Mian DiarY

Mian DiarY Hi everyone:
this page belongs to every type of news
national/international.. Entertainment/Politics

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔اپنی درخواست میں انہوں نے مؤقف ...
07/08/2024

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔

اپنی درخواست میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں۔ مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹور لی، انہوں نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب اس حوالے سے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں درخواست مل چکی ہے، تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی۔

شان مسعود کی قیادت میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سعود شکیل نائب کپتان ہوں ...
07/08/2024

شان مسعود کی قیادت میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے شیڈول کا حصہ ہے۔

17 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور مہران ممتاز شامل ہیں۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جلد پاکستان آنے کی دعوت دیدی

ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنا پر محمد علی، محمد ہریرہ اور کامران غلام کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی اور ساجد خان ٹیسٹ اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں 21 اگست کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف نے فخر زمان ک...
04/11/2023

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف نے فخر زمان کی آج کی126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کو سراہا۔
پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے ، کیوی کپتان
ذکا اشرف نے آج کی شاندار پرفارمنس پر فخر زمان کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا مجھے امید ہے کے آپ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اوپنر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کو شکست ، پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو اور ڈائی والی ہے، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، آج میرا لکی دن تھا۔
خیال رہے کہ فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔فخر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا ہے۔

    😘
04/11/2023



😘

  میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشت گردوں  کے حملے کو مسلح افواج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔جوانوں نے ملک کے قیمتی اثاثوں...
04/11/2023



میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کو مسلح افواج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
جوانوں نے ملک کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ میانوالی ائیر بیس پر حملہ آور تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیارے اور فیول باؤزر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقے میں کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو آج ہی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکمجو بھی تاریخ طے کی جائے اس پر سب کے دستخ...
02/11/2023



سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو آج ہی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم

جو بھی تاریخ طے کی جائے اس پر سب کے دستخط ہوں تاکہ کوئی مکر نہ جائے‘ جو بھی تاریخ دیں اس میں تبدیلی نہیں ہوگی، کسی بھی حالات میں انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست نہیں لیں گے۔ عدالتی حکمنام

سپریم کورٹ نے کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آج ہی ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انتخابات کیس میں آج کی سماعت کا حکمنامہ لکھواتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ہی صدرِ پاکستان سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا اور قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کے بعد آج ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر کل تک ہر صورت آگاہ کیا جائے، الیکشن کی جو بھی تاریخ طے کی جائے اس پر سب کے دستخط ہوں تاکہ کوئی مکر نہ جائے، جو بھی تاریخ دیں اس میں تبدیلی نہیں ہو گی، کسی بھی حالات میں انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست نہیں لیں گے، جو تاریخ دی جائے گی اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا، سپریم کورٹ بغیر کسی بحث کے انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، عدالتی حکم کی تصدیق شدہ نقول صدر مملکت، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو فراہم کردی جائیں۔
بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ملک میں 90 روز میں عام انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، جہاں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول سے متعلق سپریم کورٹ کا آگاہ کیا اور بتایا کہ 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہو جائیں گے، جس کے بعد 11 فروی کو ملک بھر میں انتخابات ہوں گے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ابھی 3 سے 5 دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے، 5 دسمبر کو حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی، 5 دسمبر سے 54 دن گنیں تو 29 جنوری بنتی ہے، انتخابات میں عوام کی آسانی کیلئے اتوار ڈھونڈ رہے تھے، 4 فروی کو پہلا اتوار بنتا ہے اور دوسرا اتوار 11 فروری کر بنتا ہے، ہم نے اپنے طور پر یہ فیصلہ کیا کہ 11 فروری والے اتوار کو الیکشن کروائے جائیں۔
اس موقع پر عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ کیا صدر اس تاریخ پر آن بورڈ ہیں؟ اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہم ’ہم صدر کو آن بورڈ لینے کے پابند نہیں‘، الیکشن کے اس مؤقف پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پر اظہار برہمی کیا اور چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’ الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت پر اتنا ہچکچاہٹ کا کیوں شکار ہے؟ صدر مملکت بھی پاکستانی ہے، صدر مملکت کے ساتھ الیکشن کمیش بات چیت کرے، کسی کو اعتراض ہے اگر الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کرے۔
قبل ازیں دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عوام کی رائے جاننے سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے؟ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اب آپ صرف انتخابات چاہتے ہیں؟ وکیل علی ظفر نے کہا کہ جی ہم انتخابات چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا اس کی کوئی مخالفت کرے گا؟ میرا نہیں خیال کوئی مخالفت کرے گا، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ مخالفت کریں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے انکار میں جواب دیا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے انتخابات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیے جائیں گے‘ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں اور بینک قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکیجز کا اعلان...
02/11/2023



ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیے جائیں گے‘ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں اور بینک قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکیجز کا اعلان کریں۔ وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف کی گفتگو

وفاقی حکومت عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے متحرک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں اور بینک قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکیجز کا اعلان کریں کیوں کہ ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیے جائیں گے، اس سے اگلے اقدام کے طور پر سم اور قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، جس سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اور اسمارٹ فونز کے استعمال کے تناسب میں اضافہ ہوگا اور طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، دیہی علاقوں میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ برس سمارٹ فونز تک ملک کے تمام شہریوں کی رسائی کے لیے ایک پروگرام متعارف کروایا تھا جس کے تحت شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کے سمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، اس سکیم کے تحت ہر فرد 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکے گا، سمارٹ فونز کو اقساط میں لینے کے لیے کسی ضمانت یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ سمارٹ فون فار آل سکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپےمالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیئے جائیں گے، اگر کسی فرد کی جانب سے اقساط کی ادائیگی نہیں کی گئی تو فون کو لاک کردیا جائے گا جس کے بعد وہ دنیا میں کہیں بھی استعمال نہیں ہوسکے گا، اس سکیم کا مقصد عام آدمی تک سمارٹ فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے۔

گھریلوصارفین پر57 فیصد بنیادی ٹیرف کی بجائے 400 روپے کا فکسڈ چارج لگایا ہے، تاکہ زیادہ بوجھ نہ پڑے، خسارہ ختم کرنے کیلئے...
02/11/2023

گھریلوصارفین پر57 فیصد بنیادی ٹیرف کی بجائے 400 روپے کا فکسڈ چارج لگایا ہے،

تاکہ زیادہ بوجھ نہ پڑے، خسارہ ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ضروری تھا، نگران وزیر توانائی محمد علی

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین کا زیادہ سے زیادہ بل 1300 آئے گا، گھریلوصارفین پر بنیادی ٹیرف کی بجائے صرف 400 روپے کا فکسڈ چارج لگایا ہے، تاکہ زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ ملک کا گیس سیکٹر کا خسارہ ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ضروری تھا۔
گھریلوصارفین پر57 فیصد بنیادی ٹیرف نہیں لگایا گیا، بنیادی ٹیرف کی بجائے 400 روپے کا فکسڈ چارج لگایا ہے، تاکہ صارفین پر زیادہ بل کا بوجھ نہ پڑے، 400 روپے فکسڈ چارج لگانے سے گھریلو گیس کا بل زیادہ سے زیادہ 1300 روپے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کا ٹیرف ان کے استعمال کے مطابق بڑھے گا، تندوروں پر گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ماضی میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اگر اضافہ کیا جاتا تو آج ہمیں اتنا زیادہ اضافہ نہ کرنا پڑتا۔ یاد رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیے گئے، سب سے کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گیس صارفین کو ماہانہ 400 روپے جبکہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ 2 ہزار روپے بطور فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر کے گیس صارفین کیلئے ناصرف گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، بلکہ ساتھ ساتھ گیس صارفین سے وصول کیے جانے والے فکسڈ چارجز میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژ ن کے مطابق اوگرا کی تجویز پر وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف اور فکسڈ چاجرز میں اضافے کے اطلاق کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت آئندہ سے 0.25 سے لیکر 0.9 ہیکٹو میٹر کیوبک گیس استعمال کرنے والے صارفین جو پرٹیکٹڈ صارفین بھی کہلاتے ہیں، یہ ماہانہ 400 روپے فکس چارجز ادا کریں گے۔
جبکہ نان پرٹیکٹڈ گیس صارفین ماہانہ 1 ہزار سے 2 ہزار روپے تک فکسڈ چارجز ادا کریں گے۔ 0.25 سے لیکر 1.5 ہیکٹو میٹر کیوبک تک گیس استعمال کرنے والے صارفین 1000 روپے ماہانہ فکس چارجز ادا کریں گے، جبکہ 2 سے لے کر 4 ہیکٹو میٹر کیوب اور اس سے اوپر والے گیس صارفین 2000 ماہانہ فکس چارجز ادا کریں گے۔ وزارت توانائی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سمری کے مطابق کیا گیا،کابینہ نے 23 اکتوبر کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری کی منظوری دی تھی،وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز سمری واپس ای سی سی کو بھجوائی، جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں گیس کی قیمتوں کی دوبارہ منظوری دی اور اب نگران وفاقی کابینہ نے بھی گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے گردشی قرض 2100 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، آخری بار گیس کی قیمتوں میں اڑھائی سال پہلے اضافہ کیا گیا تھا۔ نگران حکومت کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مشکل تھا،آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہونے کی وجہ سے تمام سبسڈی واپس لے لی گئی۔ حکومت اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتی تو گردشی قرضہ 400 ارب روپے مزید بڑھ جاتا۔

01/11/2023



01/11/2023



ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی۔پونے میں کھیلے گئے میچ ...
01/11/2023

ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کے 358 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد 9ویں اوور میں 38 رنز پر جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گر گئی جب کپتان ٹیمبا باووما کو 24 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کروایا۔

اسکے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور راسی ونڈر ڈوسن نے 200 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنا کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

کوئنٹن ڈی کوک 114 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تیسری وکٹ پر ڈوسن اور ڈیوڈ ملر نے 43 گیندوں پر 78 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر اسکور کی اسپیڈ بڑھادی۔

راسی ونڈر ڈوسن 133 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہیں ٹم ساؤتھی نے بولڈ کیا۔ تاہم سامنے موجود ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر اختتامی لمحات میں اسکور کارڈ کا نقشہ بدلتے ہوئے اپنی ٹیم کو ساڑھے تین سو کا ہندسہ عبور کروادیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ جمی نیشم اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی بیٹر جم کر جنوبی افریقہ بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

ول ینگ نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 24 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں گلین فلپس نے 60 رنز بنا کر کراؤڈ کو محظوظ کیا۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4، مارکو یانسن نے 3، جیرالڈ کوئٹزی نے 2 اور کگیسو رباڈا نے ایک وکٹ لی۔

جنوبی افریقہ کے راسی ونڈر ڈوسن کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ,
01/11/2023

بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ,

Address

Multan

Telephone

+923336006639

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian DiarY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mian DiarY:

Share