24/09/2025
آج کل فیس بک میں یہ 119 روپےمیں نیلا ٹک لے لو کا پوسٹر کافی لوگوں کو نظر آ رہا ہےاس بارے میں میرے کیا کیوں اور کیسے۔؟گروپ میں بھی کافی سوالات آئے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس پر ایک پوسٹ لکھ دوں
بات سادہ سی ہ میٹا نے کہا ہے بھائی اگر تم چاہتے ہو کہ سب کو پتا چلے تم اصلی والے ہو اور کوئی ڈپلیکیٹ پروفائل نہ بنے تو مہینے کے پیسے دو اور ہم تمہیں نیلا ٹک دے دیتے ہیں
پہلا مہینہ صرف 119 روپے بس لالچ دینے کواس کے بعد سیدھا 1750 روپے ہر مہینہ
اس کے فائدے
نیلا ٹک ملے گا لوگ کہیں گے واہ بھائی بڑا بندہ ہے۔ مطلب آپ کی واہ واہ ہوگی
آپ پر اعتماد بڑھے گا۔ اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو آپ کے گاہک آپ پر ذیادہ اعتبار کریں گے
اکاؤنٹ زیادہ محفوظ ہو جائے گا ہیک ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا
سپورٹ والے جلدی جواب دیں گے۔ اگر فیس بک پر کوئی مسئلہ ہوا تو فیس بک ہیلپ یا سپورٹ سے جلدی رابطہ ہو سکے گا
اور کچھ اضافی فیچرز بھی ملیں گے جیسے خاص سٹیکرز وغیرہ
نیلا ٹک ضروری نہیں ہےاگر آپ بس دوستوں کے ساتھ تصویریں اور اسٹیٹس لگاتے ہیں یا فیس بک کو پوسٹس اور ریلز دیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اس نیلے ٹک کی کوئی اتنی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر آپ پبلک فگر ہیں کوئی کاروبار کرتے ہیں اور فالورز زیادہ ہیں یا آپ کے نام سے فیک پروفائلز بن رہے ہیں تو پھر یہ فائدہ مند ہے.
نیلا ٹک لینے کی لیے آپ کی عمر 18 سال یا اس سے اوپر ہونی چاہیے اور آپ کو اپنا شناختی کارڈ کی تصویر بھی تصدیق کے لیے فیس بک کو دینی ہوگی۔ آپ کی پروفائل آپ کے اصلی نام سے ہونی چاہیے اور آپ کی تصویر شناختی کارڈ سے ملتی جلتی ہو جب آپ پے منٹ کریں گے تو ساتھ میں ٹیکس کی مد میں بھی کچھ پیسے کٹیں گے