Muridke Today

Muridke Today To Explore the Talent and Beauty of Muridke

13/10/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 😪

آپریشن کےبعد مریدکے جی ٹی روڈ خالی کروالیا گیا کچھ دیر میں تمام راستے کھلنے کا امکان ۔
13/10/2025

آپریشن کےبعد مریدکے جی ٹی روڈ خالی کروالیا گیا کچھ دیر میں تمام راستے کھلنے کا امکان ۔

انتہائی افسوس ناک مریدکے۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا  انسپکٹر شہزاد نواز جھمٹ گولی لگنے سے شہید ،ذرائع
13/10/2025

انتہائی افسوس ناک
مریدکے۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر شہزاد نواز جھمٹ گولی لگنے سے شہید ،ذرائع

12/10/2025

"ہمارا مارچ فلسطینیوں سے یکجہتی کی علامت ہے، کوئی سیاسی مطالبہ نہیں۔" سعد رضوی
(کرامت بھٹی نیوز)
سعد رضوی کی پریس کانفرنس کے اہم نکات

کرین پارٹی کے سربراہ کی پریس کانفرنس مریدکے میں کنٹینر پر منعقد ہوئی، جس میں سعد رضوی کے ہمراہ ان کے بھائی انس رضوی اور مرکزی شوریٰ کے اراکین بھی موجود تھے۔
سعد رضوی نے نام لے کر بتایا کہ ان کے پانچ کارکنان، طلحہ، بابا صداقت، محمد قمر، سید حشمت شاہ اور شبیر عباس جاں بحق ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مارچ کا کوئی سیاسی مطالبہ یا شرط نہیں، اس کا مقصد صرف فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، انگلینڈ، ویانا، ناروے اور دیگر ممالک میں بھی لوگ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں، اور ہم بھی اسی جذبے کے تحت نکلے ہیں۔
سعد رضوی کے مطابق کارکنان کے گھروں، مساجد اور مدارس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ان کے والد کے مزار پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ اس تاثر کو مضبوط کرتا ہے کہ جیسے اسرائیل کو تسلیم کیا جا چکا ہے، اسی لیے فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
سعد رضوی نے بتایا کہ عیسائی کمیونٹی نے بھی ان سے رابطہ کیا ہے اور وہ اس احتجاج میں شریک ہونا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ میں جب حکمران فلسطینیوں کے حق میں بات کرتے ہیں تو انہیں ہیرو کہا جاتا ہے، لیکن جب عوام یکجہتی کے لیے نکلتے ہیں تو انہیں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مارچ سے متعلق مفتی منیب الرحمن کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ کے آغاز کی طرح اختتام بھی باوقار ہونا چاہیے۔
سعد رضوی کے مطابق اب تک سو سے زائد کارکن گولیوں اور آنسو گیس سے زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ بعض شہداء کی لاشیں غائب کر دی گئی ہیں۔
پریس کانفرنس کے آغاز میں کارکنان نے میڈیا کے سامنے فائرنگ میں استعمال شدہ گولیوں کے خ*ل رکھے، جنہیں سعد رضوی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چلایا تھا۔
ان کی گفتگو میں سنجیدگی اور غور و فکر نمایاں تھا۔ کارکنان نے پورے نظم و ضبط کے ساتھ ان کی بات سنی۔ بظاہر تاثر یہ تھا کہ وہ مارچ سے متعلق کسی بھی ممکنہ فیصلے کو باوقار اور ذمہ دارانہ انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ایک عزت مندانہ واپسی ممکن ہو۔
انہوں نے صحافیوں کے سوالات کو خوش دلی سے سنا اور پرسکون انداز میں جوابات دیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور جنرل سیکرٹری سینٹرل پ...
10/10/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب سید حسن مرتضیٰ آ 3 بجے مدنی پارک ملحقہ شیراز گارڈن شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے
شیخوپورہ کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت رانا خالد سعید پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے

05/10/2025

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ ننگل ساہداں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر گجر اور علی سمیت دیگر ملزمان سکنہ ننگل ساہداں مریدکے نے فائرنگ کر کے ذوالفقار ولد رمضان قوم بھلر (عمر 38 سال) کو قتل کر دیا جبکہ اس کا بھائی افتخار ولد رمضان (عمر 35/36 سال) فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ اقبال پارک میں معمولی تلخ کلامی کے دوران اسد علی نامی شخص نے فائرنگ کر کے ذیشان کو زخمی کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مضروب کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

30/09/2025

مریدکے ناروال رود پر کرتو کے قریب سی سی ڈی کی بڑی کاروائی۔۔۔ ڈکیٹی راہزتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکو مقابلے میں ہلاک۔۔کچھ روز قبل ڈکیٹی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنے والا ڈاکو بھی اسی مقابلے میں مارا گیا۔جانبحق ڈاکووں میں منج گاوں کے دو سگے بھائی شہزاد اور عرفان جبکہ شہزاد ٹاون مریدکے کے دو سگے بھائی شعیب اور سیف شامل ہیں

میاں عبدالمنان
نمائندہ دنیا نیوز نارنگ منڈی

29/09/2025

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ مہتا سوجا ریلوے اسٹیشن پر سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کے نیچے آ کر احمد علی کجلہ جان کی بازی ہار گیا واقعہ کی اطلاع پر نارنگ منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کردی۔

🎉 Congratulations to Punjab College Muridke! 🎉Another milestone achieved as Punjab College Muridke continues to shine as...
27/09/2025

🎉 Congratulations to Punjab College Muridke! 🎉
Another milestone achieved as Punjab College Muridke continues to shine as a proud constituent college of the University of Central Punjab (UCP) 🌟📚

We’re proud of the hard work, dedication, and excellence that define our campus. Here’s to a brighter future ahead for all our students! 🙌✨

📍 Muridke Campus – Near T.H.Q. Hospital Muridke
📞 0307-4539910, 0303-9870808

24/09/2025
19/09/2025

شاہد محمود بٹ سے
نارنگ منڈی۔کالاخطائی اسٹیشن کے قریب علاقہ اقبال ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 5 بھینیس موقع پر جانبحق

16/09/2025

مریدکے نارووال روڈ بھاگوڈیال پیٹرولنگ پوسٹ کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مارکرنے لگے

Address

G T Road
Muridke
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muridke Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share