02/11/2025
قائداعظم ہاؤس میوزیم کراچی میں پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کی بہتری سے متعلق تقریب “دو ممالک، ایک قوم” کے نام سے منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر اے ایس ایم انیس الزمان نے کہا کہ پاکستان ڈھاکا نے بنایا، مسلم لیگ ڈھاکا میں بنی، ہمارا پاکستان پر سب سے زیادہ کلیم ہے. ان کا کہنا تھاکہ ہمیں جھوٹ سے گریز اور حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے، 60 کی دہائی میں پاکستان بڑی ترقی کر رہا تھا، کوریا معاشی اعتبار سے بہت پیچھے تھا، آج کورین ہمارے ملک میں آ کر بتاتے ہیں کیا کیسے کرنا ہے، پہلے ہماری طرف دیکھتے تھے۔