Awami Fikr TV

Awami Fikr TV News and current affairs of Pakistan Contact to phon 0300 9071621

پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے دہشتگرد پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک افواج لڑتی رہ...
16/09/2025

پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے دہشتگرد پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک افواج لڑتی رہے گی
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پروگرام میں گفتگو
سورس: سماء نیوز

’اسرائیل کا شیر دل دوست، جس نے جھوٹ کا مقابلہ کیا اور یہودی-مسیحی تہذیب کے لیے کھڑا ہوا۔‘ اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو ک...
12/09/2025

’اسرائیل کا شیر دل دوست، جس نے جھوٹ کا مقابلہ کیا اور یہودی-مسیحی تہذیب کے لیے کھڑا ہوا۔‘ اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ چارلی کرک کو سچ بولنے اور آزادی کا دفاع کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا۔

ماں کا یہ لال شیر جوان اپنے زخمی سولجر کو بچانے کیلئے خود اس سے لپٹ کر ڈھال بنا رہا اور دہشتگردوں کی فائرنگ کی زد میں آگ...
12/09/2025

ماں کا یہ لال شیر جوان اپنے زخمی سولجر کو بچانے کیلئے خود اس سے لپٹ کر ڈھال بنا رہا اور دہشتگردوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔ شدید زخمی ہوا، لیکن جب تک دہشتگرد جہنم واصل نہ ہوئے، یہ ڈٹا رہا۔ کیسا نرالہ نڈر اور بہادر جوان تھا میجر عدنان کہ ایک لمحے کو بھی اسے اپنی جان کی پرواہ نہ تھی۔
‏میجر عدنان شہید! ہمیں آپ پر فخر ھے۔
سلیوٹ ٹو یو
۔۔! پاکستان زندہ باد۔۔!❤️
❤️❤️❤️❤️
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

12/09/2025

These visuals are a quiet reflection of the havoc devastating floods that swept across Punjab have inflicted in recent weeks, displacing hundreds of thousands, turning lives upside down, and yet, in that simple act, there was hope, he was safe now, and Alhamdolillah the journey toward healing had begun. Liaqatpur, Rahim Yar Khan.

ملتان کی ایک اور بڑی آبادی سیلاب کے نرغے میں آگئی اور تحصیل شجاع آباد کی درجنوں بستیاں پانی میں ڈوب گئيں۔ملتان کی تحصیل...
12/09/2025

ملتان کی ایک اور بڑی آبادی سیلاب کے نرغے میں آگئی اور تحصیل شجاع آباد کی درجنوں بستیاں پانی میں ڈوب گئيں۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بند پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

دریائے چناب نے جلالپور پیر والا میں تباہی مچانے کے بعد تحصیل شجاع آباد کا رخ کر لیا اور شجاع آباد میں گزشتہ رات دریائے چناب پر موضع دھوندو والا کے قریب 80 فٹ چوڑا شگاف پڑا جس کے نتیجے میں ملحقہ بستیوں میں پانی ہوتا ہوا شہر کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے موضع دھوندو بند کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی قریب آخری بند نہر بختو واہ کو آلے والی پل سے لیکر بگڑے تک کے بند کو مضبوط کیا جارہا ہے تاکہ پانی کو شہر میں داخل ہونے سے بچایا جا سکے۔

اچانک سیلابی ریلا بستیوں میں آنے سے لوگ شدید خوف و ہراس میں ہیں۔

شجاع آباد میں فلڈ بند ٹوٹنے سے موضع دھوندو ،گردیز پور ، نواں شہر ، خانپور قاضیاں ، چھجو شاہ والا ، موچی پورہ، پونٹہ، موضع سومن، موضع خیر پور، رکن ہٹی اور وینس ماڑھا سمیت کئی بستیاں زیرآب آ گئیں۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر رانا قاسم نون سمیت تمام انتظامیہ موقع پر پہنچی اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی فلڈ بند کو مضبوط کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری طرف شجاع آباد شہرکو بچانے کیلئے آخری بند بختو واہ نہر کا رہ گیا جہاں سے شہر محض دو کلومیٹر دور ہے۔

قطر پر حملہ، یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت سے روک دیا
12/09/2025

قطر پر حملہ، یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت سے روک دیا

12/09/2025

Milaad e Mustafa

نیپال میں پرتشدد مظاہرین نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا
10/09/2025

نیپال میں پرتشدد مظاہرین نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا

وفاقی حکومت کا قرض 77 ہزار 888 ارب روپے تک پہنچ گیا
10/09/2025

وفاقی حکومت کا قرض 77 ہزار 888 ارب روپے تک پہنچ گیا

حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے ...
10/09/2025

حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا
ابتداء میں بجلی کے 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کیئے جائیں گے
اس سے بجلی کی چوری اور اوور بلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی

10/09/2025

پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا اعزاز، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء سے نوازا،
گلاسگو سکاٹ لینڈ میں منعقدہ 62 ویں سالانہ کانفرنس میں صدر آئی اے ڈبلیو پی (IAWP) جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسیلنس ان پرفارمنس 2025ء ایوارڈ سے نوازا۔ ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک سے 300 خواتین پولیس افسران نے ایوارڈز کیٹیگری میں حصہ لیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایس پی عائشہ بٹ کو محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد، ایس پی عائشہ بٹ کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو گیابرینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت...
10/09/2025

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو گیا
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی
ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ ہوگئی
مزید تفصیلات کیلئے کمنٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

Address

Farrukh Town
Multan
786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Fikr TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awami Fikr TV:

Share