Voice of Murree

Voice of Murree وائس آف مری — خطے کی خوبصورتی، ہنر، ثقافت اور تہذیب کی جھلک۔ مری اور گردونواح کی ہر خبر، ہر رنگ اور ہر پہلو آپ تک پہنچانے کے لیے۔

27/10/2025

مری : تھانہ پتریاٹہ کی حدود میں فائرنگ، صحافی ظفر سعید ستی دو گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
اللہ پاک جنت میں جگہ دے

مری کی بیٹی، قوم کا فخر — اقرا افتخار عباسی مری کی خوبصورت وادی کھنی تاک سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت بیٹی اقرا افتخار عب...
17/10/2025

مری کی بیٹی، قوم کا فخر — اقرا افتخار عباسی

مری کی خوبصورت وادی کھنی تاک سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت بیٹی اقرا افتخار عباسی نے اپنی انتھک محنت، حوصلے اور والدین کی دعاؤں کے ساتھ CSS 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ کامیابی صرف ایک شخص کی نہیں بلکہ پورے مری کی بیٹیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
اقرا افتخار عباسی، افتخار عباسی صاحب کی ہونہار بیٹی اور توقیر عباسی صاحب کی بھتیجی ہیں۔ انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر حوصلہ، عزم اور لگن ہو تو کوئی بھی منزل دور نہیں۔
زندگی کے کئی مشکل مراحل اور حالات کا سامنا کرنے کے باوجود اقرا نے ہمت نہیں ہاری، بلکہ اپنے مقصد پر ڈٹی رہیں۔ آج وہ صرف اپنے خاندان نہیں بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر بن چکی ہیں۔
اکثر لوگ کہتے ہیں کہ "بیٹیوں کو زیادہ تعلیم کی کیا ضرورت ہے؟"
تو جواب یہی ہے — یہ دیکھ لیجیے، مری کی ایک بیٹی نے وہ کر دکھایا جو بہتوں کا خواب ہوتا ہے۔
بیٹیاں اگر مواقع پائیں تو وہ نہ صرف اپنے گھر کا بلکہ پورے ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔
اقرا افتخار عباسی — آپ واقعی مری کی شان اور قوم کا فخر ہیں۔
اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔

15/10/2025

سیماب اشتیاق عباسی — ملکہ کوسار مری کی پہلی پوڈکاسٹ آواز
مری کی حسین وادیوں میں پہلی مرتبہ پوڈکاسٹ کا آغاز کرنے کا اعزاز سیماب اشتیاق عباسی صاحب کو حاصل ہے۔ ان کا تعلق مری کی یونین کونسل سہربگلہ سے ہے۔
سیماب اشتیاق عباسی نے ملکہ کوسار مری میں جدید انداز میں پوڈکاسٹ سسٹم متعارف کروایا ہے، جو مقامی لوگوں کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ علاقے کے مسائل، ثقافت، سیاحت اور عوامی نظریات کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
ان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مری کے لوگوں کی آواز حکامِ بالا تک پہنچے تاکہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مری کی خوبصورت ثقافت اور مثبت تشخص کو فروغ ملے۔
سیماب اشتیاق عباسی کا یہ اقدام نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے، جو اپنے علاقے کی نمائندگی جدید میڈیا کے ذریعے کر رہے ہیں۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مری کی اس نئی آواز کو مضبوط کریں۔
👇 نیچے دیے گئے لنک پر جا کر سیماب اشتیاق عباسی کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ان کے اس مشن میں اپنا حصہ ڈالیں۔
🔗 [https://youtu.be/5U0ywfzkf2A?si=6GLRyRA7dvUtdOAX ]
وائس آف مری کی جانب سے سیماب اشتیاق عباسی کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے کے لیے ایک نئی اور مثبت راہ متعارف کروائی۔
مری کی آواز — ہر دل کی آواز!

09/10/2025

اویس صدارت کا خصوصی انٹرویو وائس آف مری کو!
“میرا اختلاف چند افراد سے ہے، کشمیر سے نہیں — میرا پیغام اتحاد، امن اور وطن سے محبت ہے۔”
🎥 دیکھئے مکمل انٹرویو صرف وائس آف مری پر۔

حادثہ، مگر اللہ کا کرم — مری میں بڑا سانحہ ٹل گیاآج مری میں بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب پھسلن کے باعث ا...
06/10/2025

حادثہ، مگر اللہ کا کرم — مری میں بڑا سانحہ ٹل گیا
آج مری میں بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب پھسلن کے باعث ایک ایمبولینس سڑک سے پھسل کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ لمحوں کا کھیل تھا، مگر اللہ کا بے حد کرم ہوا کہ ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
یہ منظر یاد دلاتا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارش نہ صرف خوبصورتی لاتی ہے بلکہ خطرہ بھی۔ سڑکیں پھسلن زدہ ہو جاتی ہیں، اور معمولی سی بے احتیاطی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
ٹرک پر لکھا ہوا “ماشاءاللہ” جیسے اس لمحے ایک حقیقی دعا بن گیا — وہی دعا جو اس حادثے کو ایک معجزے میں بدل گئی۔
اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط سے ڈرائیو کریں، اپنی رفتار قابو میں رکھیں، کیونکہ زندگی ایک لمحے کی بھی بے احتیاطی کی متحمل نہیں۔

04/10/2025

پاکستان زندہ باد ریلی — نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابلِ دید

گزشتہ دنوں کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں چند عناصر کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کے بعد، نوجوانوں نے اپنے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے لوئر دیول سے کوہالہ پل تک ایک شاندار پاکستان زندہ باد ریلی نکالی۔

ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا “پاکستان زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھی۔
اس موقع پر واجد سمندری، اویس عبارت، اور حمزہ جمیل سمیت کئی نوجوان رہنماؤں نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے، ہمارا فخر ہے، اور ہم کسی کو بھی اپنے وطن کے خلاف منفی سوچ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد صرف ایک ہے — اتحاد، امن، اور وطن سے محبت۔

ریلی کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔

گل نیاز عباسی صاحب کی یاد میںگزشتہ دنوں ایک نہایت ہی شفیق، ملنسار اور خدمت گزار شخصیت، جناب گل نیاز عباسی صاحب ہمیں چھوڑ...
03/10/2025

گل نیاز عباسی صاحب کی یاد میں
گزشتہ دنوں ایک نہایت ہی شفیق، ملنسار اور خدمت گزار شخصیت، جناب گل نیاز عباسی صاحب ہمیں چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔ مرحوم کا تعلق ملکوٹ سے تھا اور وہ اپنی خوش اخلاقی اور بہترین تعلقات کی وجہ سے ہر محفل کی جان سمجھے جاتے تھے۔
راولپنڈی کے کری روڈ پر واقع وائٹ پرل بینکویٹ شادی ہال میں اکثر ان سے ملاقات رہتی تھی۔ وہ نہایت محبت کرنے والے اور ہر ایک کے ساتھ خلوص کا رشتہ رکھنے والے انسان تھے۔ ان کا خاندان علاقے میں نہایت معزز سمجھا جاتا ہے۔ وائٹ پرل کی برانچز کے مالک جناب عدنان عباسی صاحب کے یہ تایا زاد بھائی تھے۔
مرحوم کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وہ داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ ان کا انتقال نہ صرف خاندان بلکہ دوست احباب اور علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
ان کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ادا کی گئی، جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گل نیاز عباسی صاحب نے اپنی زندگی محبت، اخلاص اور خدمت کے جذبے کے ساتھ گزاری۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

✨ مری والوں کے لیے خوشخبری ✨کلیٖفٹ کیئر فاؤنڈیشن مری میںکٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کے لیے بالکل مفت آپریشن کا شاندار مو...
03/10/2025

✨ مری والوں کے لیے خوشخبری ✨
کلیٖفٹ کیئر فاؤنڈیشن مری میں
کٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کے لیے بالکل مفت آپریشن کا شاندار موقع لے کر آ رہی ہے۔ 🏥
📍 فری اسکریننگ کیمپ
🗓 تاریخ: 18 اکتوبر 2025
⏰ وقت: صبح 9 بجے تا دوپہر 12 بجے
📌 مقام: قاسمیہ نذیریہ شفاخانہ، دربار عالیہ موہڑہ شریف، مری
مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر:
📞 0341-5774535
🙏 اپنے پیاروں کو اس موقع سے ضرور فائدہ پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مستحق مریضوں تک یہ پیغام پہنچ سکے۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے  خوشخبری!*  اب *ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس*  روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک  *مرکز صح...
23/09/2025

حکومتِ پنجاب کی جانب سے خوشخبری!*

اب *ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس*
روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک
*مرکز صحت (RHC) پھگواری* کے باہر
کسی بھی *ہنگامی صورتحال* میں فوری مدد کے لیے
*دستیاب* ہوگی۔

یہ سہولت خاص طور پر لوئر بیلٹ کے دور دراز علاقوں کے عوام کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
*اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں، بروقت ریسکیو ٹیم سے رابطہ کریں۔*

*ریسکیو 1122 – ہر وقت، ہر قدم آپ کے ساتھ۔*

گزشتہ رات گلہ موڑ اور دہلہ میں چوری کی متعدد وارداتیں پیش آئیں جن کی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کا...
22/09/2025

گزشتہ رات گلہ موڑ اور دہلہ میں چوری کی متعدد وارداتیں پیش آئیں جن کی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کاظم عباسی کے گھر سے موبائل چوری کیا گیا، اسحاق صاحب کے گھر سے موبائل اور نقدی لے اڑے، جبکہ شکیل عباسی کے گھر کا لاک توڑ کر سامان الٹ پلٹ کیا گیا اور قیمتی اشیاء تلاش کی گئیں۔ اسی طرح نفیس بھائی کے گھر کے تالے بھی توڑے گئے اور دہلہ میں عنصر صاحب کے گھر سے بیگ اور نقدی چوری کر لی گئی۔
متاثرہ شہریوں نے پولیس کو چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں لیکن اس کے باوجود تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ علاقے کے عوام نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ گلہ موڑ اور دہلہ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

Address

Murree
47150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Murree:

Share