06/03/2026
مسلم باغ۔ تحصیل لوئی بند مرغہ فقیرزئی
تحصیل انتظامیہ مسلم باغ اسسٹنٹ کمشنر دہرج کلرا حکومت بلوچستان کی منظور
کردہ رمضان ریلیف پیکیج کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن کے مطابق مستحقین تک پہنچانے کے لیے شفاف و موثر مہم جاری ہے۔
اس سلسلے میں آج چھ مارچ کو یونین کونسل مرغہ فقیرزئی، یونین کونسل بابو چینہ اور یونین کونسل کاکڑ خراسان لوئی بند میں 200 مستحق گھرانوں کو امدادی سامان / خوراکی مواد پر مشتمل پیکیج ان کی دہلیز پر فراہم کیا گیا۔ تعینات کردہ ٹیم نے مستحق خاندانوں کی منظم طریقے سے نشاندہی کی اور اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دہرج کلرا کی زیر نگرانی ریلیف ان تک پہنچایا۔
تحصیل کے تمام دیگر یونین کونسل، دور دراز و نزدیکی علاقوں کی جانب امداد کی روانگی کا آغاز کردیا گیا ہے تقسیم کے
مراحل شیڈول کے مطابق آئندہ ایام میں مکمل ہو جائیں گے۔ رمضان ریلیف پیکیج فوری تصدیق ہونے کے بعد مستحق کو فراہم کیا جارہا ہے