
02/07/2025
بہاولپور،: ڈی سی آفس چوک پر افسوسناک ٹریفک حادثہ
فرید گیٹ سے ون یونٹ چوک کی جانب جانے والی ایک الٹو کار کو ڈی سی آفس چوک پر ایک نامعلوم ٹرالر نے ٹکر ماری، جو کہ سیشن کورٹ سے یونیورسٹی چوک کی طرف جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرالر موقع سے فرار ہو گیا۔
گاڑی میں سوار پانچ میں سے چار افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 نے دو زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ دیگر دو افراد کو طبی امداد دینے کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔