Osama Farooq Abbasi Fans

Directions

Osama Farooq Abbasi Fans update & moment of Osama Farooq Abbasi | Fan page

15/09/2026
13/09/2026

Junaid Farooq abbasi

13/09/2026

یو سی دھار جاوا کے نوجوان کے لئے ایک امید ماشاءاللہ، بہت زبردست! اللہ پاک آپ کی سیاسی و سماجی کاوشوں کو کامیاب کرے اور مزید عزت و ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

یو سی دھار جاوا پنجاب میں اگرچہ بلدیاتی الیکشن پہلی بار انعقاد پزیر نہیں ہو رہے پہلے بھی ہوتے رہے مابعد بھی ہوتے رہیں گے...
12/09/2026

یو سی دھار جاوا
پنجاب میں اگرچہ بلدیاتی الیکشن پہلی بار انعقاد پزیر نہیں ہو رہے پہلے بھی ہوتے رہے مابعد بھی ہوتے رہیں گے البتہ آمدہ بلدیاتی انتخاب جس کے متعلق الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت نے طے کیا ہے کہ یہ الیکشنز پندرہ دسمبر سے پندرہ جنوری کے درمیان ہوں گے ان کی انفرادیت یہ ہے کہ نئی یونین کونسلز کے ساتھ یہ الیکشنز ہوں گے یو سی دھار جاوا حالیہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت معرض وجود میں آنے والی یونین کونسل ہے جو ایک عرصہ سے عوامی مطالبہ رہا ہے انتظامی امور کو بہترین طریقے سے ادا کرنے کیلیے نئی یونین کونسلز کا قیام ایک شاندار کارنامہ ہے
یونین کونسل دھار جاوا کے مطالبے سے تکمیل تک اسامہ فاروق کا کردار شاندار رہا اب آپ کہیں گے کہ یونین کونسلز تو اسمبلی نے بنائی ہیں اس میں کسی کا انفرادی کریڈٹ کیسے تو جناب بات بالکل درست ہے یونین کونسلز اسمبلی ممبران ہی نے بنائیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیم کے ساتھ موجودہ پنجاب اسمبلی یعنی پاکستان مسلم۔لیگ ہی کی حکومت نے پاس کیا اور اس کیلیے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرورایم پی اے حلقہ بلال یامین ستی نے بھر پور محنت کی لیکن دھار جاوا کو یونین کونسل بنانے کا مطالبہ اسامہ فاروق اور جنید فاروق ہی نے ایم پی اے اور سنئیر وزیر صاحبہ کے سامنے رکھا اور انہوں نے اس مطالبے کو تسلیم کیا یونین کونسل دھار جاوا کی خواہش تو شاید 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہی کسی نے کر دی ہو مگر کھلے دل اور حقیقت کی آنکھ سے دیکھئیے تو یہ 2026 میں وجود میں آئی ہے اور بنوانے والے بھی اسی دھرتی کے سپوت ہیں بالکل اسی طرح دیگر یونین کونسلز کے بنئے جانے میں وہاں کے مقامی مسلم لیگی عمائدین کا بھر پور کردار اور مشاورت شامل حال رہی ہے جنہوں نے ایکٹ میں ترمیم کے دوران اپنے علاقے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلیے بھر پور کردار ادا کیا بلاشبہ انتہائی زمہ داری کی حد تک اگر چیزوں کو نہ دیکھا جاتا تو شاید تقسیم میں کافی تبدیلیاں نظر آتیں
اعتراضات کا وقت بھی دیا گیا تھا اور دائر کئیے گئے اعتراضات کو حل بھی کیا گیا ہے بتدریج بہتری آتی جائے گی اور سامنے آنے والے مسائل کو حل بھی کیا جائے گا۔
تاریخی طور پر یہ بات اہم ہے کہ یونین کونسل دھار جاوا کے قیام میں اسامہ فاروق کا کردار بنیادی کلیدی اور اہم ترین رہا ہے اب اگر کسی بھی بھائی کو اس واضح حقیقت سے اختلاف ہے تو بصد شوق رہے کہ ان کی منطق اور استدلال سال 2015 کا ایک اخباری تراشہ ایک کاغذ پر لکھی درخواست تو ہے لیکن وہ سرکار کے جاری کردہ یونین کونسلز کے نوٹیفیکیشن اور اسے جاری کرنے اور جاری کروانے والوں کے یکسر انکاری ہیں نئی بننے والی یونین کونسلز اور وہاں کے عوام بھی ہمارے اپنے ہیں کہ انتظامی تقسیم کی لکیریں دلوں میں دراڑ پیدا نہیں کر سکتیں اہل دھار جاوا کو بہت مبارکباد کہ ان کی یونین کونسل دھار جاوا کنفرم ہو چکی ہے

رہا سوال الیکشنز کا کہ الیکشنز کب ہوں گے تو جیسا کہ اوپر تحریر ہوا کہ 15دسمبر سے پندرہ جنوری کے درمیان تو میرے سامنے فی الحال یہی تاریخ ہے کہ
اپنی حدود کا مجھے ادراک ہے نعیم
اتنا ہی دیکھتا ہوں میں جتنا دکھائی دے
الیکشن بنیادی طور پر اپنے نمائندوں کو اپنے ووٹ سے منتخب کرنے کا نام ہے اور اس عمل کو پاک بھارت کشیدگی سمجھ لینا یا جارحیت بد زبانی اور بدکلامی کے حوالے کرنا اور کسی کے کاوش اور کردار کا یکسر منکر ہونا نری جہالت اور فکری پسماندگی کے سوا کچھ بھی نہیں
کسی کو نیچا دکھانا کسی کی تحقیر کرنا سچائی کی نفی کرنا یہ سیاست نہیں ہے برتری وہی جو عوام صدق دل سے کسی کو دلوائیں اور عزت وہی جو مالک کریم اپنے حبیب کے نعلین کے صدقے خود عطا فرمائے
عوامی خدمت کا جذبہ ہونا بہت شاندار بات ہے اپنے عوام۔کے مسائل حل کرنے کیلیے اپنے اپنے وقت اور وسائل کو وقف کر دینا بھی بہت دل گردے کا کام ہے سو پورے ملک بالخصوص یونین کونسل دھار جاوا سے جو بھی الیکشن میں حصہ لینے کا خواہشمند ہے تو یہ اس کا بنیادی حق ہے لیکن جوبھی بھائی اس کام کیلیے آگے آنا چاہتے ہیں ان کو ضرور اپنی بھر پور شعوری صلاحیتوں اور اس بات کے ادراک کے ساتھ آگے آنا چاہئیے کہ یہ زمہ داری اور اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کا معاملہ ہے اور عوام کو بھی ضرور رنگ نسل ذات پات برادری سے بالا ہو کر ایسے لوگوں کو راہنماء کے طور منتخب کرنا چاہئیے جو درد دل کے ساتھ خدمت کا جذبہ رکھتے ہیوں

10/09/2026
10/09/2026

اہل کوہسار نے بھرپور شرکت کرکے اپنے زندہ دل اور غیرت مند ہونے کا ثبوت دیا ھے

Address

Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Osama Farooq Abbasi Fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share