RANA AMiR ′→

RANA AMiR ′→ Always Love Your Friends From Your Heart Not From Your Mood or Need.

26/08/2025
24/11/2024

‏مشہور برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک جب حادثے کا شکار ہوا تو اسکے آس پاس تین ایسے بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔سب سے قریب جو جہاز موجود تھا اسکا نام سیمسن (Samson) تھا اور وہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف ‏سات میل کی دوری پہ تھا۔ سیمسن کے عملے نے نہ صرف ٹائی ٹینک کے عملے کی طرف سے فائر کئے گئے سفید شعلے (جو کہ انتہائی خطرے کی صورت میں فضا میں فائر کئے جاتے ہیں) دیکھے تھے بلکہ مسافروں کی آہ و بُکا کو بھی سُنا۔ لیکن کیونکہ سیمسن کے لوگ غیر قانونی طور پہ انتہائی قیمتی سمندری حیات کا ‏شکار کر رہے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ پکڑے جائیں لہذا ٹائی ٹینک کی صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی بجائے مدد کرنے کے وہ جہاز کو ٹائی ٹینک کی مخالف سمت میں بہت دور لے گئے۔
یہ جہاز ہم میں سے ان لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنی گناہوں بھری زندگی میں اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ ان کے اندر ‏سے انسانیت کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور پھر وہ ساری زندگی اپنے گناہوں کو چھپاتے گزار دیتے ہیں۔
یہ ہے انسانوں کا پہلا رویہ
دوسرا جہاز جو قریب موجود تھا اس کا نام کیلیفورنین (Californian) تھا جو حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے چودہ میل دور تھا۔ اس جہاز کے کیپٹن نے بھی ٹائی ٹینک کی طرف ‏سے مدد کی پکار کو سنا اور باہر نکل کے سفید شعلے اپنی آنکھوں سے دیکھے لیکن کیونکہ وہ اس وقت برف کی چٹانوں میں گھرا ہوا تھا
اور اسے ان چٹانوں کے گرد چکر کاٹ کے ٹائی ٹینک تک پہنچنے میں خاصی مشکل صورتحال سے دو چار ہونا پڑتا لہذا کیپٹن نے اس کی بجائے دوبارہ اپنے بستر میں جانا اور ‏صبح روشنی ہونے کا انتظار کرنا مناسب سمجھا۔
صبح جب وہ ٹائی ٹینک کی لوکیشن پہ پہنچا تو ٹائی ٹینک کو سمندر کی تہہ میں پہنچے چار گھنٹے گزر چکے تھے اور ٹائی ٹینک کے کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ سمیت 1569 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے تھے۔
یہ جہاز ہم میں سے ان افراد کی نمائندگی کرتا ہے جو کسی کی ‏مدد کرنے کو اپنی آسانی سے مشروط کر دیتے ہیں اور جب تک حالات حق میں نہ ہوں کسی کی مدد کرنا اپنا فرض نہیں سمجھتے۔
یہ ہے انسانوں کا حارثہ کے بارے میں دوسرا رویہ
تیسرا جہاز کارپیتھیا (Carpathia) تھا جو ٹائی ٹینک سے 68 میل دور تھا۔ اس جہاز کے کیپٹن نے ریڈیو پہ ٹائی ٹینک کے مسافروں‏کی چیخ و پکار سنی۔ صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی باوجود اس کے کہ یہ ٹائی ٹینک کی مخالف سمت میں جنوب کی طرف جا رہا تھا،
اس نے فورا اپنے جہاز کا رخ موڑا اور برف کی چٹانوں اور خطرناک موسم کی پروا کئے بغیر مدد کے لئے روانہ ہو گیا۔ اگرچہ یہ دور ہونے کے باعث ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے دو ‏گھنٹے بعد لوکیشن پہ پہنچ سکا
لیکن یہی وہ جہاز تھا جس نے لائف بوٹس پہ امداد کے منتظر ٹائی ٹینک کے باقی ماندہ 710 مسافروں کو زندہ بچایا تھا اور انہیں بحفاظت نیو یارک پہنچا دیا تھا۔
اس جہاز کے کیپٹن کیپٹن آرتھر روسٹرن کو برطانوی نیوی کی تاریخ کے چند بہادر ترین کیپٹنز میں شمار ‏کیا جاتا ہے اور ان کے اس عمل پہ انہیں کئی سماجی اور حکومتی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔
ہماری زندگی میں ہمیشہ مشکلات رہتی ہیں، چیلنجز رہتے ہیں، لیکن وہ جو ان مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے بھی انسانیت کی بھلائی کیلئے کچھ کر جائیں انہیں ہی انسان اور انسانیت یاد رکھتی ہے




کہانی ٹرین سے شروع ہوئی تھی، الکا یاگنک محبت کی شادی کے بعد بھی 31 سال سے اپنے شوہر سے دور رہتی ہیں۔90 کی دہائی کی مشہور...
29/06/2024

کہانی ٹرین سے شروع ہوئی تھی، الکا یاگنک محبت کی شادی کے بعد بھی 31 سال سے اپنے شوہر سے دور رہتی ہیں۔

90 کی دہائی کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک نے اپنی سریلی آواز میں 16 سے زائد زبانوں میں تقریباً 20000 گانے ریکارڈ کرائے ہیں۔ الکا کا شمار ہندوستانی سنیما کی سب سے شاندار خاتون گلوکاروں میں کیا جاتا ہے اور ان کی جوڑی ادت نارائن جی کے ساتھ بہت پسند کی جاتی ہے۔ الکا کی والدہ بھی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی گلوکارہ تھیں اور انہوں نے ہی الکا کو موسیقی کی تعلیم دینا شروع کی تھی۔ الکا نے بہت چھوٹی عمر میں ہی گانے میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کردی اور وہ اپنی ماں کو اپنا استاد مانتی ہیں۔ الکا یاگنک کی محبت کی کہانی بھی بہت دلچسپ اور فلم بندی ہے۔

الکا یاگنک کی پہلی بار ٹرین میں شوہر نیرج کپور سے ملاقات ہوئی اور پہلی نظر میں ہی دونوں ایک دوسرے کو دل دے رہے تھے۔ جب الکا نے نیرج سے شادی اپنے گھر والوں کے سامنے رکھی تو انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس طرح الکا نے اپنے خاندان کے خلاف جا کر نیرج کپور سے شادی کر لی۔ تاہم شادی کے چند سال بعد ہی دونوں کام کی وجہ سے طویل فاصلے پر رہنے لگے۔ جہاں الکا ایک مشہور گلوکار ہیں وہیں نیرج ایک بزنس مین ہیں۔ تاہم برسوں سے الگ رہنے کے بعد بھی دونوں کے درمیان مفاہمت اتنی شاندار ہے کہ وہ آج بھی ساتھ ہیں۔ جب بھی دونوں کے پاس وقت ہوتا ہے، وہ ایک ساتھ وقت گزارنے کے لیے نکل جاتے ہیں۔

20/03/2024

‏تم بڑے شہر کے باسی ہو تمھیں کیا معلوم
گاؤں کے لوگ جدائی میں اجڑ جاتے ہیں...
RANA AMiR ′→ Sad, Romantic Poetry , Sad Ghazal's

20/03/2024

‏تم بڑے شہر کے باسی ہو تمھیں کیا معلوم
گاؤں کے لوگ جدائی میں اجڑ جاتے ہیں...
RANA AMiR ′→ Sad, Romantic Poetry , Sad Ghazal's

Three more points! 🔝 Thankful to all my team mates who helped me reach my 1200th match. What a ride, but we’re not done ...
07/01/2024

Three more points! 🔝 Thankful to all my team mates who helped me reach my 1200th match. What a ride, but we’re not done yet! 🔥

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RANA AMiR ′→ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share