
10/09/2025
ابا جان مجھے بیچ کر آپ کھانا کھا لے 3 سالہ ننھی گڑیا کی ماں باپ سے اپیل
3 روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں بے بس باپ اپنی 2 بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے کی وجہ سے دربدر تھا سیالکوٹ سے اسکا تعلق تھا مبینہ طور پر یہ فیصل آباد نکل گیا بیوی حاملہ تھی ڈلیوری کا وقت قریب تھا 1 طرف گھر کی پریشانی دوسری طرف بیوی کی بگڑتی طبیعت
فیصل آباد ایک بوڑھی خاتون نے گھر میں پناہ دی 2 دن بعد خاتون نے کہا مجھے معاف کیجئے گا مزید نہیں رکھ سکتی میرے پاس کمرہ ایک ہے یہ نوجوان گھر سے باہر نکلا اچانک سامنا ہوا فیصل سوشل ایکٹویسٹ سے جس نے ویڈیو بنائی دوران ویڈیو متاثرہ شخص نے بیٹی کے الفاظ بتائے کے بھوک سے برا حال ہے پانی پی کر گزارہ کر رہے ہیں پھر فیصل صاحب واپسی اسی ماں جس کے پاس گئے سارے اخراجات دیے گھر کا رینٹ دیایہ بھی کہا بچے کی پیدائش یہی کرے گے سب اخراجات ہم برداشت کرے گی بوڑھی اماں نے بات مان لی
گزشتہ روز اللہ نے نوجوان کو 2 بیٹیوں کے بعد بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے اللہ فیصل صاحب اور ماں جی کا اس نیک عمل کا اجر دے آمین
حارث بھٹی