14/08/2026
شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی آپریشن، ریحان بٹ سمیت دو ملزمان ہلا/ک
شیخوپورہ کے علاقے راوی ریان کے قریب محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریحان بٹ سمیت دو ملزمان ہلا/ک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلا/ک ہونے والا ریحان بٹ لاہور کے بادامی باغ اور نواں کوٹ یتیم خانہ کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ان حملوں میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔