10/09/2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوگی۔ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی عمرہ میں ہوگا، جس میں صرف قریبی اہل خانہ کو مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی گریجویشن پر بے حد خوش ہیں، جبکہ ماہ نور صفدر کی گریجویشن ان کے اور پورے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔