20/12/2025
ملتان نشتر ہسپتال میں مریض کی موت کے بعد ڈاکٹر کی توہین آمیز حرکت 🚨
رپورٹس کے مطابق مریضہ کی حالت نازک تھی اور بروقت علاج نہ ملنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ مریضہ کے انتقال کے بعد جب لواحقین نے سوالات اٹھائے تو ایک نوجوان ہاؤس آفیسر کی جانب سے نامناسب اور توہین آمیز اشارے کیے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واقعے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر متعلقہ ڈاکٹر کو معطل کر دیا اور مریضہ کی موت اور ڈاکٹر کے رویے دونوں کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
NishtarHospital | Multan | Healthcare | Accountability | PakistanArchive