JiyaBaloch007

JiyaBaloch007 Hey beautiful! Welcome to the world of fun and joy. I'm providing you some laughs, few healthy tips, makeup tips, some hacks and my daily routine life.

Hope you all would enjoy it 😍 Thank you.

بے وفائی کی سزا کیا ہونی چاہیے؟یونہی من میں ایک سوال آیا تو سوچا سب کی رائے جاننی چاہیے ۔
08/07/2025

بے وفائی کی سزا کیا ہونی چاہیے؟

یونہی من میں ایک سوال آیا تو سوچا سب کی رائے جاننی چاہیے ۔

07/07/2025
 ؟ میں یہ ڈرامہ وقت گزاری کے لیے دیکھ رہی ہوں ۔ اس ڈرامے کا ایک موضوع رشتوں کا بدل جانا بھی ہے ۔ ہم میں سے کتنے ہی لوگ ہ...
04/07/2025

؟

میں یہ ڈرامہ وقت گزاری کے لیے دیکھ رہی ہوں ۔ اس ڈرامے کا ایک موضوع رشتوں کا بدل جانا بھی ہے ۔ ہم میں سے کتنے ہی لوگ ہیں جو اپنی اولاد پر اپنے بہن بھائیوں کو فوقیت دیتے ہیں یا ان رشتوں کو جو منھ پر تو ہماری جان سے بھی بڑھ کر خود کو ہمارا عزیز ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں مگر یہ وہ خفیہ دشمن ہوتے ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اپنا مارے گا تو چھاؤں میں ڈالے گا ۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بھئی اپنا ہے تو مارے گا ہی کیوں اور جب مار ہی دے گا تو دھوپ میں رکھے یا چھاؤں میں، کیا فرق پڑے گا ۔
سچ کہوں تو اس ڈرامے میں دانش تیمور نے جس طرح سے کردار نبھایا ہے وہ بڑا بہترین چل رہا ہے ۔ اپنوں کا ستایا ہوا رئیس باپ کا رئیس بیٹا کیسے assyalm میں پاگل ہونے کی نوبت تک پہنچ چکا ہے بہت سی سوچوں کے لیے دماغ کا در وا کر دیتا ہے ۔
آپ اپنے دوست خود ہیں ۔ اپنے رشتوں کو پرکھتے رہا کریں کون کب ڈس جائے کسی کا بھروسہ نہیں ہے ۔

بس ایک تو ہے جسے دوست بولتا ہوں میں     وگرنہ ساتھ میں ایسے پچاس بیٹھتے ہیںآج کل ایک ترکی ڈراما دیکھنا شروع کیا ہے ۔ اس ...
26/06/2025

بس ایک تو ہے جسے دوست بولتا ہوں میں
وگرنہ ساتھ میں ایسے پچاس بیٹھتے ہیں

آج کل ایک ترکی ڈراما دیکھنا شروع کیا ہے ۔ اس میں ان چار دوستوں کو ایک ساتھ دیکھ کر اچھا لگتا ہے ۔ ایک کو مشکل آن پڑتی ہے تو دوسری اس کا ساتھ دیتی ہے اور چاروں یوں ساتھ رہتی ہیں ۔ اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ ایک دوسرے کو بھی اچھا وقت دیکھتی ہیں ۔
مجھے بھی ہمیشہ سے ایسی ہی دوستی چاہیے تھی ۔ مجھے پتا ہے دوست ہر وقت، ہمیشہ ایک دوسرے کو دستیاب نہیں رہ سکتے ۔ وہ بھی ایسے کڑے وقت میں جب مہنگائی زور پکڑ رہی ہو، شہر مختلف ہوں اور بے روزگاری ہو ۔ لیکن پھر بھی ایک خلش سی رہتی ہے کہ یار دوستی کے معاملے میں، مجھے وہ نہیں ملا جو میں چاہتی تھی ۔ پتا نہیں اس میں میری ذات کی کوئی کمی آڑے آتی ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ۔
یاد رہے دوستی رنگ، نسل یا خاندان دیکھ کر نہیں نبھائی جاتی ہے ۔ اب اگر انہی کی بات کی جائے تو چاروں کا مختلف بیک گراؤنڈ ہے ۔ اگر میرا دوستی کے متعلق نظریہ جاننا ہے تو” ہمنوائے زیست “ پڑھ سکتے ہیں ۔

آداب!آپ لوگ بھی سوچتے ہوں گے کہ مسلسل غائب ہو جاتی ہیں اور پھر اچانک کسی دن پوسٹ کر کے چلی جاتی ہیں ۔ ابھی یہ لکھتے وقت ...
16/06/2025

آداب!
آپ لوگ بھی سوچتے ہوں گے کہ مسلسل غائب ہو جاتی ہیں اور پھر اچانک کسی دن پوسٹ کر کے چلی جاتی ہیں ۔ ابھی یہ لکھتے وقت اور روزمرہ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ذہن میں ایک بات آئی کہ ہم اکثر سنتے رہتے ہیں
life is unpredictable
واقعی ایسا ہی تو ہوتا ہے ۔ یہی تو زندگی ہے ۔ بہت سی باتیں جو اس وقت دماغ میں ہیں ۔ بہت کچھ کہنا اور کرنا چاہتی ہیں ۔ یہ باتیں کسی سے منسلک نہیں ہیں ۔ میرے دماغ کی کچھ گرہیں ہیں ۔ اگر باتوں میں ربط نہ رہے یا آپ پڑھ کر بوریت محسوس کریں تو پیشگی معذرت ۔
ہم انسانوں کو پتہ ہے کہ زندگی ایک ہی بار اس دنیا میں لے کر آتی یے تو پھر ہم نے اس زندگی کو اس قدر مشکل کیوں بنا دیا ہے ۔
جانتی ہوں آپ سب بھی مزے میں نہیں ہوں گے ۔ آج مجھ سے اس دوراہے کا ذکر کیجیے جس پر وقت نے لا کھڑا کیا ہے اور زندگی ڈوب ابھر رہی ہے ۔
خوش قسمتی سے جو لوگ ابھرنے اور ڈوبنے کی اس کشمکش سے نکل آئے ہیں ۔ وہ یہ بتائیں کہ کیسے نکلے ہیں ۔

اور پھر تمھیں احساس ہوتا ہے کہ تمھیں تو تھکا دیا گیا،تم بہت زیادہ بولے،ضرورت سے بڑھ کر وضاحتیں دیتے رہے،اپنی طرف سے پورا...
02/06/2025

اور پھر تمھیں احساس ہوتا ہے کہ تمھیں تو تھکا دیا گیا،
تم بہت زیادہ بولے،
ضرورت سے بڑھ کر وضاحتیں دیتے رہے،
اپنی طرف سے پورا احساس کیا،
ہر طرح سے بڑھ چڑھ کر یقین دہانیاں دی مگر بے سود،
تب تم خاموشی سے ان سے پرے
اپنی ذات تک محدود ہو جاتے ہو

22/05/2025

ایک دن محنت کرکے 1500 روپے کمانا اور وہ صرف چند منٹ میں ختم ہو جانا، یہ درد صرف ایک مرد ہی سمجھ سکتا ہے۔

اگر آپ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں اور نفسیاتی موضوعات پر مبنی فلمیں آپ کے لیے دلچسپی کا باعث بنتی ہیں تو یہ فلم ضرور دیکھ...
14/05/2025

اگر آپ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں اور نفسیاتی موضوعات پر مبنی فلمیں آپ کے لیے دلچسپی کا باعث بنتی ہیں تو یہ فلم ضرور دیکھیے ۔

 ناولٹ "آدھے چاند کی رات"اصغر ندیم سید
13/05/2025


ناولٹ "آدھے چاند کی رات"
اصغر ندیم سید

 گل افشانی گفتاراقبال ساغر صدیقی
13/05/2025


گل افشانی گفتار
اقبال ساغر صدیقی

 عرش صدیقی کی نظم نگاریمجموعہ کلام "محبت لفظ تھا میرا"
13/05/2025


عرش صدیقی کی نظم نگاری
مجموعہ کلام "محبت لفظ تھا میرا"

16/04/2025

بہت دنوں سے ویڈیوز نہیں آ رہیں کیونکہ میں capcut پہ editing کرتی تھی وہ آج کل مسائل کر رہی ہے پتا نہیں کب ٹھیک ہوگی ۔ دوسری apps پر editing کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہو سکی ۔ پتا نہیں capcut کیسے چلے گی 😱 کب چلے گی 😰 کب میں ویڈیوز لگا پاؤں گی 😒

Address

Multan
59300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JiyaBaloch007 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JiyaBaloch007:

Share