29/08/2025
ماں کا دودھ اور حفاظتی ٹیکے
ماں کا دودھ بچے کوصحت مند بناتا ہے اور حفاظتی ٹیکے اسے محفوظ رکھتے ہیں
بلوچستان کی ہر ماں سے ایک محبت بھریv گزارش ہے:
صرف دودھ پلانے سے بات مکمل نہیں ہوتی…ہر بچے کو وقت پر حفاظتی ٹیکے لگوانا بھی ضروری ہے۔ماں کے دودھ میں قدرتی تحفظ ہے —اور حفاظتی ٹیکوں کےکورس میں مختلف بیماریوں سے اضافی تحفظ موجود ہے جس میں زندگی بھر کی حفاظت چھپی ہے۔
دودھ پلانے والی ماؤں کو چاہیے کہ:
• ای پی آئی سینٹر یا قریبی مرکزِ صحت سے بچے کا ویکسی نیشن کارڈ بنوائیں۔
• ہر مہینے بچے کو حفاظتی ٹیکے وقت پر لگوائیں۔
• اگر بچہ بیمار بھی ہو، تب بھی ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ویکسین مقررہ وقت پر لگوائیں ۔
یاد رکھیں:
ماں کا دودھ + حفاظتی ٹیکے = صحت مند بچہ ، پُر سکون زندگی
انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ( آئی ایچ ایچ این) نے گاوی ویکسین اتحاد، مینین ڈینیئلز (ایم ڈی) اور آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ ( او پی ایم) کے تعاون اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ آئیں ! بلوچستان کے ہر بچے کو صحت مند بنانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانے میں ہمارا ساتھ دیں
Hospital Network(IHHN)
,the Vaccine Alliance
Expand Programe on Immunization. Pakistan
Department, Balochistan
. .