Icc Men's T20 World Cup

Icc Men's T20 World Cup PSL 8 All Matches Are Here.. urdu poetry

Permanently closed.
فرحان نجیب، حیدرآباد کا 28 سالہ فری لانس گرافک ڈیزائنر تھا، جو گھر بیٹھے اضافی آمدنی کے طریقے تلاش کر رہا تھا۔ ایک دن وہ...
21/07/2025

فرحان نجیب، حیدرآباد کا 28 سالہ فری لانس گرافک ڈیزائنر تھا، جو گھر بیٹھے اضافی آمدنی کے طریقے تلاش کر رہا تھا۔ ایک دن وہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسکرول کر رہا تھا کہ اُس کی نظر ایک اشتہار پر پڑی جس میں لکھا تھا:

> "اپنا verified LinkedIn اکاؤنٹ کرائے پر دیں اور ہر مہینے ₹25,000 کمائیں — کوئی کام نہیں کرنا ہوگا!"

فرحان کو پہلے تو شک ہوا، لیکن اشتہار میں سب کچھ قانونی اور محفوظ ظاہر کیا گیا تھا۔ اُس نے اشتہار دینے والے شخص سے رابطہ کیا، جس نے اسے یقین دلایا کہ verified LinkedIn پروفائلز صرف بین الاقوامی کلائنٹس کا اعتماد جیتنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ بتایا گیا کہ آپ کا اکاؤنٹ صرف "communication" کے لیے استعمال ہوگا، اور کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں ہوگی۔

کچھ دن کی بات چیت کے بعد، فرحان نے اپنا LinkedIn لاگ ان، ای میل اکاؤنٹ اور شناختی دستاویزات فراہم کر دیں۔ پہلے مہینے اسے وعدے کے مطابق ₹25,000 موصول ہوئے۔ سب کچھ نارمل لگا۔

لیکن دوسرے مہینے اچانک اُس کا LinkedIn اکاؤنٹ بند ہو گیا۔ جب اُس نے لاگ ان کرنے کی کوشش کی، تو سسٹم نے بتایا کہ اکاؤنٹ پر مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے اسے permanently suspend کر دیا گیا ہے۔ اُس شخص سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ غائب ہو چکا تھا۔

دو ماہ بعد، فرحان کو Basheer Bagh Cyber Crime Police Station سے کال آئی۔ پولیس نے بتایا کہ اُس کے LinkedIn اکاؤنٹ سے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ $5,000 کا پروجیکٹ سائن کیا گیا تھا، لیکن وہ پروجیکٹ ڈیلیور نہیں ہوا۔ کمپنی نے فراڈ کی شکایت درج کروا دی تھی۔

فرحان نے وضاحت دی کہ اس نے تو صرف اکاؤنٹ کرائے پر دیا تھا، اُسے اس ڈیل کا کچھ علم نہیں۔ لیکن پولیس کے پاس تمام ڈیجیٹل شواہد موجود تھے: IP لاگز، لاگ ان ٹائمز، ای میلز — سب کچھ اُس کی شناخت سے جڑا ہوا تھا۔

نتیجے میں فرحان کو عدالت سے سمن ملا، کچھ دنوں کے لیے حراست میں بھی رکھا گیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران جج نے کہا کہ اگرچہ فرحان نے براہِ راست فراڈ نہیں کیا، لیکن اُس نے اپنی ڈیجیٹل شناخت لاپرواہی سے دے کر جرم میں مدد کی۔
عدالت نے اُسے $5,000 کی رقم واپس کرنے اور تقریباً ₹95,000 کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔

لعنت کا اصل مفہوم اللہ تعالی کی رحمت سے دوری اور پھٹکار ہے.تو جس پر اللہ کی ہی پھٹکار ہو گئی پھر اس کے لیے کوئی جائے اما...
19/07/2025

لعنت کا اصل مفہوم اللہ تعالی کی رحمت سے دوری اور پھٹکار ہے.
تو جس پر اللہ کی ہی پھٹکار ہو گئی پھر اس کے لیے کوئی جائے امان نہیں، اس لیے ہم کو ہر ایسے فعل سے بچنا چاہیے جو موجب لعنت ہو،

جب بندہ برائیوں کا ارتکاب کرتا ہے تو اللہ کی لعنت اور پھٹکار اس پر پڑتی ہے بندہ اپنے رب کی رحمت سے نکل جاتا ہے! امن و سکون سے دور ہو جاتا ہے اور اللہ کے غضب کی وجہ سے وحشت گھبراہٹ ڈر اور خوف میں زندگی بسر کرنے لگتا ہے, اِس لیے ہمیں ان برائیوں اور خامیوں کو تلاش کرنا چاہیے جو اللہ کی لعنت اور غضب کا باعث ہیں اور ان برائیوں کو جاننا ہر مسلمان مرد عورت کیلئے ضروری ہے۔
کیا ہم ان لوگوں میں شامل ہے چلیں اپنا محاسبہ کریں؟؟؟

1.کافروں پر لعنت۔۔۔۔

اور جب آ گئی ان کے پاس ایک کتاب (یعنی قرآن) اللہ کے پاس سے جو اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو ان کے پاس (پہلے سے موجود) ہے اور وہ پہلے سے کفار کے مقابلے میں فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے۔ پھر جب ان کے پاس آ گئی وہ چیز جسے انہوں نے پہچان لیا تو وہ اس کے منکر ہوگئے۔ پس اللہ کی لعنت ہے ان منکرین پر۔سورة البقرہ89

2.حق کو چھپانے والوں پر لعنت

یقیناً وہ لوگ جو چھپاتے ہیں اس شے کو جو ہم نے نازل کی بیناتّ میں سے اور ہدایت میں سے بعد اس کے کہ ہم نے اس کو واضح کردیا ہے لوگوں کے لیے کتاب میں تو وہی لوگ ہیں کہ جن پرلعنت کرتا ہے اللہ اور لعنت کرتے ہیں تمام لعنت کرنے والے۔
سورة البقرہ159

3.جھوٹوں پر لعنت

تو (اے نبی ﷺ ) جو بھی اس معاملے میں آپ (ﷺ)سے حجت بازی کرے اس کے بعد کہ آپ کے پاس صحیح علم آچکا ہے پس آپ ان سے کہہ دیجیے کہ آؤ‘ ہم بلاتے ہیں اپنے بیٹوں کو اور تم بلاؤ اپنے بیٹوں کو اور ہم (بلا لیتے ہیں) اپنی عورتوں کو اور تم (بلاؤ) اپنی عورتوں کو اور ہم بھی آ جاتے ہیں اور تم بھی آ جاؤ! پھر ہم سب مل کر دعا کریں اور لعنت کریں اللہ کی ان پر کہ جو جھوٹے ہیں۔
آل عمران61

4.مرتدین پر لعنت

کیسے ہدایت دے گا اللہ ان لوگوں کو جو ایمان کے بعد کافر ہوگئے ؟ اور انہوں نے گواہی دی کہ یہ رسول حق ہیں اور ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں بھی آ چکی ہیں۔ اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر اللہ کی ‘ فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔
آل عمران.86,87

5.منافقین پر لعنت

اللہ نے وعدہ کیا ہے ان منافق مردوں ‘ منافق عورتوں اور تمام کفار سے

اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے انڈسٹری کے تمام فنکاروں کیلئے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیافیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام م...
18/07/2025

اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے انڈسٹری کے تمام فنکاروں کیلئے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا
فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ساتھی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں تو خود کو اکیلا نہ سمجھیں اور ان سے رابطہ کریں وہ اور ان کے ساتھ دیگر اداکار مدد کرنے کیلئے موجود ہیں
نہوں نے بتایا کہ فنکاروں کیلئے بنائی گئی آرگنائزیشن ’ایکٹ پاکستان‘ کی جانب سے اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی مدد کیلئے ’ایکٹ‘ میں لوگ موجود ہیں جو ان کی ہر ممکن مدد کریں گے چاہے وہ معاشی مسائل ہوں یا صحت کے مسائل ہوں
فیصل قریشی نے کہا کہ میرے ساتھ ساتھ حنا بیات، عتیقہ اوڈھو، عمیر رانا سمیت دیگر لوگ 24 گھنٹے مدد کیلئے موجود ہیں اس لئے براہِ کرم اگر کوئی کسی مسائل اور پریشانی کا سامنا کر رہا ہے تو ہم سے رابطہ کرے۔

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 300 ملی میٹر سے زائد بار...
17/07/2025

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جو حالیہ برسوں کی سب سے شدید بارشوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ضلعی سطح پر نکاسیِ آب امدادی سرگرمیوں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔

ایک بچہ  جسے کوئی نفسیاتی مسلہ بھی نہ تھا 🙂اچانک ایک دن گھر میں ضد کرنے لگا کے مجھے چھپکیلی کھانی😐😌گھر میں اس نے کھانا پ...
20/10/2024

ایک بچہ جسے کوئی نفسیاتی مسلہ بھی نہ تھا 🙂
اچانک ایک دن گھر میں ضد کرنے لگا کے مجھے چھپکیلی کھانی😐😌
گھر میں اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا جب بھی کھانا لایا جاتا اسکی ضد ہوتی کے چھپکیلی کھاٶں گا😵‍💫😵‍💫
گھر والے 3 دن دیکھتے رہے وہ لڑکا باز نہیں آیا پھر اسے ڈانٹا گیا لیکن وہ باضد تھا
آخر ہفتہ گزرنے کے بعد گھر والے بھی تنگ آ گۓ اور ایک عامل بابا کو گھر بلا لیا 🙄🙂
آج کل کے جو عامل بھی ہیں🧐🧐
خیر عامل بابا نے لڑکے کو دم کیا اور کھانا گھر والوں سے کہ کر اس کے سامنے رکھا اور بولے کھا لو کھانا 😬
بچہ رونے لگا کے مجھے چھپکیلی کھانی ہے 😖
عامل بہت حیران ہوا اور پھر سے دم کیا
لیکن لڑکے کا وہی ردِعمل 🙃
عامل بہت پریشان ہوا تو چھپکیلی منگوا لی

چھپکیلی لائی گئی تو بچہ رونے لگا کے مجھے مری ہوئی چھپکیلی کھانی ہے چھپکیلی کو مار دیا گیااور سامنے رکھ دی 😷
بچہ پھر سے رونے لگا کے میں نے تل کے کھانی ہے 🤓
خیر بہت مشکل تھی لیکن بات پوری کر دی گئی 😌
جب تل کر سامنے رکھی تو بچہ پریشان
کے اب کیا کروں میں تو ویسے گھر والوں کو ستا رہا تھا 😑🤣
خیر بچہ شرارتی تھا
اس نے سوچا
اور بولا کہ میں تب کھاؤ گا جب عامل بابا بھی کھائیں گے😊
یہ سنتے ہی سب پریشان
عامل بابا کو اپنی پڑ گئی 🤧
گھر والوں نے عامل کی مِنَتیں کیں کے بچے کا علاج کریں 😄😃
بہت بحث کے بعد کسی طرح بابا مان گۓ 😄 چھپکیلی کے 2 حصّے کیے اور ناک کو دبا کر ایک حصہ کھا گۓ 😉😉
یہ دیکھنا تھا کے بچہ رو پڑا سب نے حیرت سے پوچھا کے اب کیا ہے 😱😱
تو بچہ بولا کے بابا وہ سائیڈ کھا گۓ جو میں نے کھانی تھی 🙄🥴🥴

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Icc Men's T20 World Cup posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share