Multan Voice

Multan Voice Your trusted source for the latest news, updates, and stories from Multan and South Punjab.

Stay connected, stay informed with Multan Voice.۔۔۔

ملتان اور جنوبی پنجاب کی تازہ ترین خبریں، اپ ڈیٹس اور کہانیاں جاننے کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ

وومن امپاورمنٹ اور ہیلمٹ آگاہی بائیک ریلی، سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے قیادت کی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ...
22/08/2026

وومن امپاورمنٹ اور ہیلمٹ آگاہی بائیک ریلی، سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے قیادت کی

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے وومن امپاورمنٹ اور ہیلمٹ آگاہی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بوسن روڈ پر منعقدہ ریلی کی قیادت سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے کی، جبکہ خواتین بائیک رائڈرز کی بڑی تعداد نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

ریلی میں ڈی ایس پی مظہر الاسلام اور انسپکٹر سہیل احمد نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو روڈ سیفٹی، ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی دی گئی، جبکہ روڈ سیفٹی سے متعلق بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔

سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے ریلی میں شرکت کرکے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر مقامی خواتین بائیک رائڈرز کی تنظیم کی سربراہ طوبیٰ فاطمہ کو بہترین شہری خدمات اور تعاون کے اعتراف میں Good Citizen Certificate سے نوازا۔

تھانہ قادرپورراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا,سی پی او ملتان کی کھلی کچہری کے دوران متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او...
21/08/2026

تھانہ قادرپورراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا,

سی پی او ملتان کی کھلی کچہری کے دوران متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور جملہ تفتیشی افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے

سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے
سی پی او ملتان نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اورسائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے
سی پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے اور کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے

ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقادر خان کا نشتر اسپتال کے مختلف وارڈز اور مقامات کا دورہ نشتر اسپتال میں نئے ڈیپارٹ...
21/08/2026

ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقادر خان کا نشتر اسپتال کے مختلف وارڈز اور مقامات کا دورہ

نشتر اسپتال میں نئے ڈیپارٹمنٹس کے اضافے سے عوام کو بہتر اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ ڈاکٹر عبدالقادر خان
ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے آج اسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران صبح آٹھ بجے کی حاضری کے تناظر میں وارڈز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔ ایم ایس نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور بروقت ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔ صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وارڈز اور اسپتال کے مختلف مقامات پر صفائی میں بہتری دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اولڈ فارمیسی اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا گیا۔ ان مقامات پر نئے ڈیپارٹمنٹس کے قیام کے حوالے سے کمیٹی ممبران سے جگہ کے انتخاب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقادر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشتر اسپتال میں نئے ڈیپارٹمنٹس کے اضافے سے عوام کو بہتر اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی جس سے مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ دورے کے دوران رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمر، سربراہ شعبہ اطفال پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ڈین آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی، اسسٹنٹ رانا شاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈی پی او بینش فاطمہ کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور محرران سے کرائم میٹنگ۔اہم احکامات جاری ۔۔میٹنگ میں اے ایس پی یوٹی طاہر...
20/08/2026

ڈی پی او بینش فاطمہ کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور محرران سے کرائم میٹنگ۔اہم احکامات جاری ۔۔

میٹنگ میں اے ایس پی یوٹی طاہر امن سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز و محرران اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔
ڈی پی او نے ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، مقدمات کی تفتیش اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس
سنگین جرائم کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کرنے کی ہدایت۔ ترجمان پولیس
: اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ترجمان پولیس
: جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر گشت اور نگرانی یقینی بنائی جائے۔ترجمان پولیس
زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ اور قانون کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے، ڈی پی او بینش فاطمہ
ربیع الاول کے دوران جلوسوں، محفل میلاد اور دیگر مذہبی پروگراموں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، ڈی پی او بینش فاطمہ

غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 3 مسافر گرفتار بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقابایف آئی اے امیگریشن ملتان کی ب...
19/08/2026

غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 3 مسافر گرفتار بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب

ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائیاں

مسافروں کی شناخت ذیشان حیدر، موسی خان اور فرحان عمران کے نام سے ہوئی
مسافر ذیشان حیدر کا نام اسٹاپ لسٹ میں بھی شامل تھا
مسافروں کا تعلق کرم، باجوڑ اور ناروال سے ہے
گرفتار مسافر یو اے ای سے پرواز G9558 کے ذریعے ملتان پہنچے تھے
امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کا بیرون ملک جانے کے حوالے سے کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے تھے
ایجنٹ نے مسافروں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر عراق بھجوایا
ایجنٹ نے مذکورہ مسافروں کو غیر قانونی روانگی کے ساتھ عراق میں ہوٹل کی ملازمت کا لالچ دیا
عراق پہنچنے کے بعد تینوں مسافروں کو عراقی پولیس نے گرفتار کر لیا
مسافروں کو عراقی پولیس نے 7 روز حراست میں رکھنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا
ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا
ایف آئی اے کا غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والے افراد اور سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

کرکٹ اور شاہین کا دیوانہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے گراؤنڈ پہنچ گیا ۔۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئن کپ کے فائنل میچ م...
18/08/2026

کرکٹ اور شاہین کا دیوانہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے گراؤنڈ پہنچ گیا ۔۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئن کپ کے فائنل میچ میں دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھتے کو نظر آئی جب ایک اور جنوبی فین سیلفی لینے کے لئے گراؤنڈ تک جا پہنچا

جنونی فینز کا راستہ سٹیڈیم سکیورٹی پھر نہ روک پائی
شاہین شاہ آفریدی سے ملنے کی تڑپ تو گلے لگ کے ٹھنڈی پڑ گئی

لیکن پھر سیکورٹی فینز کے گلے پڑ گئی۔۔

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کاروائیٹمپرڈ ویزا پر بیرونِ ملک روانگی کی کوشش ناکاممحمد فیصل نامی مسافر فل...
18/08/2026

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی
ٹمپرڈ ویزا پر بیرونِ ملک روانگی کی کوشش ناکام

محمد فیصل نامی مسافر فلائٹ نمبر 3L336 کے ذریعے وزٹ ویزے پر یو اے ای جا رہا تھا
مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا وزٹ ویزا ٹمپرڈ شدہ نکلا
مسافر کے ویزا پر درج کیٹیگری میں مبینہ ردوبدل کی گئی
موبائل فون کی جانچ کے دوران ویزا ٹمپرنگ سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا
بتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ ویزا بھاری رقوم کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا
یف آئی اے امیگریشن ملتان نے مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی ملتان کے حوالے کر دیا۔

ملتان ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن  کی بڑی کارروائی ۔۔ غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو ح...
16/08/2026

ملتان ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی ۔۔

غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا
مسافروں کی شناخت ارشد علی اور ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی
گرفتار مسافر یو اے ای سے پرواز G9558 کے ذریعے ملتان پہنچے تھے
امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کا بیرون ملک جانے کے حوالے سے کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا
ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں مسافر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے تھے
ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے مسافروں کو مزید تفتیش
کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا

چنیوٹ میں منائی گئی انوکھی سالگرہ ۔۔۔80سال قبل درج ہونے والے  مقدمہ میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی  پنجاب پولیس سے ان...
15/08/2026

چنیوٹ میں منائی گئی انوکھی سالگرہ ۔۔۔

80سال قبل درج ہونے والے مقدمہ میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی پنجاب پولیس سے انصاف کی اپیل کردی

ایک مقدمہ دو نسلیں 80سال سے انصاف کا انتظار ۔۔

پاکستان بننے کے بعد درج ہونے والی 80 سال پرانی ایف آئی آر کی انوکھی سالگرہ
نانا کی درج کرائی گئی ایف آئی آر کی عدم برآمدگی پر نواسے ساجد اسماعیل ڈاہر نے کیک کاٹ دیا
ساجد اسماعیل ڈاہر نے 80 سال پرانی ایف آئی آر کی یاد میں انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا دیا
کیک پر 80 سال پرانی ایف آئی آر اور نانا کی تصویر، منفرد انداز میں انصاف کا مطالبہ
۔80 سال پرانی ایف آئی آر اور چوری شدہ سامان کا سراغ لگایا جائے۔ساجد اسماعیل ڈاہر کا مطالبہ
چنیوٹ: 1947 میں درج مقدمے کی 80 سال بعد بھی پیروی جاری
چنیوٹ:80 سال بعد بھی یقین ہے کہ نانا کے مقدمے میں انصاف ملے گا.ساجد اسماعیل ڈاہر
80 سال پرانی ایف آئی آر کی سالگرہ، کیک پر درج ہوا ’انصاف کا انتظار‘
انصاف نہ ملا، مگر 80 سال بعد بھی امید زندہ ہے
ساجد اسماعیل ڈاہر نے پولیس سے پرانے مقدمے کا ریکارڈ تلاش کرنے اور قانونی پیش رفت کا مطالبہ کر دیا



بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی 9 سال سے مطلوب ملزم ملتان ائرپورٹ سے گرفتار۔۔ایف آئی اے امیگریشن ملتان ائرپورٹ کی بڑی کار...
15/08/2026

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی 9 سال سے مطلوب ملزم ملتان ائرپورٹ سے گرفتار۔۔

ایف آئی اے امیگریشن ملتان ائرپورٹ کی بڑی کاروائی
گرفتار ملزم شہزاد طارق گزشتہ 9 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا
ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا
ملزم کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے
گرفتار ملزم تھانہ بنی راولپنڈی کو سال 2018 سے مطلوب تھا
ملزم کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج تھا
ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا
ملزم کو پاکستان پہنچنے پر ملتان ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی

Address

House 1019 Shah Town
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share