vella doctor

vella doctor Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from vella doctor, Digital creator, .
(2)

10/06/2026

Deal of the day spicy bites wapda town phase 1
Order now !
0331-6667373

10/06/2026

Garmi ka tor

10/06/2026

اماں نے گلابی کام دار جوڑا لاکر میرے سامنے رکھا اور بولی شام کو یہ پہن کر تیار ہونا ہے میں نے ایک نظر جوڑے پر ڈالی پھر اماں کو حیرت سے دیکھنے لگی
اماں کہیں جانا ہے ہم نے؟ میرے سوال پر کمرے سے جاتی ہوئی اماں نے مڑ کر مجھے بتایا کہ آج شام کو تمہیں دیکھنے کچھ لوگ آرہے ہیں تمہارے ابا نے تمہارے رشتے کی بات چلائی تھی اپنے دوست حامد صاحب کے ہاں وہ لوگ آج شام اپنے لڑکے کو لیکر تمہیں دیکھنے آرہے ہیں اماں کی یہ بات میرے دل پر جیسے کوئی خنجر بن کر گری تھی میں جو بچپن سے اپنے تایا زاد صفدر کی منگ تھی اسی کے خواب دیکھے تھے اور اسے ہی اپنے خوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھی
میں اماں سے لڑنے کو دوڑی اماں یہ کیا بات ہوئی بھلا میں تو بچپن سے منگنی شدہ ہوں آپ لوگوں نے جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھتے ہی مجھے بتایا تھا کہ صفدر کے علاؤہ کسی کی طرف انکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھنا مجھے اس بات کا پابند بنا کر اب خود ہی مکر رہے ہیں ؟ مجھ سے اب کسی اور کو اپنا نہیں بنایا جائے گا آپ ابا کو صاف صاف بتا دیں کہ میں صفدر کے علاؤہ کسی سے بیاہ نہیں کروں گی
میری بات سن کر اماں کی آنکھیں لال انگارا بن گئی وہ مجھے کھا جانے والی نظروں سے گھورنے لگی تھوڑی دیر خاموشی سے مجھے دیکھنے کے بعد بولی کہ کیسی بیٹی ہے تو جو کچھ تیرے ابا اور تایا کے بیچ ہوا تجھ سے ڈھکا چھپا تو نہیں پھر بھی تیری غیرت کیسے یہ گوارا کر رہی ہے کہ تو اپنے باپ کے دشمن کے بیٹے سے عشق کرنے کا سوچ رہی ہے
میں نے کہا اماں عشق کرنے کا سوچ نہیں رہی میں اس سے تب سے محبت کرتی ہوں جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے اب اتنی پرانی محبت کو اس دل سے نکال پھینکنا کوئی آسان بات نہیں آپ میرے رشتے کی بات کہیں مت چلائیں اللہ پاک ابا اور تایہ کے بیچ کی ساری ناچاکیاں ضرور ختم کریں گے مجھے پورا یقین ہے اماں میری ایسی باتیں سن کر اب بالکل ہی بھڑک چکی تھی وہ بولی کسی غلط فہمی میں مت رہنا کہ یہ جو دشمنی ان لوگوں نے شروع کی ہے وہ اتنی جلدی ختم ہوگی ختم ہو بھی کہ نہیں کچھ پتا نہیں تو کیا ساری عمر کنواری بیٹھ کر یہیں اپنے بال صفید کرے گی اب میرے ساتھ زیادہ زبان چلانے کی ضرورت نہیں اتنی ہی پڑی ہے تو جاکر اپنے باپ سے بات کر پھر دیکھ وہ تیرا کیا حشر کرتا ہے چپ چاپ جوڑا استری کرلے اور شام کو پہن کر تیار ہوجانا میں نہیں چاہتی کہ اب اس عمر میں تیرے باپ کو جوان پہ ہاتھ اٹھانا پڑے اس لیے اپنی گز بھر کی زبان کو قابو میں کرلے جس طرح میرے سامنے چل رہی ہے نا اگر باپ کے سامنے چلی تو کاٹ پھینکے گا اماں اپنا حکم ساناتی باہر چل دی جبکہ میں سر پکڑ کر چار پائی پہ گر پڑی یہ کیسے ممکن تھا کہ میں صفدر کے علاؤہ کسی اور کی دلہن بن جاؤں میرے علاؤہ صفدر بھی یہ صدمہ کہاں سہہ پائے گا وہ جو مجھ سے بڑھ کر مجھے چاہتا تھا یہ خبر سنتے ہی شاید وہ دنیا کو آگ لگا دیتا اس لیے اس کو بھنک لگنے سے پہلے میں یہ معاملہ رفع دفع کرنا چاہتی تھی لیکن اماں سے اب مجھے کوئی امید نا رہی کہ وہ اس معاملے میں میری کوئی بھی مدد کرے گی اس لیے جو کچھ کرنا تھا میں نے خود ہی کرنا تھا میرے پاس اب ابا سے بات کرنے کے علاؤہ کوئی راستہ نا تھا اس لیے بے صبری سے کمرے میں ادھر سے ادھر ٹہل کر ابا کے گھر آنے کا انتظار کرنے لگی۔۔

میرا نام نجمہ ہے میں اپنے والدین کی اک لوتی اولاد ہوں میرا بچپن بہت ہی خوبصورت گزرا تھا ابا اور تایا کی فیملی ایک ہی گھر میں رہتی تھی جو میری دادی کا گھر تھا اور ان کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کو ملا تھا ابا اور اماں کی طرح تایا کی بھی ایک ہی اولاد تھی ان کا بیٹا صفدر جو مجھ سے کوئی پانچ سال بڑا تھا میں جب دس سال کی تھی تبھی تایا نے ابا سے میرا ہاتھ مانگ لیا تھا اور ابا نے بھی یہ سوچ کر بنا دیر کے ہاں بول دی تھی کہ ہماری ایک ہی بیٹی ہے اسی طرح گھر کی گھر میں رہے گی مجھے یہ تو پتا تھا کہ صفدر کے ساتھ میری منگنی ہوئی ہے لیکن اس رشتے کی زیادہ سمجھ نا تھی صفدر جو مجھ سے پانچ سال بڑا اور منگنی کے وقت وہ پندرہ سال کا تھا اس لیے اسے ساری سمجھ تھی وہ میرا بہت خیال رکھنے لگا مجھے اسکول چھوڑنے ساتھ چلتا اور واپسی پر بھی میرے ساتھ ساتھ ہوتا کئی بار اسکول جاتے وقت وہ اپنی پاکیٹ منی بھی میرے ہاتھ میں تھما دیتا یا پھر کبھی کبھی ہفتہ بھر خود نا خرچ کرتا اور جمع کرکے میرے لیے کبھی چوڑیاں تو کبھی کوئی چیز لیکر آتا مجھے جھولا جھلاتا اور کسی بھی لڑکے سے دوستی نا کرنے دیتا نا ہی کبھی خود اس نے کسی لڑکی سے بات کی تھی وہ کہتا تھا تم صرف میری ہو اور میں تمہارا رفتا رفتا وقت کے ساتھ مجھے اس کا یہ خیال رکھنا اور ساتھ ساتھ رہنا کب اچھا لگنے لگا پتا ہی نا چلا اور ہم دونوں کے ساتھ نے محبت کا روپ دھار لیا اب میں پندرہ اور وہ بیس سال کا تھا جب ابا نے میری پڑھائی میٹرک کے بعد چھڑوادی تو میں گھر پر ہی رہنے لگی تائی مجھے اپنی بہو کہتی تو میں آسمان پہ اڑنے لگتی ہمارے بڑوں میں بھی بہت زیادہ محبت تھی مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ چاند رات تھی جب اماں اور تائی سارے کام ختم کرکے جلدی ہی سوگئیں تھی کیونکہ صبح عید تھی تو ان دونوں نے جلدی اٹھنا تھا اور میں اپنے ہاتھوں پہ مہندی لگائے سہن میں بیٹھی تھی جہاں صفدر میرے پاس آکر بیٹھ گیا اس نے میرا ہاتھ اپنے ہاتھ پہ رکھ دیا اور مہندی میں لکھا ہوا اپنا نام دیکھ کر وہ بہت خوش تھا میری بھی عادت تھی ہر عید پر مہندی میں چھپا کر اس کا نام لکھتی تھی اور اسے کہتی کہ نام ڈھونڈ کے دکھاؤ وہ دوسرے ہاتھ سے میرے چہرے پر بکھرے بال سنوارنے لگا تو میری آنکھیں شرم سے جھک گئی تھی ہم دونوں کو اس وقت ایک دوسرے کا ساتھ بہت ہی اچھا لگ رہا تھا ویسے تو کبھی چھت پہ کبھی کمرے میں تو کبھی گھر سے باہر ہم دونوں میں خوب پیار محبت بھری باتیں ہوتیں تھیں لیکن چاند رات اور عید کی خوشی میں جیسے ایک الگ ہی خمار تھا وہ بولا نجمہ آج تم بالکل چاند کا کوئی ٹکڑا لگ رہی ہو ایک بار سینے سے لگ جاؤ نا دیکھو پہلے میں نے کبھی کوئی ایسی فرمائش نہیں کی لیکن آج دل کے ہاتھوں مجبور ہوں یہ کہتے ہوئے اس نے میرے ماتھے کا بوسہ لیا تو میں بھی محبت میں اس کے سینے سے لگ گئی تھی ہماری بچپن کی محبت اور ساتھ تھا اس نے مجھے اپنے ساتھ بھینچ لیا تھا ہم دونوں ہی دنیا جہان سے غافل سکون کی وادیوں میں کھو گئے تھے پتا ہی نا چلا کب ابا اور تایہ نے باہر سے آتے ہوئے ہم دونوں کو ایک دوسرے کی باہوں میں دیکھ لیا تھا ابا کے ہاتھ سے سامان سے بھرا شاپر گر پڑا جس میں میرے لیے چوڑیاں جھمکے اور پازیب تھی جو میں نے عید پہ خاص فرمائش کرکے منگوائیں تھیں ابا نے دھاڑتی آواز میں مجھے پکارا نجمہ تو ہم دونوں کو ہوش آیا اس نے فوراً مجھے خود سے الگ کیا اور میں ابا سے ڈر کر صفدر کے پیچھے چھپ گئی اتنے میں ابا کی آواز پر امی اور تائی بھی باہر کو آگئیں تھی لیکن ہمارے گھر میں تو عید کی رات قیامت برپا ہوگئی تھی ابا نے آگے بڑھ کر ایک کے بعد ایک صفدر کو تھپڑ مارے تھے جس سے اس کے منہ سے خون نکل آیا تو تایہ نے آگے بڑھ کر اسے ابا سے بچایا اب تو صفدر جو چھوڑ کر ابا اور تایا میں بھی ہاتھا پائی شروع ہوگئی تھی تایہ نے ابا کو خوب سنائی جو ابا کو بری لگی تو ابا نے میری چوٹی پکڑلی تھی اور اماں سے کہا کہ اس بے غیرت کو اندر لیکر جاؤ تایہ اور تائی نے ابا کو بہت سمجھایا کہ بچوں کا نکاح کر لیتے ہیں لیکن ابا کے سر پر جیسے صفدر کا خون سوار ہوگیا تھا وہ اس کا نام تک سننا پسند نا کر رہے تھے انہونے ونہیں پر ہمارا بچپن سے طے شدہ رشتہ ختم کر دیا تھا ہماری وہ چھوٹی سی غلطی اتنا بھیانک انجام لیکر آئی تھی اگلے ہی روز عید کے دن ہمارے گھروں کے درمیان دیوار بن رہی تھی نا عید کی کوئی خوشی تھی نا تیاری امی اور تائی کا الگ سے رو رو کر برا حال تھا لیکن ابا بہت ہی زیادہ غصے میں تھے یوں ہمارے گھروں کے درمیان دیوار بن گئی اور مجھے صفدر کی طرف کبھی آنکھ اٹھا کر دیکھنے پر ابا نے جان سے مارنے کی دھمکی دیدی رفتا رفتا اماں نے بھی ان لوگوں کو بھلا دیا تھا لیکن میں کیسے بھولتی وہ سارے حسین لمحات جب جب مجھے صفدر کی محبت میسر تھی میں اس کے بنا جینے کا تصور بھی نا کر سکتی تھی گھروں کے درمیان دیوار تو بن گئی تھی لیکن چھت اب بھی ایک ہی تھی ابا نے اماں کو سختی سے بول دیا تھا کہ کبھی نجمہ چھت پہ نا جانے پائے لیکن میں ہر بار موقعہ پاکر صفدر سے چھت پہ مل آتی تھی ہم دونوں گھنٹوں وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے اس نے مجھ سے اور میں نے اس سے وعدہ کیا تھا شادی کریں گے تو ایک دوسرے سے ورنہ زندگی بھر نا کریں گے ہمارے درمیان یہ دوریاں آئے ایک سال ہونے والا تھا کہ ابا نے میرے لیے ایک اور رشتہ دیکھ لیا تھا میں جلد سے جلد یہ خبر صفدر تک پہنچانا چاہتی تھی لیکن دن میں مجھے اس سے ملنے کا موقعہ ہی نا مل پارہا تھا کیونکہ ویسے تو اماں دوپہر میں سو جاتی تھی لیکن آج وہ گھر کی صاف صفائی اور کام میں ہی لگی ہوئی تھی اس لیے رات کو ہی موقعہ ملنا تھا لیکن تب تک تو وہ لوگ آکر مجھے پسند کرکے جانے والے تھے میں اسی کشمکش میں اپنے کمرے میں یہاں وہاں ٹہل رہی تھی جب اماں دوسری بار میرے کمرے میں آئی اور بولی ابھی تک تم نے جوڑا استری کیوں نہیں کیا تو میں نے وہ جوڑا استری کے بہانے اٹھا کر جلا دیا تھا جو پہننے لائق نا رہا تھا اماں نے جلا ہوا جوڑا دیکھا تو سر پیٹنے لگی کم بخت میں اچھی طرح جانتی ہوں یہ تم نے جان بوجھ کر ہی کیا ہے لیکن یاد رکھنا اس صفدر کے ساتھ تو کبھی نہیں بیاہی جائے گی یہ تیرے ابا نے قسم کھا لی ہے چاہے تو ایسے سو جتن ہی کیوں نہ کر لے اماں نے ایک اور نیا استری کیا ہوا جوڑا میرے سامنے لاکر پٹخ دیا اور بولی ابھی کے ابھی جا یہ پہن لے میں نا چار وہ جوڑا پہن آئی تو اماں نے ڈریسنگ کے سامنے بٹھا کر میرے بال بنانا شروع کر دیے اس نے اپنے حساب سے مجھے تیار کر لیا جب تک وہ لوگ بھی ابا کے ساتھ گھر پہنچ چکے تھے باورچی خانے کا سارا کام اماں نے دن میں ہی نمٹا دیا تھا اس نے مجھے کہا کہ میں مہمانوں کے پاس جارہی ہوں تم چائے بنا کر لے آؤ کوئی گڑ بڑ مت کرنا اماں مجھے دھمکاتی ہوئی وہاں سے چلی گئی اور میں باورچی خانے کے بجائے سیدھا چھت پر چلی آئی تاکہ صفدر نا سہی لیکن تائی تک ہی یہ خبر پہنچا سکوں لیکن میری قسمت کہ صفدر مجھے سے پہلے ہی چھت پر موجود تھا مجھے تیار ہوا دیکھتے ہی وہ چونک گیا اور میرے کندھوں سے پکڑ کر پوچھنے لگا وہ لوگ کون ہیں جنہیں ابھی ابھی میں نے تمہارے گھر داخل ہوتے ہوئے دیکھا ہے میں نے اس کے چہرے کے تاثرات دیکھتے ہوئے بتایا کہ تمہارا شک صحیح ہے وہ لوگ میرے لیے رشتہ لیکر آئے ہیں اگر اج کچھ نہ کیا تو یقینا ابا مجھے اسی کے ساتھ بیاہ دیں گے میری بات سن کر اس نے مجھے واپس گھر بھیج دیا اور خود بھی فورا نیچے چلا گیا میں ابھی باورچی خانے میں کھڑی چائے بنا رہی تھی کہ ہمارے گھر ان مہمانوں کی موجودگی میں ہی تایا تائی اور صفدر آگئے تھے تایا نے ابا کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے کہ ایسا ظلم مت کرو نجمہ بچپن سے میرے صفدر کہ منگ ہے ہماری امانت کسی اور کو مت دو تائی بھی رو پڑی تو ابا کو ان پہ رحم اگیا اور اس نے صفدر کو معاف کیا چند روز بعد عید کے دن ہم دونوں کے نکاح کی تاریخ رکھی گئی اور پچھلی عید پر ہمارے درمیان آنے والی جدائی اس عید پر ختم ہونے والی تھی میں اور صفدر ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا دیے تو تایا نے ہم دونوں کو گلے لگا کر عمر بھر خوش رہنے کی دعائیں دیں۔۔۔

Ye deal Sirf AJ k liye ha !
10/06/2026

Ye deal Sirf AJ k liye ha !

10/06/2026

السلام علیکم مری میں گرینڈ فلیٹی ریسٹورنٹ کے لیے پانچ پروفیشنل ویٹر پانچ ہاؤس کیپنگ کے لیے لڑکے اور دو کچن کے ہیلپر کی فوری ضرورت ہے میں ہمیشہ کی طرح نمبر ساتھ دے رہا ہوں جس میرے بھائی کو جاب کرنی ہو مری میں وہ اس نمبر پہ رابطہ کر سکتا ہے جو خود جاب کرنا چاہتا ہے اور خود جا سکتا ہے وہ رابطہ کر لے 03064278716

09/06/2026

Kav restaurant ny delivery start krdi Part 7

09/06/2026

Kav restaurant ny delivery start krdi Part 6

09/06/2026

Kav restaurant ny delivery start krdi Part 5

09/06/2026

Kav restaurant ny delivery start krdi Part 4

09/06/2026

Kav restaurant ny delivery start krdi Part 3

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when vella doctor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share