
24/06/2023
"ہم اِس مہیب اور بے نیاز کائنات میں کس قدر تنہا ہیں، فطرت کو ہم سے کوئی دل چسپی نہیں ہے_ اگر تم اپنی آنکھیں پھوڑ لو تو کیا کوئی تمھیں روک لے گا؟ اگر تم چٹانوں سے ٹکڑا جاؤ تو کیا وہ موم ہو جائیں گی؟
مگر ہم ہیں کہ ہم نے خود اپنے وجود کو اپنے لیے عذاب بنا لیا ہے" کیا یہ علم ناک حقیقت نہیں ہے کہ انسان خلاؤں کو مسخر کر لینے کے باوجود آج بھی زمین پر بے موت مر جاتا ہے"
*~جون ایلیا - فرنود سے اقتباس*