27/05/2026
مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے عید الاضحی کی نماز حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی علیہ الرحمہ کے مزار مبارک پر ادا کی۔
نمازِ عید کے بعد پاکستان کی سلامتی، امن و ترقی،، مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر ناحق قید رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
فلسطین، غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں، ملک میں دہشتگردی کے خاتمے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے شہداء، امن کے قیام اور وطن پر قربان ہونے والے جوانوں کے درجاتِ بلندی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔