
20/07/2025
سعودی شاہی فیملی نے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کی وفات کا اعلان کیا ہے، الولید بن خالد بن طلال کو میڈیا میں ’سلیپنگ پرنس‘ یعنی "سوئے ہوئے شہزادے" کے نام سے جانا جاتا تھا، وہ 20 سال تک قوما میں رہنے کے بعد 35 سال کی عمر میں ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔
مرحوم شہزادے کے والد نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے بیٹے کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا : "اے اطمینان بخش جان، اپنے رب کی طرف خوشی خوشی لوٹ جا، اللہ تمہیں اپنے ان بندوں میں داخل فرمائے جن سے وہ راضی ہوتا ہے اور جنھیں وہ جنت میں داخل فرماتا ہے، ہم تجھے ایسے دلوں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں جو خدا کی مرضی اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہیں"--
#20