24/02/2026
افسوسناک واقعہ
ڈیرہ غازی خان جامپور کی بیٹی ڈاکٹر مہوش رحیم (CMO کوہاٹ ہسپتال) کو ہسپتال کے گیٹ پر سرِ عام قتل کر دیا گیا۔ وجہ صرف ایک معمولی سی بات کہ انہوں نے ایک مرد کو لیڈیز ایریا سے باہر جانے کا کہا تھا۔ اس پر غصہ اور بے صبری دکھاتے ہوئے ایک اٹینڈنٹ نے گولی ماری دی اور ایک خاندان اجاڑ دیا ۔
ایک ہنستی کھیلتی زندگی اور ایک قابل ڈاکٹر کو چند لمحوں کے غصے نے ہم سے چھین لیا۔ ہم حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتل کو فوری گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔ ڈیرہ غازی خان کی بیٹی کو انصاف دلایا جائے ۔