18/07/2025
پاکستانیوں کا قومی مرض, اور ایلومینیم کے برتن..!
ایلومینیم (المعروف سلور) کے برتن پاکستانیوں کے قومی برتن ہیں، ایلومینیم ان عناصر (ایلیمنٹس) میں شامل ہے جن کی جسم انسانی کو ضرورت نہیں ہوتی، ایسے عناصر جن کی انسانی جسم کو ضرورت نہیں ہوتی وہ اگر جسم میں جائیں اور مختلف ٹشوز میں جمع ہو جائیں تو زہریلے اثرات مرتب کرتے ہیں، آرسینک (سنکھیا)، مرکری (پارہ)، مشہور و معروف ہیں مگر ایلومینیم ایک ایسا عنصر ہے جو جسم انسانی میں زہریلے اثرات مرتب کرنے کے باوجود زیادہ توجہ کا مرکز نہیں ہوتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلومینیم کم عمل انگیز ہونے کی وجہ سے فوری زہریلے اثرات مرتب نہیں کرتا، مگر لمبے عرصے تک جب جسم انسانی میں داخل ہو کر ٹشوز میں جمع ہوتا ہے تو انتہائی خطرناک اثرات خصوصاً نروس ٹشوز، پٹھوں اور ہڈیوں پر مرتب کرتا ہے.
جب ہم ایلومینیم کے برتن استعمال کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ تھوڑا تھوڑا ایلومینیم کھانے کے ساتھ شامل ہو کر جسم میں داخل ہوتا رہتا ہے. ایک طرف ایلومینیم کے بد اثرات نروز پر نمایاں ہوتے ہیں اور شروع میں نروز کی سستی کی صورت میں اظہار ہوتا ہے جب کہ بعد میں نروس سسٹم کی خطرناک بیماریوں مثلاً ایلزائمر، پارکنسنز وغیرہ کا باعث بھی بنتا ہے، دوسری طرف ایلومینیم آنتوں پر براہ راست اثر بھی کرتا ہے جو کہ سموتھ مسلز سے بنی ہوتی ہیں
ان دونوں عوامل کے ملنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بڑی آنت کی ارادی حرکت (پاخانہ کی حاجت کیلئے) سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کئی کئی دن پاخانہ کی حاجت ہی نہیں ہوتی اور اگر ہوتی ہے تو بڑی آنت (سموتھ مسلز سے بنی ہوئی) ایلومینیم کے زہریلے اثر کی وجہ سے حرکت کرنے میں ناکام رہتی ہے اور متاثرہ انسان بے بس زور لگاتا رہتا ہے مگر پاخانہ خارج نہیں ہوتا، اس حالت کو پاکستانی قبض (المعروف ام الامراض) کا نام دیتے ہیں، قبض کی یہ قسم پاکستان میں پائی جانے والی قبض کی 3 بڑی اقسام میں سے ایک ہے
ہومیوپیتھک دوا ایلومینا، ایلومینیم سے بنائی جاتی ہے اور مزکورہ بالا قبض کی کیفیت کو ٹھیک کرنے میں اس کا کوئی متبادل ہو ہی نہیں سکتا. یہ نہ صرف ایلومینیم کو جسم سے خارج کر کے قبض سے نجات دلاتی ہے بلکہ جسم کو ایلومینیم کے مزید زہریلے اثرات سے بچا کر کئی خطرناک بیماریوں جیسے ایلزائمر، پارکنسنز، ہڈیوں کی نرمی (اوسٹیو میلیشیا)، ہڈیوں کے بھربھرا پن (اوسٹیو پوروسس)، پٹھوں کی کمزوری، ہاتھ پاؤں کے سن ہونے وغیرہ سے بچاتی ہے،
مزکورہ قبض کی قسم کیلئے ہم ہومیوپیتھک دوا ایلومینا 30 استعمال کرتے ہیں، دوسرے دن اثر دکھا دیتی ہے اور پرانے مسئلہ میں دس سے
پندرہ دن استعمال کی ضرورت پڑتی ہے..!
https://whatsapp.com/channel/0029VavgAITDp2QC9ZbMHp2Z