Aqsa Rabbani

Aqsa Rabbani Social Media Marketing & Management , content creation

اپنے خوابوں کے لیے خود محنت کرنی پڑتی ہے
21/08/2023

اپنے خوابوں کے لیے خود محنت کرنی پڑتی ہے

‏پروفیشنل کامیابی کی چابیاں‏Dream‏Think‏Pray‏Plan‏Risk‏Execute‏Consistent ‏Innovate‏Expand‏Train
24/06/2023

‏پروفیشنل کامیابی کی چابیاں

‏Dream
‏Think
‏Pray
‏Plan
‏Risk
‏Execute
‏Consistent
‏Innovate
‏Expand
‏Train



ڈیوڈ گوگن نےکہا تھا کامیاب ہونے کے لیے آپ کو درد کے کےساتھ محبت ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ جاب کرتے ہیں یا کاروبار کرتے ہیں، ...
23/06/2023

ڈیوڈ گوگن نےکہا تھا کامیاب ہونے کے لیے آپ کو درد کے کےساتھ محبت ہونا ضروری ہے۔

اگر آپ جاب کرتے ہیں یا کاروبار کرتے ہیں، تب بھی یہی اصول لاگو ہو گا، آپ کو روز ڈسپلن پے عمل کرنا ہو گا۔

موٹیویشن آپ کو وقتی طور پے انرجی دیتی ہے، لیکن سیلف ڈسپلن ایک دفعہ سیکھ لینے سے ساری زندگی آپ اس کا پھل کھایں گے۔ ان شاء اللہ

آپ نے دنیا کی بھیڑ میں گم ہونا ہے اور ایک ہجوم کا حصہ بننا ہے یا ایک روشن ستارہ بن کر چمکنا ہے یہ فیصلہ آپ نے کرناہے.   ...
23/06/2023

آپ نے دنیا کی بھیڑ میں گم ہونا ہے اور ایک ہجوم کا حصہ بننا ہے یا ایک روشن ستارہ بن کر چمکنا ہے یہ فیصلہ آپ نے کرناہے.

22/06/2023

‏"شَمسُ الخَمِيسِ إذَا تَغِيبْ زِد فِي الصَّلَاةِ عَلىٰ الحَبيبْ
جمعرات کا سورج جب غروب ہوجائے"
تو محبوب ﷺ پر درود کی تعداد بڑھاؤ

شبِ جمعہ مبارک 🥀

بڑا آدمی بننے کا نسخہایک دن پروفیسر صاحب  سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا  ’’ماسٹر صاحب! کیا میں...
18/06/2023

بڑا آدمی بننے کا نسخہ

ایک دن پروفیسر صاحب سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا
’’ماسٹر صاحب! کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں‘‘
پروفیسر نے قہقہہ لگا کر جواب دیا
’’دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے‘‘
بچے کا اگلا سوال تھا

’’کیسے؟‘‘

پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا‘اوراسکےکھوکھے کی دیوار پر
دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں‘
پہلی لکیر پر محنت‘ محنت اور محنت لکھا‘
دوسری لکیر پر ایمانداری‘ ایمانداری اور ایمانداری لکھا
اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر *Skill* لکھا۔

بچہ پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا‘ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد بچے کی طرف مڑا اور بولا:

ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں‘
پہلا زینہ محنت ہے.
آپ جو بھی ہیں‘ آپ اگر صبح‘ دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے.
آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں، آپ کی دکان‘ فیکٹری‘ دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہئے اور رات کو آخر میں بند ہونا چاہئے‘
آپ کامیاب ہو جائیں گے‘‘۔
پروفیسر نے کہا ’’ہمارے اردگرد موجود نوے فیصد لوگ سست ہیں‘ یہ محنت نہیں کرتے‘ آپ جوں ہی محنت کرتے ہیں آپ نوے فیصد سست لوگوں کی فہرست سے نکل کر دس فیصد محنتی لوگوں میں آ جاتے ہیں‘ آپ ترقی کیلئے اہل لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں".

اگلا مرحلہ ایمانداری ہوتی ہے.
ایمانداری چار عادتوں کا پیکج ہے.
وعدے کی پابندی‘ جھوٹ سے نفرت‘ زبان پر قائم رہنا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا۔
آپ محنت کے بعد ایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو‘ وعدہ کرو تو پورا کرو‘ جھوٹ کسی قیمت پر نہ بولو‘
زبان سے اگر ایک بار بات نکل جائے تو آپ اس پر ہمیشہ قائم رہو اور ہمیشہ اپنی غلطی‘ کوتاہی اور خامی کا آگے بڑھ کر اعتراف کرو‘
تم ایماندار ہو جاؤ گے۔
کاروبار میں اس ایمانداری کی شرح 50 فیصد ہوتی ہے.

آپ پہلا تیس فیصد محنت سے حاصل کرتے ہیں. آپ کو دوسرا پچاس فیصد ایمانداری دیتی ہے.

اور پیچھے رہ گیا 20 فیصد تو یہ 20 فیصد ہنر ہوتا ہے.

آپ کا پروفیشنل ازم‘ آپ کی سکل اور آپ کا ہنر آپ کو باقی 20 فیصد بھی دے دے گا.
"آپ سو فیصد کامیاب ہو جاؤ گے‘‘.
پروفیسر نے بچے کو بتایا۔

’’لیکن یہ یاد رکھو ہنر‘ پروفیشنل ازم اور سکل کی شرح صرف 20 فیصد ہے اور یہ 20 فیصد بھی آخر میں آتا ہے‘ آپ کے پاس اگر ہنر کی کمی ہے تو بھی آپ محنت اور ایمانداری سے 80 فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں.
لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ بے ایمان اور سست ہوں اور آپ صرف ہنر کے زور پر کامیاب ہو جائیں۔
آپ کو محنت ہی سے سٹارٹ لینا ہو گا‘
ایمانداری کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہو گا'
آخر میں خود کو ہنر مند ثابت کرنا ہوگا‘‘۔

پروفیسر نے بچے کو بتایا۔
"میں نے دنیا کے بے شمار ہنر مندوں اور فنکاروں کو بھوکے مرتے دیکھا‘
کیوں؟
کیونکہ وہ بے ایمان بھی تھے اور سست بھی'
اور میں نے دنیا کے بے شمار بےہنروں کو ذاتی جہاز اڑاتے دیکھا‘-
’تم ان تین لکیروں پر چلنا شروع کر دو‘
تم آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگو گے‘‘۔
ان شآ اللہ🌸

خود کو چیلنج کرنا ہی کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے
17/06/2023

خود کو چیلنج کرنا ہی کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے

15/06/2023

کردار سے بنائیں معیارِ زندگی
ماحول سے حیات کا سودا نہ کیجئے🥀

صباح الخیر


13/06/2023

قرآن میں ایک بھی ناامیدی کی کہانی نہیں ہے۔۔۔!

حضرت یعقوب علیہ السلام برسوں روتے رہے اور اپنی بینائی کھو بیٹھے۔ لیکن آخر کار انکو اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی مل گئی۔۔۔!!🤍
حضرت زکریا علیہ السلام کو بڑھاپے تک کوئی اولاد نہ ہوئی لیکن ان کی دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد عطا فرمائی جب وہ خود حیران ہو گئے۔۔۔!!✨
حضرت ایوب علیہ السلام بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف سے گزرے، لیکن آخر کار اللہ تعالیٰ نے انہیں راحت بخشی۔۔۔!!!❤‍🩹_
حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں داخل ہوئے لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی نکال لیا اور فہرست جاری ہے۔۔۔
غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان سب کو دنیا میں راحت بخشی ہے اور آخرت کی زندگی ان کے لیے اعلیٰ ترین ہے۔۔۔🍁
یاد رکھیں کہ جو اللّه کو غم میں اپنا ساتھی بنا لے اس کا انجام کبھی بھی برا نہیں ہو سکتا۔ اللّه سے کبھی نا امید نہ ہو۔ اللّه عظیم ہے🤍
صبح بخیر

13/06/2023

“وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ”‏.

“اور نہیں اس دنیا کی زندگی مگر سامان دھوکے کا”

“The life of this world is but comfort of illusion.”

(Al Imran, 185)

Address

Multan
59300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aqsa Rabbani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share