Top Tv Hazara

Top Tv Hazara Top TV Hazara

04/10/2025
04/10/2025

سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان کے مرکز کے قریب ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جب کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس دوران کراچی، بدین، ٹھٹہ، سجاول، جامشورو اور اطراف کے اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے، جو بعض مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی سخت ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا خطرے سے محفوظ رہا جا سکے

ادارے کے مطابق سمندر میں طغیانی کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے، لہٰذا ساحلی پٹی پر بسنے والے شہری اور ماہی گیر احتیاطی تدابیر اختیار کریں

04/10/2025

📌 3 اکتوبر 2025 کو وزیرِ اعظم پاکستان کی تشکیل کردہ کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پی سی ہوٹل مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سابق وزیرِ اعظم پاکستان اور چیئرمین کشمیر کونسل راجہ پرویز اشرف نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، آزاد کشمیر کے وزراء اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے اراکین نے شرکت کی۔

شریک اراکین:

وفاقی حکومت کی طرف سے:
1. راجہ پرویز اشرف (سابق وزیرِ اعظم پاکستان)
2. رانا ثناء اللہ (وفاقی وزیر برائے انٹر پروونشل کوآرڈینیشن)
3. پروفیسر احسن اقبال (وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات)
4. قمر زمان کائرہ (سابق وزیر کشمیر امور)
5. امیر مقام (وفاقی وزیر برائے کشمیر امور)
6. ڈاکٹر طارق فضل چوہدری (وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور)
7. سردار محمد یوسف (وفاقی وزیر برائے مذہبی امور)

آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے:
1. دیوان علی چغتائی (وزیر تعلیم)
2. فیصل راٹھور (وزیر بلدیات)

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی طرف سے:
1. راجہ امجد
2. شوکت نواز میر
3. انجم زمان اعوان



اہم فیصلے:
1. FIR اور عدالتی کمیشن:
• یکم اور 2 اکتوبر کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں پر متعلقہ دفعات کے تحت انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ایف آئی آر درج ہوں گی۔
• جہاں ضرورت ہو وہاں عدالتی کمیشن بنایا جائے گا۔
2. شہداء و زخمیوں کے معاوضے:
• جاں بحق افراد کے لواحقین کو وہی معاوضہ دیا جائے گا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو دیا جاتا ہے۔
• گولی لگنے سے زخمی ہونے والے افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
• ہر شہید کے لواحقین میں سے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔
3. تعلیمی اصلاحات:
• مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے لیے دو نئے تعلیمی بورڈ قائم کیے جائیں گے۔
• آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی بورڈز کو وفاقی بورڈ اسلام آباد سے منسلک کیا جائے گا (30 دن میں)۔
4. منگلا ڈیم متاثرین:
• میرپور ڈیم کے متاثرہ خاندانوں کی زمینوں کو 30 دن میں قانونی حیثیت دی جائے گی۔
5. بلدیاتی قانون:
• موجودہ بلدیاتی قانون کو اصل 1990ء کے قانون کے مطابق اور عدالتِ عظمیٰ کے فیصلوں کی روشنی میں 90 دن کے اندر لایا جائے گا۔
6. ہیلتھ کارڈ:
• ہیلتھ کارڈ کے لیے فنڈز 15 دن میں جاری ہوں گے۔
7. صحت کی سہولیات:
• ہر ضلع میں MRI اور CT Scan مشینیں مرحلہ وار فراہم کی ج

اپنا یوٹیوب چینل ہم سے مونیٹائز کروائیں
02/10/2025

اپنا یوٹیوب چینل ہم سے مونیٹائز کروائیں

پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے بعد مری میں سیاحت کے متعدد اقدامات کو ت...
18/09/2025

پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے بعد مری میں سیاحت کے متعدد اقدامات کو تیز کیا ہے

ان کوششوں کے حصے کے طور پر، پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا نے کشمیر پوائنٹ پر الیکٹرک کارٹ "سٹی ٹور" سروس کا افتتاح کیا۔ اس سروس کا مقصد سیاحوں کو ہل سٹیشن کو دیکھنے کے لیے ماحول دوست طریقہ فراہم کرنا ہے۔

زیر تعمیر دیگر منصوبوں میں شیشے کا پل، کیمپنگ پوڈز ولیج، ایک نیا سیاحتی ریزورٹ، ایک تھیم پارک، اور ایک پیرا گلائیڈنگ کلب شامل ہیں، اس کے ساتھ علاقے میں تفریحی اختیارات کو بڑھانے کے لیے نئی چیئر لفٹوں کے منصوبے شامل ہیں

مال روڈ کی بحالی کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جو 160 سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ ماہرین اور مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کی جانب سے 550 ملین روپے کی اس اسکیم پر عمل درآمد کیا جائے گا، توقع ہے کہ مری کی حیثیت ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر بحال ہو گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مری کی تاریخی خوبصورتی کو ایک سال کے اندر بحال کر دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر کو مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک ماڈل مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

مریم نواز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، مری کو عالمی سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے اپنے وژن پر زور دیا۔

16/09/2025

ترمنہ (یوسی تریٹ) سے لاپتہ تین کمسن بچے پولیس کی شاندار کارروائی سے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب
شکریہ انچارج چوکی ساجد ستی، محرر انصر ستی اور ڈی پی او مری آصف آمین اعوان!
تریٹ چوکی پولیس بہترین عملہ، زبردست ٹیم ورک
#مری #پولیس

30/08/2025

تھانہ سول لائن کے علاقہ میں گاڑی میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اویس بعمر 5 سال ،فاطمہ بعمر 4 سال کزن ہیں،

دونوں بچے صبح 9 بجے گھر سے کھیلنے کے لئے نکلے جو گھر نہ آئے،

فیملی نے اپنے طور پر تلاش شروع کی تو بچے نیم بہوشی میں گھر کے قریب ایک گاڑی سے ملے جو جانبر نہ ہو سکے،

واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، پوسٹ مارٹم کا تحرک کیا جا رہا ہے،

وجہ موت کا حتمی تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا،

25/08/2025

اسلام آباد

شہر اقتدار میں معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔۔۔۔۔

بھارہ کہو کے علاقے میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔۔۔۔۔۔

بھارہ کہق پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔۔

ملزم مراد بچے کو بھلا پھسلا کو چھت پر لے گیا۔۔۔مقدمے کا متن

ملزم مراد نے 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔۔۔متن

اسلام آباد پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔۔۔۔

بٹگرام پولیس اہلکار  براک سے عمر پوچھتے رہے ڈسکہ کا نوجوان بازی لےگیا عمروں میں کیا رکھا ہے اہلیت پیدا کریں ڈسکہ کے سرکا...
25/08/2025

بٹگرام پولیس اہلکار براک سے عمر پوچھتے رہے ڈسکہ کا نوجوان بازی لےگیا عمروں میں کیا رکھا ہے اہلیت پیدا کریں

ڈسکہ کے سرکاری سکول کے چوکیدار عظمت حسین کی محبت میں امریکی لڑکی کی پاکستان آمد

فیس بک کی دوستی : 19 سالہ امریکی لڑکی "ملی" شادی کیلئے ڈسکہ پہنچ گئی شادی کے بعد لڑکی کا اسلامی نام "سعدیہ" رکھا گیا ہے

16/08/2025

78واں یومِ آزادی پاکستان — نئے قونصلیٹ جنرل کی عمارت جدہ میں شایانِ شان تقریب
جدہ – 14 اگست 2025

پاکستان کا 78واں یومِ آزادی جدہ میں نئی تعمیر شدہ قونصلیٹ جنرل کی شاندار عمارت میں ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور محبتِ وطن کے ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قونصلیٹ ہال قومی پرچم کی روشنیوں، سبز و سفید رنگ کے امتزاج اور حب الوطنی کے ترانوں سے گونج اٹھا۔

تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، معزز مہمانانِ گرامی اور ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ این ڈبلیو سی کے ڈائریکٹر فہد چوہدری خصوصی طور پر مدعو تھے، جنہوں نے قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید سے ملاقات کی، نئی عمارت پر مبارکباد پیش کی اور انجینئر افتخار چوہدری کی جانب سے نیک خواہشات اور خصوصی دعائیں بھی پہنچائیں۔

فہد چوہدری نے اس موقع پر انجینئر افتخار چوہدری کا پیغام بھی قونصل جنرل کو پہنچایا کہ "آپ نے طبیعت کی خرابی کے باوجود ایک اہم قومی کام سرانجام دیا اور جدہ کو قونصلیٹ کی پرشکوہ نئی عمارت کا تحفہ دیا۔" یاد رہے کہ انجینئر افتخار چوہدری نے اپنے جدہ کے قیام کے دوران اس عمارت کی تعمیر کے لیے نہ صرف گراں قدر کوششیں کیں بلکہ بطور چیئرمین حلقہ یارانِ وطن پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

پروگرام کی بہترین میزبانی اور شاندار انتظامات پریس کاؤنسلر عرفان چوہدری کی زیر نگرانی کیے گئے۔ صبح اور شام کے اوقات میں دو الگ الگ نشستوں کا اہتمام ہوا، جن میں پاکستانی کمیونٹی کے اُن باکمال افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے سعودی عرب میں اپنی خدمات اور کامیابیوں سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

تقریب کے دوران فہد چوہدری نے معروف یوٹیوبر اور انفلوئنسر زبیر ریاض سے بھی ملاقات کی، جو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور ورثے کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

یومِ آزادی کی یہ پروقار تقریب پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ نسلوں تک محبتِ وطن کا پیغام پہنچانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

15/08/2025

جیو میرے پیارے پاکستان…
جہاں سوتا مارنے والا محلوں کا مالک بن بیٹھا،
اور قوم کو ایٹم بم دینے والا… اپنی بڑھاپے کی دوائی کے لیے ترستا رہا۔

Address

Arukas
Murree
47100

Telephone

+971552530296

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Top Tv Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share