9X NEWS

9X NEWS A journalist is the one who supports truth and truth in every situation and portrays the truth with follow on Facebook
https://www.facebook.com/9xurdunews/

Well Come to
9X News Social Media Urdu News is a 24-hour social media network in Pakistan with nationwide reach of political, social, business, sports and all kinds of news.

9X News always

He considers it his responsibility to state facts without fear of neutrality
A journalist is the one who supports truth and truth in every situation and portrays the truth with his pen and uses his pen skills against social distortion and corruption.

بلوچستان کے دو بڑے شہروں قلات اور خضدار میں جمعرات کو تاجروں کو سرکاری حکام کی جانب سے شام کو دکانیں بند کرنے جبکہ عام ع...
07/08/2026

بلوچستان کے دو بڑے شہروں قلات اور خضدار میں جمعرات کو تاجروں کو سرکاری حکام کی جانب سے شام کو دکانیں بند کرنے جبکہ عام عوام کو گھروں سے نہ نکلنے کے لیے کہا گیا۔

دونوں شہروں میں سیاسی اور تاجر رہنمائوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک لحاظ سے ان شہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں کرفیو نہیں لگایا گیا ہے تاہم حفظ ماتقدم کے طور پر دونوں شہروں میں رات کو لاک ڈائون ہوگا۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے بلوچستان کے کسی شہر میں کرفیو کے نفاذ کا نوٹفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

قلات اور خضدار میں لوگوں نے کیا بتایا؟

قلات میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ شام کو انتظامیہ کی جانب سے بازار میں دکانوں کو بند کرایا گیا اور لوگوں کو کہا گیا کہ وہ رات کو اپنے گھروں سے نہیں نکلیں۔

قلات میں جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل کے رکن حافظ قاسم لہڑی نے بتایا کہ شام کو 6 بجے دکانوں کو بند کرنے کا کہا گیا جبکہ رات کو ان کو بقول 10 بجے سے صبح 7 بجے تک لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا کہا گیا۔

انھوں نے کہا کہ عملی طور پر قلات میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

قلات سے تعلق رکھنے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما قادربخش مینگل نے بھی تصدیق کی کہ قلات میں مقامی حکام نے تاجروں کو بتایا گیا کہ وہ شام کو اپنی تجارتی سرگرمیاں بند کریں جبکہ رات کو یہ کہا گیا کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح قلات کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً ان اقدامات سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایمرجنسی کی صورت میں لوگ اپنے مریضوں کو ہسپتال تک نہیں لے جاسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ان قدامات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

خضدار شہر میں بھی ایک سینیئر تاجر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہر میں انتظامیہ اور پولیس کے لوگ آئے اور تاجروں کو بتایا کہ وہ اپنی دکانوں کو بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے لوگوں نے اس کی وجہ سکیورٹی خدشات کو بتایا اور یہ کہا کہ کسی ایمرجنسی میں کاررواِئی کی صورت میں عام لوگوں کا نقصان نہ ہو۔

حکام کا کیا کہنا ہے؟

یک سینیئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا سکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے حفظ ماتقدم کے طور پر دونوں شہروں میں شام کو لاک ڈائون کیا جارہا ہے۔

جب جمعرات کی شام تاجروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں نے وزیر داخلہ کی توجہ اس جانب دلائی گئی تو انھوں نے کہا کہ غیر ملکی ممالک کے ایما پر چند مٹھی بھر عناصر شرپسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور لوگ ان کی ان سرگرمیوں سے پریشان ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’ہائی ویز پر شرپسندی کی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کارروائی کریں گے اور جہاں کرفیو کی ضرورت پڑی تو وہاں کرفیو ہوگا،جہاں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کی ضرورت ہوئی وہاں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن اور جہاں مکمل فوجی آپریشن کی ضرورت ہوئی وہاں مکمل فوجی آپریشن ہوگا۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی بھی شہر میں کرفیو کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

فتح پور ۔  سب انسپکٹر حسن سلطان ایس ایچ او تھانہ فتح پور  تعینات ۔۔۔۔
31/07/2026

فتح پور ۔ سب انسپکٹر حسن سلطان ایس ایچ او تھانہ فتح پور تعینات ۔۔۔۔

سابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ریٹائرمنٹ  کی درخواست منظور وہ ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے۔نوٹییفکیشن جاری
31/07/2026

سابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور وہ ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے۔نوٹییفکیشن جاری

پاکستان- ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز کا راج: ’لگتا ہے عباس پر کششِ ثقل کے اصول لاگو ہی نہیں ہوتے‘
28/07/2026

پاکستان- ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز کا راج: ’لگتا ہے عباس پر کششِ ثقل کے اصول لاگو ہی نہیں ہوتے‘

طلبہ پر کلاشنکوف تاننے پر بہار پولیس کا اہلکار معطل، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انڈیا میں شور
28/07/2026

طلبہ پر کلاشنکوف تاننے پر بہار پولیس کا اہلکار معطل، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انڈیا میں شور

بی جے پی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی۔
26/07/2026

بی جے پی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی۔

انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100کلومیٹر الٹرا میراتھون جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
26/07/2026

انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100کلومیٹر الٹرا میراتھون جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

24/07/2026
لیہ/ تھانہ فتح پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی ،آصف موٹر چور گینگ ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرز اور نقدی...
24/07/2026

لیہ/ تھانہ فتح پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی ،آصف موٹر چور گینگ ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرز اور نقدی برآمد ،کل 10 لاکھ روپے کی ریکوری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی کی زیر قیادت لیہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے متحرک ہے ،اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ فتح پور عابد علی کی زیر نگرانی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موٹر چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد مسروقہ سولر موٹرز اور نقدی برآمد کر لی گئی ،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،ایس ایچ او عابد علی کا کہنا ہے کہ گینگ ملزمان کی گرفتار ی سے شہریوں کو احساس تحفظ ملے گا ۔

24/07/2026

لیہ جمال چھپری اوباش افراد کی حاملہ خاتون سے زیادتی کی کوشش بااثر ملزمان کی خاتون کو حراساں اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی دھمکی ایس ایچ او تھانہ چوبارہ کی اوباش ملزمان کو کھلی چھٹی متاثرہ خاتون رمشاء شاہد کا آر پی او ڈیرہ وزیر اعلی پنجاب سے اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق چک نمبر 325ٹی ڈی اے جمال چھپری کی رہائشی خاتون رمشاء شاہد نے الزام عائد کیا کہ قریبی ہمسائے پٹواری کے اوباش بیٹے دیگر کےہمراہ گھر میں داخل ہوئےاور اکیلا پاکرجنسی زیادتی کی کوشش کی حراساں کیا اورویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی دھمکیاں دینے لگے شورواویلہ پر کھیتوں میں کام کرتے افرادموقع پر اگئے جنہیں دیکھ کر اوباش ملزمان پسٹل لہراتے ہوئے فرار ہوگئے مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پٹواری کی بگڑی اولاد نے چک ہذا میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں اور کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں ہے الٹا جو بھی ان با اثر اوباشوں کے خلاف تھانہ میں درخواست دے تو ان پر دباو ڈالا جاتا ہے تھانہ کے ایس ایچ او سے مبینہ ساز باز کرکے مدعی کی درخواست کی غائب کرا دی جاتی ہے متاثرہ خاتون رمشاء شاہد نے ڈی پی او لیہ ار پی او ڈیرہ وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Address

Multan
31200

Telephone

+923339546250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 9X NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 9X NEWS:

Shortcuts

Share