15/10/2025
سی سی ڈی ملتان کی کاروائی، سکول کالج جاتی بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
15-10-2025
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک اوبابش نواجوان کو سکول جاتی ہوئی بچیوں کو چھیڑتے اور نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا جس پر سی سی ڈی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور تھانہ شاہ رکن عالم کی حدود سے نوجوان کو ٹریس کر لیاسی سی ڈی پولیس کو دیکھ کر نوجوان نے موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران گر کر زخمی ہوگیا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ملزم کی شناخت عمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی جو شاہ رکن عالم E بلاک کا رہائیشی ہے۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے والدین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں اور ان پر کڑی نظر رکھیں۔
Follow the Daily Multan channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vaogdw2G3R3lSoVcGr0C