24/07/2026
یہ نایاب اور تاریخی تصویر 1948 میں کراچی کے نواحی علاقے ملیر میں لی گئی ہے:
تصویر میں بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح، ریاستِ بہاولپور کے آخری امیر نواب صادق محمد خان عباسی پنجم کے ہمراہ ہائی ٹی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
قائد اور امیر کے درمیان کھڑے سفید سوٹ میں ملبوس نوجوان امیر کے صاحبزادے، مستقبل کے نواب ہیں۔ جبکہ محترمہ فاطمہ جناح کے پیچھے بائیں جانب کھڑے کرنل ہاشمی ہیں، جو امیر بہاولپور کے اے ڈی سی تھے۔
یہ تصویر صرف ایک چائے کی محفل نہیں، بلکہ اس بے لوث محبت اور وفا کی گواہ ہے جب نواب آف بہاولپور نے اپنی پوری ریاست پاکستان پر قربان کر دی تھی۔...