Makhdoom Ahmed Yar

Makhdoom Ahmed Yar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Makhdoom Ahmed Yar, Digital creator, Hafiz Jamal Road, Multan.

19/04/2026

Surat No. 4 Ayat NO. 112
168 ف گناہ سرزد ہونے کے بعد چاہیے تو یہ کہ انسان اس پر نادم وشرمسار ہو کر اللہ تعالیٰ کی جناب میں مغفرت کا طالب ہو لیکن جو شخص گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور پھر اس پر نادم ہونے کے بجائے اپنی برأت ثابت کرنے کے لیے اس گناہ کا الزام کسی بےگناہ پر تھوپتا ہے تو اس سے بڑھ کر کمینہ اور دوں فطرت کون ہوسکتا ہے۔ ایسے شخص نے اپنے آپ کو دوہرے گناہ کا مجرم بنا دیا ہے ایک گناہ دوسرا بہتان۔ اسے سزا بھی اب دوہری ملے گی۔

19/04/2026

*اکیلے ہوتے جاؤ گے*

کسی سے اونچا بولو گے
کسی کو نیچا سمجھو گے
کسی کے حق کو مارو گے
بھرم ناحق دکھاؤ گے
تو لوگوں کو گنواؤ گے
اکیلے ہوتے جاؤ گے

ذرا سی دیر کو سوچو
زباں کو روک کر دیکھو
تسلی سے سنو سب کی
تسلی سے کہو اپنی
جو یونہی طیش کھاؤ گے
اکیلے ہوتے جاؤ گے

خرد مندوں کا کہنا ہے
یہ دنیا اک کھلونا ہے
بساطِ بے ثباتی ہے
تمناؤں کی گھاٹی ہے
جو خواہش کو بڑھاؤ گے
اکیلے ہوتے جاؤ گے

یہ جتنے رشتے ناتے ہیں
اثاثہ ہی بناتے ہیں
محبت آزماتے ہیں
محبت بانٹ جاتے ہیں
جو اِن سے دور جاؤ گے
اکیلے ہوتے جاؤ گے

19/04/2026
18/04/2026

Surat No. 2 Ayat NO. 270
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :310 خرچ خواہ راہ خدا میں کیا ہو یا راہ شیطان میں ، اور نذر خواہ اللہ کے لیے مانی ہو یا غیراللہ کے لیے ، دونوں صورتوں میں آدمی کی نیت اور اس کے فعل سے اللہ خوب واقف ہے ۔ جنہوں نے اس کے لیے خرچ کیا ہو گا اور اس کی خاطر نذر مانی ہو گی ، وہ اس کا اجر پائیں گے ، اور جن ظالموں نے شیطانی راہوں میں خرچ کیا ہو گا اور اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کے لیے نذریں مانی ہوں گی ، ان کو خدا کی سزا سے بچانے کے لیے کوئی مددگار نہ ملے گا ۔ نذر یہ ہے کہ آدمی اپنی کسی مراد کے بر آنے پر کسی ایسے خرچ یا کسی ایسی خدمت کو اپنے اوپر لازم کر لے ، جو اس کے ذمے فرض نہ ہو ۔ اگر یہ مراد کسی حلال و جائز امر کی ہو ، اور اللہ سے مانگی گئی ہو ، اور اس کے بر آنے پر جو عمل کرنے کا عہد آدمی نے کیا ہے ، وہ اللہ ہی کے لیے ہو ، تو ایسی نذر اللہ کی اطاعت میں ہے اور اس کا پورا کرنا اجر و ثواب کا موجب ہے ۔ اگر یہ صورت نہ ہو ، تو ایسی نذر کا ماننا معصیت اور اس کا پورا کرنا موجب عذاب ہے ۔

17/04/2026

Surat No. 87 Ayat NO. 16
13 عقلمندی کا تقاضا تو یہ تھا کہ تم تزکیہ نفس کی طرف متوجہ ہوتے، ذکر الٰہی میں مشغول رہتے اور نماز ادا کرتے رہتے لیکن تم اخروی زندگی پر دنیوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔ ہر وقت تم اسی کوشش میں لگے رہتے ہو تاکہ یہ چند دن تم آرام و فارغ البالی سے بسر کرو۔ یوم آخرت کے بارے میں میں نے سوچنے کی زحمت بھی کبھی گوارا نہیں کی۔ حالانکہ آخرت کی راحتیں اور مسرتیں کہیں زیادہ بہتر ہیں اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہیں۔::اللہم وفقنا ان ناثر الحیوۃ الاخرۃ علی الحیوۃ الدنیا ونقتفی آثار من تزکی وذکر اسمک وصلی وافلح فی الدنیا والاخرۃ۔ اللہم صلی وسلم وبارک علی عبدک المصطفی ورسولک المرتضی ونبیک المجتبی سیدنا ومولانا وحبیبنا محمد بدر الدجی شمس الضحی وعلی الہ مصابیح الھدیی و اصحابہ نجوم الرشد لمن اقتدی من الصلوات افضلھا ومن التسلیمات اطیبھا ومن البرکات ازکٰہا ومن التحیات اسنھا رب اغفر لی ولوالدی وللمومنین یوم یقوم الحساب۔

Address

Hafiz Jamal Road
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Makhdoom Ahmed Yar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share