
29/07/2025
*ملتان: ڈولفن اہلکاروں کا شہری پر تشدد ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ*
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ نے شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈولفن اہلکارز کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق: پل چوریاں والی قادر پور راں میں ڈولفن پولیس ملتان کے اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی ناکہ پر میٹرک کے 17 سالہ سٹوڈنٹ ملک داؤد عمران پر وحشیانہ تشدد کیا۔ جس پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن کے چاروں اہلکارز کو معطل کردیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے سٹوڈنٹ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جس کی وجہ سے ڈولفن اہلکاروں پر سخت محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے