گزشتہ تین سے چار ماہ میں افغانستان سے دراندازی کے دوران دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں 60 فیصد افغان تھے۔

تیراہ میں آپریشن کی وجہ سے یہاں پوست کی فصل تباہ کی گئی۔ تیراہ ویلی میں ڈرونز، اے این ایف اور ایف سی کے ذریعے پوست تلف کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں 12 ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی تھی۔

پوسٹ کی فی ایکڑ آمدن 18 لاکھ سے 32 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ مقامی سیاست دان اور لوگ بھی پوست کی کاشت میں شامل ہیں۔

افغان طالبان انہیں تحفظ دیتے ہیں کیونکہ یہ پوست افغانستان جاتی ہے۔ افغانستان میں اسی پوست سے آئس اور دیگر منشیات تیار کی جاتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر

‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کی بنیادی وجہ طالبان کے مختلف گروپوں کے درمیان اقتدار کی جنگ ہے۔ ح...
03/11/2025

‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کی بنیادی وجہ طالبان کے مختلف گروپوں کے درمیان اقتدار کی جنگ ہے۔

حقانی گروپ نہ صرف طالبان بلکہ فتنہ خوارج (ٹی ٹی پی) کا بھی سب سے بڑا حمایتی ہے، یہی وجہ ہے کہ حقانی گروپ کے زیر اثر علاقوں پکتیا، پکتیکا اور خوست میں فتنہ خوارج کے زیادہ تر کیمپ قائم ہیں۔

دوسری جانب قندھاری گروپ،جو شیخ ہیبت اللہ کے زیر اثر ہے، کو فتنہ خوارج کے حوالے سے حقانی گروپ سے گہرے اور بنیادی اختلافات ہیں۔

سراج الدین حقانی فتنہ خوارج کو اپنا دایاں بازو بنائے رکھنا چاہتا ہے تاکہ اگر کبھی اس کے اور قندھاری یا دیگر طالبان گروپوں کے درمیان کوئی جنگ یا تصادم ہو تو فتنہ خوارج نہ صرف اسکا ساتھ دیں بلکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے بھی انہیں مدد فراہم کریں۔

طالبان کی اس اندرونی رسہ کشی اور گروہی تقسیم کا خمیازہ پاکستان کے خیبر پختونخوا کے عوام اور افغان عوام دونوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان نے کابل میں 200 بستروں پر مشتمل جناح ہسپتال تعمیر کیا، جو افغانستان کے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہسپتال 20 ...
03/11/2025

پاکستان نے کابل میں 200 بستروں پر مشتمل جناح ہسپتال تعمیر کیا، جو افغانستان کے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ یہ
ہسپتال 20 اپریل 2019 کو وزارتِ صحت کے ماتحت کھولا گیا۔

جلال آباد میں امین اللہ لوگری ہسپتال اور نشتر کڈنی سنٹر شامل ہیں۔ ان ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے گئے

پھر بھی افغانی پاکستان کی ان خدمات کو نہیں مانتے اور ہمیشہ پاکستان کے لئے برا ہی بولتے ہیں۔

انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فتنہ خوارج (ٹی ٹی پی) کے جو دو بڑے مطالبات ہیں - فاٹا کا خیبر پختونخوا سے انضمام خت...
03/11/2025

انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فتنہ خوارج (ٹی ٹی پی) کے جو دو بڑے مطالبات ہیں - فاٹا کا خیبر پختونخوا سے انضمام ختم کیا جائے اور پاکستانی فوج فاٹا سے نکل جائے - ان کے پیچھے بھی سراج الدین حقانی ہے۔
جب پاکستان حکومت نے فتنہ خوارج کے یہ مطالبات ماننے سے صاف انکار کیا تو سراج الدین حقانی نے یہی مطالبات خود ترتیب دے کر پاکستان کے سامنے رکھ دیے۔
سٹریٹیجک ڈیپتھ کے طورپر وہ پاکستانی علاقوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے
اس سے نہ صرف یہ وسیع علاقہ اور اس کی افرادی قوت دوسرے افغان گروپوں پر اس کے اثر و رسوخ کو بڑھائیں گے بلکہ
کابل پر قبضہ کرنے میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔

پاکستان ان کا کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کرے گا اور ان کو ہر حال میں شکست دے کرہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گا انشاءاللہ۔

03/11/2025

Sudan humanitarian crisis!

02/11/2025

Stand up for Sudan.
Speak up for Sudan.
Sudan needs you... 🇸🇩

سوڈان اس وقت شدید خانہ جنگی کا شکار ہے جس کا آغاز اپریل 2023 میں ہوا، جب سرکاری فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف )کے...
02/11/2025

سوڈان اس وقت شدید خانہ جنگی کا شکار ہے جس کا آغاز اپریل 2023 میں ہوا، جب سرکاری فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف )کے درمیان اقتدار کی جنگ چھڑ گئی۔ اس جنگ نے پورے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں اور خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ بہت سے متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن نہیں۔ خاص طور پر مغربی دارفور میں بڑے پیمانے پر قتل عام، خواتین پر تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اس دوران متحدہ عرب امارات( یو اے ای )پر آر ایس ایف کو ہتھیار، ڈرونز اور لاجسٹک سپورٹ دینے کے الزامات لگے ہیں، جنہیں یو اے ای حکومتی سطح پر مسترد کرتی ہے، مگر بین الاقوامی رپورٹس اور سفارتی بیانات اس کردار پر سوالات اٹھاتے ہیں۔ اس مداخلت نے جنگ کو مزید پیچیدہ اور طویل بنا دیا ہے۔ مجموعی طور پر سوڈان اس وقت انسانی بحران کے بدترین دور سے گزر رہا ہے اور عالمی برادری کی فوری توجہ اور امداد کی ضرورت ہے۔

سوڈان نے پاکستان کے ساتھ ایک بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت پاکستان سوڈانی سرکاری فوج کو لڑاکا طیارے، ڈ...
01/11/2025

سوڈان نے پاکستان کے ساتھ ایک بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت پاکستان سوڈانی سرکاری فوج کو لڑاکا طیارے، ڈرون اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوڈان میں خانہ جنگی جاری ہے اور ملکی فوج اور باغی آر ایس ایف کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

آر ایس ایف جسے مبینہ طور متحدہ عرب امارات اور مصر کی حمایت حاصل ہے، اس پر سوڈان میں ہزاروں معصوم شہریوں کے نسلی قتل عام کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

میری حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے عوام نے فوج کی حمایت شروع کی، فوج، پولیس اور شہریوں نے مل کر دہشتگردوں کیخلاف اتحاد...
01/11/2025

میری حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے عوام نے فوج کی حمایت شروع کی، فوج، پولیس اور شہریوں نے مل کر دہشتگردوں کیخلاف اتحاد بنایا، صوبے میں جو امن قائم کیا، وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے۔

علی امین گنڈا پور

پاکستان کے قرضے خطرناک سطح تک بڑھ چکے ہیں اور مجموعی قرضہ 84 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک ...
01/11/2025

پاکستان کے قرضے خطرناک سطح تک بڑھ چکے ہیں اور مجموعی قرضہ 84 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اتنے بھاری قرضوں کی وجہ سے حکومت کے بجٹ کا بڑا حصہ صرف سود اور قسطوں کی ادائیگی میں خرچ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے لیے کم سرمایہ بچتا ہے۔ قرضوں کا بوجھ بڑھنے سے روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی میں اضافہ اور معاشی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے جبکہ سرمایہ کاری کا ماحول بھی متاثر ہوتا ہے۔ اگر فوری اور مضبوط معاشی اصلاحات نہ کی گئیں، برآمدات میں اضافہ اور ٹیکس نظام بہتر نہ بنایا گیا تو قرضوں کا یہ دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے اور ملک کو سخت مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومتی کفایت شعاری، مؤثر معاشی پالیسی اور پائیدار سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستان مستقبل میں قرض کے بوجھ سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ سکے۔

Address

Multan

Telephone

+923170623646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafeez 2.0 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafeez 2.0:

Share