Birds Paradise

Birds Paradise This page is specialized in selling birds. If you want to purchasel, please feel free to post in here.

21/06/2023

Monster

میرے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بہت سے پرندے پالنے کے شوقین پرندوں کی بیماریوں سے ناواقف ہیں اور برڈزپلینٹ پراِن کے متع...
14/09/2017

میرے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بہت سے پرندے پالنے کے شوقین پرندوں کی بیماریوں سے ناواقف ہیں اور برڈزپلینٹ پراِن کے متعلق پوچھتے رہتے ہیں اس لیے سمیں نے سوچا کہ تمام بیماریوں کے بارئے میں ایک جگہ لکھ دوں جو اکثر پرندوں کو ہوتی رہتی ہیں۔
میں کوئی پرندوں کا ڈاکٹر نہیں ہوں جو کچھ کتابوں کے مطالعہ سے حاصل ہوا ہے وہ ہی لکھ رہا ر تجربہ اِن ڈاکٹر حضرات کا ہے ہمارا تمارا نہیں ہوسکتا اس لیے ان کی ہدایت پر اعتماد سے عمل کیا جاسکتا ہے ۔
اس سے پہلے کے بیماریوں کا ذکر ہو چند باتیں جن سے پرندوں کو بیمار ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔اگر آپ نے اِن باتوں پر عمل کرلیا تو اُمید ہے کہ آپ کے پرندے بیمار نہیں ہونگے اور اگر ہونگے تو بہت معمولی نویت کے ہونگے جن پر قابواسانی سے پایا جاسکے گا ۔
پرندوں کو اگر میعاری اور اچھی خوراک دی جائے جس میں وٹامنز اور پروٹینز مکمل ہوں تو پرندوں کی قوتِ معدافت بڑھ جاتی ہے جس سے وجہ سے اُن پر بیماری کا حملہ زیادہ طاقت وارنہیں ہوتا جس سے وہ اپنی قوتِ معدافت سے اس بیماری کا مقابلہ کرکے محفوظ رہتے ہیں ۔
پرندوں کے پنجروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں روزانہ کی بنیادپرصفائی کریں۔کیونکہ گندگی بیماری کا باعث بنتی ہے پرندوں کی خوراک اور روزانہ ڈالیں خاص طور پر پانی لازمی روز تبدیل کریں کیونکہ گندے پانی میں بہت جلد جراثیم پیدا ہتے ہیں۔
پرندوں کو ہونے والی بیماریوں کی علامات کا بنیادی علم رکھیں تاکہ جیسے ہی کوئی پرندہ سست نظر آئے فوراً اُس کا علاج کرسکیں جس سے بیماری کو بڑھنے سے انتدائی طور پر روکا جسکے کیونکہ مرض بڑھنے سے پرندہ مر بھی سکتا ہے ۔
جسے ہی پرندے میں بیماری کے آثار نظر آئیں پرندے کوتندرست پرندوں سے علیحدہ کردیں تاکہ بیماری دوسرے پرندوں میں منتقل نہ ہوسکے ۔
جب بھی کوئی نیا پرندہ خریدیں تو اس کو پہلے سات دن دوسرے پرندوں سے علیحدہ رکھیں تاکہ اگر اس میں کوئی بیماری ہے تو وہ ظاہر ہوجائے اور اگر کوئی بیماری نہ ہوتو پھر اپنے پرندوں میں شامل کریں۔
پرندوں میں پائی جانی والی بیماریاں ویسے تو بہت ہیں لیکن یہاں پر اُن بیماریوں کا ذکر کروں گا جن سے ہیمں آکثر واسطہ پڑتا ہے۔

پتلے سفید دست (Salmonella pullorum)
یہ سالمونیلا پلورم بکٹیریا سے پیدا ہوتی ہے جس میں پرندے پتلےاورسفید دست کرنےشروع کردیتے ہیں جو چاک کی رنگت جیسے ہوتے ہیں اگر یہ بیماری کسی پرنے میں نظرآئے تو اُس کو فوری طور پر دوسرےپرندوں سے علیحدہ کردیں کیونکہ یہ بیماری دوسرے پرندوں میں منتقل ہوجاتی ہے۔ یہ بیماری بڑی سخت قسم کی ہے اگر پرندہ اس بیماری سے صحت مند بھی ہوجائے تو دوسرے پرندوں کے لیے خطرہ بنا رہتا ہے اس بیماری کے شکار پرندے کو کھبی بھی جوڑا بنانے میں استعمال نہ کریں کیونکہ یہ مرض مادہ کے انڈوں سے میں منتقل ہوجاتا ہے جس سے بچے بھی اس بیماری کا شکار پیدا ہوتے ہیں۔
یوں تواس کا علاج بہت مشکل ہے لیکن پھر بھی پرندے کو مرنےکے لیے تو نہیں چھوڑا جاسکتا اس لیے (فیوراذولی ڈون) 10گرام فی کلو خوراک میں مکس کرکے پرندوں کو دیں یا پھر ڈوکسی مائی سین یا ٹیٹرا سائیکلین 1 گرام فی لیٹر میں حل کرکے دیں یہ میڈیسن 5 دن تک دیں اگر مرض ختم نہ ہو تو 2دن کا وقفہ ڈال کر پھر 5دن تک دیں اور مرض ختم ہونے تک اسی طرح عمل کرتے ہیں ۔

ہیضہFowl Cholera
پاسچوریلاملٹوسیڈا یہ جراثیم اس بیماری کا باعث بنتا ہے اس بیماری میں پرندے سبز رنگ کی اور زرد رنگ کی پتلی بیٹیں کرتے ہیں یہ مرض چونکہ رانی کھیت سے ملتا جلتا ہے اس لیے اس کی پہچان مشکل اس لیے اگر اس کی علامات نظرآئیں تو لیباٹری ضرور کروالیں تاکہ پرندے کا صیح علاج ہوسکے اس بیماری میں اکثر پرندوں کے چہرے یا جسم کے کسی بھی حصہ پر زخم سے بن جاتے ہیں جس سےاس کی تشخیص ہوسکتی ہے اگر اس مرض کے شروع میں ہی انٹی بائیوٹیک میڈیسن دے دی جائیں تو پرندوں کو اس بیماری سے بچایا جاسکتا ہے لیکن اگر تاخیر کی جائے تو پھر پرندے مرنا شروع ہوجاتےہیں۔
اس کے علاج کے طور پر اوکسی این 50 یا اسی فارملا پر تیارمیڈیسن دے سکتے ہیں ۔
خونی پیچیس (Coccidiosis)
یہ مرض معمولی سے شروع ہوکر شدید ہوسکتا ہے اس کی علامات میں سے بہت ہی عام ہے کہ پرندے کی بیٹ میں خون کی آمیزش ہوجاتی یعنی پرندوں کی بیٹ میں خون آناشروع ہوجاتا ہے اس کے علاوہ پرندے کھانا کم کردیتے ہیں اورسب سے الگ تھلگ ہوکر بیٹھ جاتے ہیں پرندوں کا پر پُھلاکر بیٹھ جاناوغیرہ وغیرہ
اس مرض کے علاج کے طور پرآپ یہ میڈیسن استعمال کریں
کوکس ایواایک گرام 2 لیٹر پانی حل کرکے دیں 5دن تک دیں coxeva
اگر آرام نہ آئے تو 2 دن کا وقفہ ڈال کرپھرسے شروع کردیں اورجب تک پرندہ ٹھیک نہ ہو علاج جاری ریکھیں۔ ساتھ میں وٹامن اے اور وٹامن کے،کا استعمال بھی کریں اس مرض میں وٹامن بی وغیرہ کا استعمال نہ کریں ۔ اس مرض میں کیونکہ پرندے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اس لے اپنے ہاتھ سے اِن کو خوراک دیں اکثر دوست دوائی پانی میں حل کرکے دیتے اوریہ سمجھ لیتے ہیں کہ پرندہ خودہی ایسے پی لے گا اور ٹھیک ہوجائے گا بھائی جب وہ کھانا ہی چھوڑے ہوئے ہے تو خود پیے گاہی نہیں تو ٹھیک کیسے ہوگا اس لیےآپ جب تک اس کو خود دوائی نہیں دیں گے وہ ٹھیک نہیں ہوگا ۔
کورائزہ(Coryza)زکام
یہ بہت تیزی سے پھلنے والامرض ہےیہ بیماری ہیموفائیلس گیلی نیرم نامی بکٹیریا سے پیھلتی ہے یہ زیادہ تر سرد موسم میں پیداہوتی ہے یہ چونکہ وبائی مرض ہے اس لیے ایک پرندے سے دوسرے پرندے میں منتقل ہوسکتا ہے رات میں کھبی پرندوں کے پاس جائیں توآپ اُن کی آواز سے پتہ لگا سکتے ہیں کہ پرندے کو کورائزہ ہے کیونکہ اس مرض میں پرندے سانس کیھنچ کر لیتے ہیں جس سے آواز پیدا ہوتی ہے۔اس کےعلاوہ پرندے کی آنکھوں کے گرد پنیرسے مشابہہ مواد جم جاتاہے اورناک سے پانی جیسا مواد نکلتارہتا ہے ۔
اس مرض کے علاج کو طور پر ٹیرامائی سین ڈوکسی سائکلین پانی یا خوراک میں حل کرکے 5دن تک دیں پانی ایک گرام فی 2لیٹر کے حساب سے حل کریں او
رخوراج میں5گرام فی کلو کے حساب سے مکس کریں

مائیکوپلازما سانس کی بیماری

یہ سانس کا مرض ہے اس مرض میں پرندے سانس کھینچ کھینچ کرلیتے ہیں منہ سے رال ٹپکنا۔ کھانسی اور ناک سے پانی بہنا اس کی علامات ہیں یہ مرض مئیکوپلازما گیلی سیپکٹم سے پھیلتا ہے یہ وبائی مرض ہےیہ مرض ظاہر ہونے کی صورت میں پرندے کو دوسرے پرندوں سے علیحدہ کردیں ورنہ اُن کو بھی یہ مرض لاحق ہوجائے گا اور تمام برتن لال دوائی سے دھوئیں یہ جراثیم کش دوائی ہے یا پھر تمام برتن تبدیل کردیں۔
علاج کے طور پر ایتھرومائی سین 2.5 گرام فی کلو خوراک میں مکس کرکے دیں

یا پھر لینکومائی سین 1گرام 1لیٹرپانی میں حل کرکے دیں۔

پرندوں کا بخار
اس مرض میں پرندوں کو تیزبخار 110 سے 113 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہوجاتاہے اس مرض میں زرد پیچیس بھی لگ جاتے ہیں جس وجہ سے پرندوں میں کمزوری واقع ہوجاتی ہے یہ مرض سالمونیلاگیلی نیرم نامی بکٹیریا سے ہوتا ہے اس مرض میں پرندے الگ تھلگ ہوکر بیٹھ جاتے ہیں اور پروں میں سر دے لیتے ہیں اس بیماری میں سب سے پہلے پرندوں کا بخار کم کرنا چاہیے جیس کے لیے پیراسٹامول یا کال پول کا سیرپ 5 ایم ایل 1لیٹر پانی میں حل کرکے دیں جب بخار ایک سی سی فی لیٹر پانی میں حل کرکے پرندوں کو دیںfura-vexکم ہوجائے تو

سانس کی بیماری
Respitatory
یہ مرض بھی سانس کا ہے اسے نظام تنفس کی بیماری بھی کہا جاتا ہے اس میں پرندے سانس لینے میں دشواری محسوس کرے ہیں جس وجہ سے منہ کھول کر سانس لیتے نظرآتے ہیں یہ مرض ناقص صفائی اور کھلی ہوا میسر نہ آنے کی وجہ سے ہوتا ہےاس لیے اِن وجوہات کو دور کیا جائے۔
اس کے علاج کے طور پر ٹائیلو فیوراسین بہت مفید ثابت ہوئی ہے ایک گرام گی لیٹر پانی میں یا 3گرام گی کلوخوراک میں مکس کرکے 5 دن تک دیں

چیونٹیاں سکیلی مائیٹس
یہ مرض اِن چیونٹیوں کے کاٹنے سے ہوتا ہے یہ بہت مشکل سے نظرآتی ہیں غور سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے اس مرض میں پرندوں کی چونچ،ٹانگیں،پاوں،معقد اور آنکھیں متاثر ہوتی ہیں ان جگہوں پر بُھربُھرا سی تہیہ بن جاتی ہے جس سے پرندے بدے سے لگتے ہیں اِن چیونٹیوں کو ختم کرنے کے لیے تمام پنجروں میں سرکہ ملا پانی سپرے کریں یہ کام ہفتہ میں 2 سے 3 بارکریں اور لکڑی کی تمام لگائی گئی شاخیں بدل دیں کیونکہ یہ ان میں بسیرا کرتی ہیں۔ پرندوں کو ویزلین میں سرسوں کا تیل اور سرکہ مکس کرکے متاثرہ جگہوں پر لگائیں

ڈی ورمینگ

بعض اوقات پرندوں کے پیٹ میں کیڑے پڑجاتے ہیں جس وجہ سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے اور پرندے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں سست،کمزور اوران کا وزن کم ہونا شروع ہوجاتاہے۔اورساتھ ہی ان کی بیٹ پتلی ہوجاتی ہے جس میں کیڑے بھی ساتھ نکلتے ہیں اس صورتِحال میں ان کے پیٹ کی صفائی کرنی پڑتی ہے جس کو ڈی ورمینگ کہاجاتاہے ۔اس کے لیے آپ زینٹل یا اوکسا فوکس سیرپ استعمال کریں اس سے پیٹ کے تمام کیڑے نکل جاتے ہیں۔ 1 ایم ای ایک لیٹر پانی میں دیں اور ایک گنھٹے بعد پانی تبدیل کرکے فریش پانی دیں

اللہ حافظ

Pigeon sati black  spaingal for sale contact me03136224334 multan
26/08/2015

Pigeon sati black spaingal for sale contact me

03136224334 multan

Pigeon sati chocolate spaingal for sale contact me          03136224334 multan
26/08/2015

Pigeon sati chocolate spaingal for sale contact me

03136224334 multan

mashallah!
06/04/2015

mashallah!

06/04/2015

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Birds Paradise posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share