02/01/2026
آباد () حکومت پاکستان, وزارت توانائی (پاور ڈویژن) , چیف ایگزیکٹیو فیسکو جناب انجینئر محمد عامر پنوں صاحب کی ہدایات پر سیکنڈ سرکل فیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ای سیکنڈ سرکل فیسکو سید محمد سلیم شاہ نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران فیسکو سیکنڈ سرکل سے 5224 بجلی چوروں کو 1 کروڑ 40 لاکھ 88 ہزار سے زائد سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 62 کروڑ 85 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں، سید سلیم شاہ کی ہدایات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور بلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ایس ای سیکنڈ سرکل فیسکو نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا نہایت ضروری ہے۔