Star News Pakistan

Star News Pakistan Welcome to Star News Pakistan, a web news channel dedicated to providing the latest news.

میاں چنوں چک نمبر 129/15L : فیصل جٹ نامی شخص نے کمبوہ برادری کے افتخار فوجی نامی شخص کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر ...
30/03/2026

میاں چنوں چک نمبر 129/15L : فیصل جٹ نامی شخص نے کمبوہ برادری کے افتخار فوجی نامی شخص کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا قتل کی وجہ عناد پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے: ذرائع

سرگودھا: رانا عامر لطیف ایڈووکیٹ کا قاتل گرفتار اولڈ سول لائن کے رہائشی ملزم رافع کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا...
30/03/2026

سرگودھا: رانا عامر لطیف ایڈووکیٹ کا قاتل گرفتار

اولڈ سول لائن کے رہائشی ملزم رافع کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا

ملزم نے رانا عامر لطیف ایڈوکیٹ کو ان کے چیمبر پر انہی کے پسٹل سے پانچ فائر کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا

ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کرکے گرفتار کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا

ملزم نے قتل کرنےکا اعتراف کرتے ہوئے اپنا جرم قبول کرلیا

کانسٹبل کی گولی سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔اوکاڑہ: ستگرہ پولیس کے ایس ایچ او س...
10/02/2026

کانسٹبل کی گولی سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

اوکاڑہ: ستگرہ پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق مشترکہ گشت کے دوران اپنے ہی کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل عبداللہ فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا تھا، جسے بعدازاں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
#اوکاڑہ




نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے فرزند علی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات مقرر
10/02/2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے فرزند علی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات مقرر

لاہور:بسنت کے تیسرے روز پتنگ بازی کے دوران صحافی زین ملک پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق گلشن راوی...
08/02/2026

لاہور:
بسنت کے تیسرے روز پتنگ بازی کے دوران صحافی زین ملک پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کا رہائشی صحافی زین ملک مختلف چینلز میں رپورٹنگ بھی کر چکا ہے اور لاہور پریس کلب کا کونسل ممبر بھی ہے۔

پتنگ بازی کے دوران گرنے کے بعد زین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زین کے سر اور ہڈیوں کو شدید چوٹیں آئی جس کے باعث وہ جانبر نا ہو سکا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی تھا، تاہم ان کی ناگہانی موت نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔

06/02/2026

انتہائی افسوس ناک خبر
اسلام آباد دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 31 ہو گئی

‏ لاہور، بسنت کی پہلی رات 25 سالہ نوجوان علی رشید کٹی پتنگ پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق جبکہ بائیک پر حفاظتی راڈ  کے ...
06/02/2026

‏ لاہور، بسنت کی پہلی رات 25 سالہ نوجوان علی رشید کٹی پتنگ پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق جبکہ بائیک پر حفاظتی راڈ کے باوجود ڈور سے زخمی ہونے ڈور پھرنے اور چھتوں سے گرنے کے باعث تین کمسن بچوں سمیت اب تک 10 افراد زخمی

‏لاہور ڈی ایچ اے 5 میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 21 سالہ رافیع تنویراورگلشن راوی میں 45سالہ شبیرزخمی،دونوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا،دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ، بائیک پر حفاظتی راڈ بھی لگا ہوا تھا
گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کو گلے پر ڈور راوی روڈچھت سے گرنے کے باعث ثاقب جبکہ
‏لوئر مال پتنگ لوٹتے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوگیا
‏گلشن راوی 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوگیا

06/02/2026

میاں چنوں ۔نواحی گاوں کی رہائشی خاتون خاوند کے تشدداور ظلم سے تنگ آکر پریس کلب پہنچ گئی میراخاوند اوباش گھر میں غیرمردوں کوبلواتا اور میرے ساتھ غیرفطری حرکات کرتا ہے اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتاہے ملزم بااثرہونے کی وجہ سے ایس اچ اوتھانہ صدر ملزم کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہےمیری وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے اپیل ہے کہ ملزم کے خلاف کاروائی کرکے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاوں 125پندرہ ایل کی رہائشی فضیلہ بی بی خاوند ظفر کے ظلم سے تنگ آکر پریس کلب پہنچ گئی خاتون کاکہناہے کہ سات ماہ قبل اسکی شادی چک نمبر 132سولہ ایل کے رہائشی ظفر سے ہوئی جوایک ماہ تک ٹھیک رہے ایک ماہ بعدمیراخاونداور سسر حیلے بہانوں سے مجھے غلیظ گالیاں دیتے تشدد کرتے اورظفر مجھ سے غیرفطری طریقے سے ملاپ کرنے کے لئے زبردستی کرتا اوراگرمیں منع کرتی تومجھے شدیدتشددکانشانہ بناتا اور میری نازیباویڈیوزبھی بناتامیں نے ویڈیوبنانے سے منع کیاتومجھ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتاخاونداورسسرکے ظلم سے تنگ کر جب گھر واپس آئی تومجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی اور میرے جہیزکے سامان پرقبضہ کرلیا جب میں نے ملزم کے خلاف کاروائی کے لئے تھانہ صدرکے ایس ایچ اوکودرخواست دی تواس نے کاروائی نہ کی میری وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی پنجاب سے اپیل ہے کہ ملزم کے خلاف کاروائی کرکے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے

کبیروالا میں ٹریفک ڈیوٹی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کار نے ٹریفک اہلکار کو ٹکر مار دی۔تفصیلات کے مطابق ٹر...
04/02/2026

کبیروالا میں ٹریفک ڈیوٹی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کار نے ٹریفک اہلکار کو ٹکر مار دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک اہلکار عمر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اس نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ کار سوار نے رکنے کے بجائے اہلکار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی ٹریفک اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر گولی لگنے سے جاں بحق، ان کی عمر 53 برس تھی اور انھ...
04/02/2026

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر گولی لگنے سے جاں بحق، ان کی عمر 53 برس تھی اور انھیں طویل عرصے تک اپنے والد کے بعد ملک کی سب سے بااثر شخصیت سمجھا جاتا تھا.

Address

Multan
66000

Telephone

+923196234604

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Star News Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share