
23/12/2024
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللّه عنہ نے فرمایا کہ
میں ایک روز دن چڑھے مسجد میں رسول اللّه ﷺ کے پاس آیا تو اتنے میں آپ ﷺ نے دو آدمیوں کی آوازیں سنیں جو ایک آیت کے بارے میں ایک دوسرے سے اختلاف کر رہے تھے آپ ﷺ نکل کر ہمارے سامنے تشریف لائے آپ کے چہرہ مبارک پر غصہ صاف دکھائی دے رہا تھا آپ ﷺ نے فرمایا
جو لوگ تم سے پہلے تھے وہ کتاب اللّه کے بارے میں اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے
( صحیح مسلم 6776 )