Multan News

Multan News This is the official page of Multan News. Multan News is a regional Facebook News channel

19/08/2025

واقفانِ حال کے مطابق سکوٹی والی فیملی پر تشدد کرنے والی فیملی کا سربراہ سلیمان قریشی مظفرگڑھ کا رہائشی ہے۔ اس نے شادی گارڈن ٹاؤن میں کی اور گھر داماد ہے۔ ایک بار خود سلیمان قریشی بھی اپنی بیوی اور بیوی کی بہن کے ہاتھوں آم کے درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بن چکا ہے اور اس کی وگ سر سے اتار دی گئی تھی، کیونکہ یہ سر پر وگ پہنتا ہے۔ اس موقع پر تھانہ قطب پور کی پولیس پہنچی اور اسے چھڑایا۔

گارڈن ٹاؤن میں خورشید خان ترین رہائش پذیر تھا۔ اس نے دوسری شادی کچا کھو کی ایک ماچھی عورت سے کی تھی، جو اس کے گھر میں نوکرانی تھی۔ آج کے واقعات میں ملوث عورتیں اسی نوکرانی کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہی گندی تربیت اب اپنے اثرات دکھا رہی ہے۔ سلیمان قریشی کا بیٹا بھی اینٹیں اٹھا اٹھا کر مار رہا تھا، جبکہ گھر کو آلودہ کرنے والی وہی عورت ہے جسے گھر میں لانے والا خود سلیمان قریشی ہے۔ جو شخص ایسی رن کو پسند کر کے گھر میں لے آیا، اس کی اپنی گھٹیا سوچ اور مکروہ فطرت کا اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں۔

خورشید خان ترین کی پہلی بیوی، جو کہ ترین خاندان سے ہے، نہایت خاندانی اور باوقار لوگ ہیں۔ پہلی بیوی سے ایک بیٹا خالد خان ہے جو نہایت شریف اور شائستہ مزاج انسان ہے، جبکہ ایک بیٹی ہے جس کی شادی نواب زادہ نصراللہ کے بیٹے اسرار احمد خان سے ہوئی ہے۔

جہاں تک سلیمان قریشی کا تعلق ہے تو اس کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا۔ 2013 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور تقریباً چالیس ہزار ووٹ حاصل کیے۔ بعد کے الیکشن میں اسے ٹکٹ نہ ملا تو مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا لیکن ناکام ہوا۔ بعدازاں مسلم لیگ ن نے اسے ڈپٹی اٹارنی جنرل بنا دیا۔ مگر یہ اعزاز اور مقام اس کی فیملی کے مزاج میں رچا بسا نہیں، بلکہ وہ اپنی اصلی تربیت اور اوقات دکھانے لگے۔

غنڈی رن پر ہمارا نظام عدل مہربان ہو گیا:ملتان (کرائم رپورٹر) طاقت کے نشے میں چور مسلم لیگ ن کے رہنماء کی بیوی اور بچوں ن...
19/08/2025

غنڈی رن پر ہمارا نظام عدل مہربان ہو گیا:
ملتان (کرائم رپورٹر) طاقت کے نشے میں چور مسلم لیگ ن کے رہنماء کی بیوی اور بچوں نے سکوٹی چلاتی خاتون پر بدترین تشدد کیا اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے اپنی پرورش کی خوب نمائش کی اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے بااثر خاتون کو روکتے رہے لیکن حکومت وقت کے رہنماء کی بیوی زبردستی خاتون کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتی رہی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ملتان پولیس کے سربراہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے اور تین ملزمان کو حراست میں لیکر عدالت پیش کرادیا جہاں کمزور دفعات و تفتیش کا فائدہ پہنچاتے ہوئے ملزمان کو چھٹی کے روز ہی آزادی کا پروانہ جاری کرادیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ سے پیوستہ روز نواں شہر طارق روڈ کی رہائشی میمونہ اپنے داماد اور بیٹی نساء کو اپنی سکوٹی پر بٹھا کر گارڈن ٹائون سے گزر رہی تھی کہ اسی اثناء میں مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں سلیمان قریشی کی بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ آلٹو کار میں پیچھے سے آئی اور ہارن بجانے لگی میمونہ نے سکوٹی سائیڈ پر کرلی تو سلمان قریشی کی مسز نے غلیظ گالیاں دیتے ہوئے اپنی کو سکوٹی کے آگے روک لیا اور گاڑی سے اترلر میمونہ اور اسکی بیٹی پر تشدد شروع کردیا جبکہ اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے دیکھتے ہوئے سلیمان قریشی کا فرزند بھی پیچھے نہ رہا اور اینٹ اٹھا کر میمونہ کی بیٹی مساء کے پائوں میں اینٹ دے ماری جس وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ مسز سلیمان قریشی میمونہ کو بالوں سے پکڑ کر غلیظ گالیاں دیتے ہوئے گھسیٹتی رہی جبکہ میمونہ کان پکڑ کر فرعونیت کا مظاہرہ کرنے والی خاتون کے گڑگڑستی رہی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئی، بدترین تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے واقعہ کا فوری موٹس لیتے ہوئے تھانہ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبری 2295/25 درج کرکے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل بھی مسز سلیمان قریشی اس قسم کی حرکات کرچکی ہیں متعدد بار ارد گرد رہنے والوں کو چوری کے شبہ میں متعدد افراد کو اٹھاکر اپنے گھر درخت کے ساتھ باندھ کر از خود تشدد کرتی رہی ہیں، جبکہ متعلقہ پولیس نے کمزور دفعات لگاکر اور کمزور تفتیش کے زریعے ایک ہی روز میں ملزمان پر مقدمہ درج کرکے گرفتاری ڈال کر عدالت پیش کردیا جہاں ایک بار پھر وہی ہوا کہہ طاقتور افراد کو چھٹی کے روز ہی آزاد کروادیا گیا۔

خالدہ بی بی ذوجہ محمد اکرم مرحومپتہ گمشدہ لودھی کالونی ایم ڈے روڈ ملتانعمر 55 سال موجودہ کپڑوں کا رنگ سبز شلوار، نیلی قم...
14/08/2025

خالدہ بی بی ذوجہ محمد اکرم مرحوم
پتہ گمشدہ لودھی کالونی ایم ڈے روڈ ملتان
عمر 55 سال
موجودہ کپڑوں کا رنگ سبز شلوار، نیلی قمیض اور نیلا ڈوپٹہ آج صبح سے لاپتہ ہیں۔
جس کسی کو ان کے بارے کوئی بھی معلومات ہوں تو دیے نمبر پر رابطہ کریں۔
03040654561
03260444561

مجھے 1 سال ھوگیا اس بیچارے کو یہ فائل لئے دیکھتے ھوئے رات پوچھا بھائی آج وضاحت تو کرو آخر کیا مسلہ ھے آپکے ساتھ ؟ اسکا ن...
10/08/2025

مجھے 1 سال ھوگیا اس بیچارے کو یہ فائل لئے دیکھتے ھوئے
رات پوچھا بھائی آج وضاحت تو کرو آخر کیا مسلہ ھے آپکے ساتھ ؟

اسکا نام عنصر اقبال مچڑ ھے
جو موضع لطف پور تحصیل شجاعباد ضلع ملتان میں رہتا

مجھے کہتا آپکو آسان لفظوں میں سمجھا دیتا

میرے والد صاحب فوت ھوچکے
میرا کوئی بھائی نہیں ھے
میرے والد کی 2 شادیاں تھی

والد صاحب کی وفات پر انکی دوسری بیوی مطلب میری سوتیلی ماں کو جو زمین حصے میں آئی کچھ سال پہلے میری سوتیلی ماں نے وہ زمین بیچ دی

وہ زمین 16 لاکھ یا 17 لاکھ کی تھی میری سوتیلی والدہ نے بیان
بھی دے دیئے اور خریدار نے پیمنٹ بھی کردی مطلب رقم دے دی

اب وہ مشترکہ کھاتا تھا جتنی رقم میری سوتیلی ماں نے وصول کی اور جو زمین بیچی اسکی نشاندھی بھی کردی کہ فلاع پیچھے والا ایکڑ ھے یا بگہ ھے ----

اب خریدار میرے مین روڈ والے ایکڑ پر قبضہ کرنا چاہتا کہ میں نے تو پیسے بھرے ھوئے بیان ھوگئے ---
میں بولا بھائی یہ ایکڑ تو ایک کروڑ مالیت کا ھے پورے اہل علاقہ سے پوچھ لیں جبکہ میری والدہ نے کافی پیچھے کی زمین نشاندہی کرکے اسی کے مطابق رقم لی ھے میرے والد مرحوم نے بھی میری والدہ کو کافی پیچھے نشاندہی کرکے دی تھی
کیونکہ اب مشترکہ کھاتہ ھے وہ یہ روڈ والا قیمتی ایکڑ چاہ رھے
اسلئے آپ 1 سال سے میرے ہاتھ میں یہ فائل دیکھ رھے
یہ میں کبھی تحصیل دار کے پاس جاتا
تو کبھی پٹواری کے پاس
تو کبھی قانون گو کے پاس
تو کبھی کھلی کچہری میں
کہتا خریدار دراصل مجھ یتیم اور کمزور شخص سے زیادہ طاقتور ھے
اس لئے مجھے 9 مئی کیس میں بھی گرفتار کروا چکا نہ میں نے کبھی کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کیا نہ پوسٹ کی
جناح ہاوس تو لاہور میں ھے خدا کی قسم میں تو ملتان زندگی میں 1 ،2 بار گیا لاہور تو دور کی بات
نو مئی کیس میں مجھے اتنا تشدد ھوا میری ٹانگوں سے 2 دن خون بہتا رہا
وہاں سے کسی کی مہربانی سے چھوٹ کر آیا
پھر بہاولپور پولیس لے گئی وہاں قید رہا
میں بس اتنا چاہتا جو حق سچ کا فیصلہ ھو وہی ھوجائے
مجھے نہ کسی کا حق مارنا نہ کسی سے زیادتی کرنی
میرے اوپر زمہ داریاں بہت ہیں
میری 4 بہینیں ہیں ہم سب یتیم ہیں میں متعدد بار پولیس گھر کی دہلیز تک جھیل چکا
میں بولا پھر اب تک کیس کہاں تک پہنچا ؟؟
اسکے انکشاف نے مجھے حیران کردیا
کہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس کھلی کچہری تھی جو ونڈے کے
ڈاکومنٹس میرے مخالف کی طرف سے پیش کئے گئے وہ جعلی تھے

جب اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے پٹواری صاحب سے پوچھا اس ونڈے پر یہ سائن آپکے ہیں پٹواری کہتا میرے نئی ہیں

جب اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل دار سے پوچھا یہ سائن آپکے ہیں وہ بولا میرے بھی نہیں ہیں

جب اسسٹنٹ کمشنر نےقانون گوہ سے پوچھا یہ سائن آپکے ہیں تو وہ بھی بولے میرے بھی نہیں

تب جاکر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے ٹیم کو ایک ہفتے کا وقت دیا کہ مجھے جعلی ڈاکومنٹس بنانے والوں کا جلد بتاو

میں بولا پھر تو سالوں بعد بالاخر تمہارا مسلہ حل ھوگیا پھر پریشان کیوں ھو ؟

بولا متعدد بار پولیس ، اے سی ، ہر متعلقہ آفیسر یہاں مسلے والی زمین پر آیا کھلی کچہری لگی لیکن مسلہ حل نئی ھورہا
اسلئے پریشان ھوں

مجھے کہتا آپ یہ میرا مسلہ فیسبک پر پوسٹ لگائیں میں جھوٹا ھوا
ناجائز کام چاہتا ھوا تو مجھے گولی مار دی جائے
میں بولا اللہ نہ کرے اللہ آپکو لمبی زندگی عطا فرمائے
دکھی لہجے میں بولا میں صرف اکیلا اور کمزور ہوں آپ آواز اٹھائیں
میں بولا میں کسی کے زاتی معاملات پر سوشل میڈیا پوسٹ تو نہیں لگاتا البتہ آپ کو سن کر اچھا محسوس نہیں ھوا تو لگا دونگا

مگر میرے پوسٹ لگانے سے آپکو فائدہ کیا ھوگا ؟
بولا شائد کوئی میری مدد کرنے کو آجائے

جزاک اللہ

حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کا 786 واں عرس مبارک کل بروز جمعرات 31 جولائی سے شروع ہو گا اور تین دن جاری ...
30/07/2025

حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کا 786 واں عرس مبارک کل بروز جمعرات 31 جولائی سے شروع ہو گا اور تین دن جاری رہے گا،
عرس کے تیسرے اور آخری دن بروز ہفتہ 2 اگست کو لوکل تعطیل ہو گی۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ( CCD ) نے ناقابل یقین نتائج دینا شروع کردئیے ۰ ملتان تقریبا چالیس لاکھ کی آبادی کا شہر ہے ...
29/07/2025

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ( CCD ) نے ناقابل یقین نتائج دینا شروع کردئیے ۰ ملتان تقریبا چالیس لاکھ کی آبادی کا شہر ہے جہاں جنوبی پنجاب سمیت سندھ ، بلوچستان اور کے پی سے بھی روزانہ ہزاروں افراد ملتان آتے ہیں ۰ جرائم کی شرح اس حد تک کم ہوجانا ایک خواب تھا جو اس فورس نے پورا کر دکھایا ۰ جرائم پیشہ افراد کو اس طرح خوفزدہ بھی پہلی بار ہی دیکھا ریجنل آفیسر CCD ملتان کا کہنا ہے جہاں بھی کوئی بدمعاش ، بھتہ خور ، جرائم پیشہ افراد ہیں ان کی فوری طور پر اطلاع دیں نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۰ اپنے آس پاس کا ماحول بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۰ 03041219999 اس نمبر پر فوری کال کریں

29/07/2025

ریجنل آفیسر سی سی ڈی ملتان صاحب کا کہنا ہے جہاں بھی کوئی بدمعاش ، بھتہ خور ، جرائم پیشہ افراد ہیں ان کی فوری طور پر اطلاع دیں نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۰ اپنے آس پاس کا ماحول بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۰ 03041219999 اس نمبر پر فوری کال / میسج کریں

29/07/2025

*اطلاع برائے دکانداران*
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک محکمہ پیرا بنایا گیا ہے
جس کا کام ناجائز تجاوزات کو ختم کرنا ہے ۔وہ بغیر اطلاع کے کسی بھی جگہ پر دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر سامان ضبط اور /50000.جرمانہ بھی لگانے کا اختیار ہے ۔تمام تاجران اپنا کاروباری سامان اپنی دکانوں کے اندر رکھیں اس سلسلے میں کوئی بھی تاجر تنظیم آپکی کوئی مدد نہیں کر سکتی ۔احتیاط کریں ۔شکریہ

ملتان میں شیر شاہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی۔ 2 مسافر ج-ا-ں-ب-ح-ق جبکہ 17 زخمی ہوئے24-07-2025‎شیر شاہ انٹرچینج ک...
24/07/2025

ملتان میں شیر شاہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی۔ 2 مسافر ج-ا-ں-ب-ح-ق جبکہ 17 زخمی ہوئے
24-07-2025
‎شیر شاہ انٹرچینج کے قریب صبح سویر مسافر بس الٹ گئی ذرائع کے مطابق بس ڈرائیور کو نیند آنے کیوجہ سے حادثہ پیش آیا بس صادق اباد سے لاہور کیطرف جارہی تھی۔ ریسکیو نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمی اور پھنسے ہوۓ افراد کو بس سے فوری نکالا ریسکیو حکام کے مطابق 2 افراد موقع پر ج-ا-ں-ب-ح-ق جبکہ 17 مسافر زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نشتر اسپتال منتقل کر دی۔ ج-ا-ں-ب-ح-ق افراد کی شناخت نعمان اور جمیل کے نام سے ہوئی

Punjab Emergency Service Department

22/07/2025

مخدوم شاہ محمود قریشی صرف ایک مقدمہ میں بری
باقی مقدمات ٹرائلز میں ہیں ، رہائ ممکن نہیں

22/07/2025

شاہ محمود قریشی بری

9مئی مقدمے میں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید ، عمر چیمہ ،اعجاز چوہدری کو 10،10 سال کی سزا سنادی گئی

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہنئ قیمت 272 روپے 15 پیسے مقررہائ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضا...
15/07/2025

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ
نئ قیمت 272 روپے 15 پیسے مقرر

ہائ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ
نئ قیمت 284 روپے 35 پیسے مقرر

Address

MDA Multan
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Multan News:

Share