12/05/2026
حکومتِ پاکستان نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی سیاست کے فروغ کے لیے بے مثال جدوجہد کے اعتراف میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو بعد از وفات "نشانِ امتیاز" عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوابزادہ نصراللہ خان کی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور سیاسی و پارلیمانی جدوجہد کے اعتراف میں اُن کا نام پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
13 مئی کو ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں انہیں بعد از وفات اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔
یہ اعزاز اُن کے صاحبزادے، رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار خان وصول کریں گے۔
Nawabzada Iftikhar Ahmed Khan