BBC news muzafrabad

BBC news muzafrabad BBC carime repotar muzafrabad media cavreg

بی بی سی نیوز مظفراباد*بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ  حسینہ واجد کو سزائے موت سنادی گئی.*انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس م...
17/11/2025

بی بی سی نیوز مظفراباد*بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنادی گئی.*

انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر مقدمہ چل رہا تھا.

*انٹرنیشل کرائمز ٹریبیونل نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو سزا سنائی.*
عدالتی کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کے ساتھ ساتھ آرمی کے دستے بھی تعینات ہیں.

پراسیکیورٹر نے الزام لگایا کہ حسینہ واجد کے حکم پر گزشتہ سال *1400 سے زائد مظاہرین کو قتل کیا گیا،* ان کی حکومت *جبری گمشدگیوں* اور *ٹارچر سیلز چلانے* میں بھی ملوث رہی. *پراسیکیوشن نے شیخ حسینہ واجد کیلئے سزائے موت کی استدعا کی تھی.*

بی بی سی نیوز مظفراباد آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا ہلچل مچ گیا! 12 مہاجرین نشستوں اور 8 مخصوص نشستوں کے ارکان اسمبلی نے ...
07/10/2025

بی بی سی نیوز مظفراباد آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا ہلچل مچ گیا! 12 مہاجرین نشستوں اور 8 مخصوص نشستوں کے ارکان اسمبلی نے متحد ہو کر واضح اعلان کیا ہے کہ “ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، وزیراعظم انوارالحق کا استعفیٰ چاہیے! یہ غیر معمولی سیاسی اتحاد حکومت کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کن مشاورت کی جائے گی۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ 48 گھنٹے نہایت اہم ہیں، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اقتدار کا نقشہ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔

بی بی سی نیوز مظفرآباد وادی کوٹلہ (آزاد کشمیر) میں غیر قانونی افغانی افراد کی آمد اور مقامی آبادی کو درپیش خطرات کے مطلق...
03/09/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد وادی کوٹلہ (آزاد کشمیر) میں غیر قانونی افغانی افراد کی آمد اور مقامی آبادی کو درپیش خطرات کے مطلق علاقہ کے معززین جناب میر امتیاز صاحب جناب سفیرکاندل صاحب جناب چوہدری شیر افضل صاحب جناب چوہدری مشتاق ایڈووکیٹ صاحب جناب چوہدری شفیق صاحب نےبی بی سی نیوز کو بتایا

ہم وادی کوٹلہ، ضلع مظفرآباد آزاد کشمیر کے باشندے، انتہائی دکھ اور تشویش کے ساتھ یہ درخواست پیش کر رہے ہیں کہ ہمارے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ وادی کوٹلہ میں واقع بلند و بالا پہاڑ "کوہ مکڑا" جو آزاد کشمیر اور پاکستانی حدود کے سنگم پر واقع ہے، آجکل جرائم پیشہ عناصر کی غیر قانونی آمد و رفت کا خطرناک راستہ بن چکا ہے۔

ہر سال گرمیوں کے آغاز سے لے کر سردیوں تک، افغانی بکروالوں اور ان کے ساتھ منسلک جرائم پیشہ افراد کی ایک بڑی تعداد مسلح حالت میں "کوہ مکڑا" کے ذریعے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہوتی ہے۔ ان افراد کا بظاہر مقصد مال مویشی چرانا یا چراگاہوں کا استعمال ہوتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ مقامی آبادی کے لیے ایک مسلسل خطرہ بن چکے ہیں۔

مقامی لوگ، جن کا ذریعہ معاش مالداری (خصوصاً مکڑا اور مکڑی ) ہے، شدید مالی اور جانی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔ کچے مکانات کی توڑ پھوڑ، زبردستی چراگاہوں پر قبضہ، لڑائی جھگڑے، دھمکیاں اور اسلحہ کی نمائش عام ہو چکی ہے۔ ان واقعات نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

ہم متعدد بار مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کر چکے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مؤثر اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر یہ صورتحال یونہی برقرار رہی تو ہمیں اپنے دفاع کا حق استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

ہماری گزارش ہے کہ:

1. ان جرائم پیشہ افغانی بکروالوں کا آزاد کشمیر میں داخلہ فی الفور بند کیا جائے۔

2. کوہ مکڑا کے راستوں پر مستقل چوکیاں قائم کی جائیں تاکہ غیر قانونی آمد و رفت کو روکا جا سکے۔

3. مقامی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی گشت بڑھایا جائے۔

4. متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور مقامی املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ہم قانون پسند شہری ہیں اور امن کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر ہمیں مسلسل نظر انداز کیا گیا تو پھر ہمیں اپنے گھروں، مال مویشیوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے قانونی و آئینی دائرے میں رہتے ہوئے خود اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

بی بی سی نیوز مظفرآباد بچوں کی اخلاقی اقدار از قلم : شبیر احمد ڈار تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گیجو شاخ ن...
29/08/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد
بچوں کی اخلاقی اقدار
از قلم : شبیر احمد ڈار

تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی
جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا (اقبال)
کوئی بھی معاشرہ یا قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہاں اخلاقی اقدار کو مثبت فروغ نہ دیا جائے ۔ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ ہر شعبے میں زوال کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ اخلاقی اقدار کی پستی ہے ۔ ہماری ریاست میں جہاں دیگر مسائل بڑھ رہے ہیں تو وہیں ایک سنجیدہ مسئلہ بچوں کی اخلاقی اقدار میں کمی کا ہے ۔ ہمارا گھر ، معاشرہ ، اسکول ، مدرسہ کہیں بھی کوئی ایسا منظم نظام دکھائی نہیں دیتا جہاں بچوں کو دیکھ کر یہ گماں کیا جا سکے کہ ہمارا مستقبل مثبت ہاتھوں میں ہے ۔ وہ بچہ جسے اپنے آپ کا علم نہیں ہوتا سب سے پہلے ناشائستہ الفاظ سیکھتا ہے جو وہ غصے کے عالم میں ادا کرتا ہے ۔ اس کی وجہ ماؤں کا بچوں سے غیر مہذب انداز میں کسی چیز سے منع کرنا ہے ۔ غصے کے وقت جہاں مار پیٹ سے دریغ نہیں کیا جاتا وہیں ناشائستہ الفاظ کا بھی بےدریغ ادا کرنا ہے ۔ بچوں نے ایک دوسرے کے اسم مبارک کو خوب صورتی کے ساتھ ادا کرنے کی بجائے مختلف غیر مہذب القابات رکھے ہوتے ہیں ۔ بچوں کو صفائی کے بنیادی اصول سکھانے کی بہ جائے ہم ان کے سامنے غیرمہذب شہری کی مثال بنتے ہیں ۔ ایک وقت تھا علمی درس گاہوں میں اساتذہ کو قلبی اور عملی طور پر قابل عزت سمجھاجاتا تھامگر آج محض رسمی ادب دکھائی دیتا ہے ۔ بچوں نے اساتذہ کے بھی برے القابات رکھے ہوتے ہیں ۔ گالم گلوچ سے لے کر جھوٹ تک ہر معاشرتی برائی بچوں کی صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔ آج کا بچہ اپنے خاندان کے دوسرے بچوں سے چھپ کر کھاتا پیتا ہے کہ کہیں اس کے عزیز و اقارب کے بچے اس کے رزق کو کم نہ کر دیں جب کہ ہماری تربیت میں اور روایات میں مل ییٹھ کر کھانا پینا شامل تھا ۔ محلے کی لڑائیوں اوراحتجاجوں میں بھی یہ بچے نمایاں مقام پر رہتے جہاں سے باآسانی غیر شائستہ گفتگو سنتے جس میں دوسرے کی تذلیل کی جاتی ہے ۔ اب سوال یہ جنم لیتا ہے کہ آخر یہ سب بدلے گا کیسے ؟ کیا فرد واحد کی طاقت یا کوئی ریاستی ادارہ ؟؟؟ سب سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ یہ بچے ہمارے گھر ، معاشرے اور قوم کا مستقبل ہیں جیسی تربیت ان کی ہوگی ویسی ہی نیک نامی یا بد نامی ہمارا مقدر بنے گی ۔ ماں کی گود سے لے کر علمی درس گاہوں اور معاشرے میں ملاپ تک ہر شے کو ہم نے اخلاقی لحاظ سے پست نہیں رکھنا ۔ آج ہم جو بچوں کو سکھائیں گے کل کو وہی سبق ہماری آنکھوں کے سامنے بےبسی کے عالم میں دہرایا جائے گا ۔ ہمیں نصاب میں محض رسمی تعلیم نہیں دینی بلکہ اخلاقیات کو اول ترجیح دینی ہے ۔ بچوں کو اخوت و بھائی چارہ سمیت بھلائی کا درس دینا ہے ۔ انھیں ہر قسم کے تعصب اور فرقہ پرستی سے دور رکھنا ہے ۔ ہمیں بچوں کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بہ جائے انھیں یک جان کرنا ہو گا ۔ اپنے بچوں کے اسم مبارک کو سردار ، راجہ ، مہاراجہ کی بہ جائے محمد سے لکھیں اور پکاریں ۔ بچوں کو بتائیں کہ کوئی شعبہ یا پیشہ اور اس سے منسلک افراد برے نہیں ہوتے جب تک کہ اس میں شامل افراد اس پیشے سے بددیانتی نہ کریں ۔ بچوں کو ادب کرنا سکھائیں چاہے گھر ہو یا معاشرہ۔ آج کا ذمہ دار اور بااخلاق بچہ ہی ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔ آئیں مل کر اپنے بہتر مستقبل کو نیک نیتی سے سنوارتے ہیں ۔” اب نہیں تو پھر کبھی نہیں ۔۔“

28/08/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد درگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب ڈویثرنل بار ایسوسی ایشن درگی ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کے صدر خالد خان ایڈوکیٹ کو شہید کردیاگیا. ذرائع

بی بی سی نیوز مظفرآباد مذہبی سکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے لیا گیا ہے-  انجینیئر محمد علی مرزا کو تھری ای...
26/08/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد مذہبی سکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے لیا گیا ہے- انجینیئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے پولیس کا یہ بتانا ہے کہ جہلم میں انجینیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا گیا ہے

بی بی سی نیوز مظفرآباد اگر آپ انڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو آپ نے بھی یقیناً گذشتہ دنوں کچھ ایسی تبدیلیاں دیکھی...
22/08/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد اگر آپ انڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو آپ نے بھی یقیناً گذشتہ دنوں کچھ ایسی تبدیلیاں دیکھی ہوں گی جو خود بخود رونما ہوئی ہیں۔ ایک طرف اس تبدیلی نے بہت سے لوگوں کو شکوک و شبہات میں مبتلا کیا تو دوسری طرف کئی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی سیٹنگز خود بخود کیسے بدل سکتی ہیں۔ آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

بی بی سی نیوز مظفرآباد سے عوام علاقہ نے بات کرتے ہوئے بتایا رات کے 10 بجے  کہوڑی ہسپتال کا یہ حال ہے کہ بلڈنگ پوری طرح س...
15/07/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد سے عوام علاقہ نے بات کرتے ہوئے بتایا رات کے 10 بجے کہوڑی ہسپتال کا یہ حال ہے کہ بلڈنگ پوری طرح سے روشن ہے۔میں ابھی گھر سے مریض لے کر پہنچا جو کہ ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے۔یہاں پر کوئی بھی عملہ موجود نہ ہے۔باہر سے مین گیٹ تالوں کا منظر پیش کر رہا ہے۔اس سے پہلے بھی ہمیشہ اس ہسپتال کا یہی حال رہا اگر مریض کو کچھ بھی ہوا عملہ ھسپتال زمہ دار ہو گا اس سے پہلے بھی یہی ڈرامہ بازی لگی ہوئی ہے۔اگر اس ہسپتال میں عملہ اسی طرح غیر حاضر رہا۔اس بلڈنگ کو امور خیوانات کے خوالے کریں۔میں صبح انشاللہ D.H.o صاحب کو بھی درخواست دوں گا۔اگر مریض کو کچھ بھی ہوا عملہ زمہ دار ہو گا۔

بی بی سی نیوز مظفرآباد نیلم دودھنیال مین پل کے اوپر سے  سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر پل سے نیچے لٹک گئی گاڑی کے نیچے گرن...
14/07/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد نیلم
دودھنیال مین پل کے اوپر سے سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر پل سے نیچے لٹک گئی گاڑی کے نیچے گرنے کی وجہ سے ایک بچے کی زبان کٹ گئی ۔۔باقی بندے معمولی زخمی ہیں #

بی بی سی نیوز مظفرآباد ضلع کونسل مظفرآباد کا سالانہ بجٹ اجلاس چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی کی زیر صدارت کیب...
12/07/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد ضلع کونسل مظفرآباد کا سالانہ بجٹ اجلاس چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی روم بلاک نمبر 4 نیو سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا، چیف آفیسر/سیکرٹری کمیٹی محترمہ مہ جبین عباسی نے اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے 41 کروڑ 54 لاکھ 95 ہزار روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیف آفیسر ضلع کونسل محترمہ مہ جبین عباسی نے بجٹ تفصیلات پیش کیں، جس پر ممبران کی جانب سے مفصل بحث کی اجلاس میں وائس چیئرمین راجہ ناصر لطیف خان ایڈووکیٹ سمیت ضلع کونسل کے معزز ممبران ضلع کونسل کی بڑی تعداد شریک تھی، سیکرٹری ضلع کونسل کے بجٹ پیش کرنے کے بعد اجلاس کی بقیہ کاروائی ترجمان ضلع کونسل مظفرآباد میرامتیازاحمد نے سر انجام دی۔ ممبران ضلع کونسل میجر (ر) عبد الحمید خان مغل، عظمت حسین اعوان، ضمیر اقبال مغل، بشارت خان مغل، میر امتیاز احمد، چوہدری جاوید اقبال، سید فیاض حسین گیلانی، عبدالنعیم چوہدری ایڈووکیٹ، ندیم ممتاز میر، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، محمد خالد مغل، محمد سلیم چوہدری، محمد نذیر مغل، میر محمد نصیر جیلانی، میر افتخار احمد، میر عادل حسین، راجہ نبیل آزاد خان، سردار محمد تسلیم خان، فیاض افضل اعوان، راجہ اعظم خان، خواجہ امتیاز احمد، سید علی رضا سبز واری، محمد اقبال خان تنولی، محمد لطیف خان، میر غلام مصطفیٰ، ملک حنیف اعوان، جنید اختر اعوان، ناہید عباسی، راجہ عامر ظفر، راجہ ذوالقرنین قریش، محمد تسلیم عباسی، راجہ مدد علی خان ، محسن مجید راجہ، سردار تسلیم،محترمہ کوثر بتول، محترمہ ماریہ منظور، محترمہ نادیہ حسن، محترمہ فردوس شاہین، انجینئر خرم جاوید اعوان اور عجب فرید، نے شرکت اور بجٹ پر بحث میں حصہ لیا،اجلاس میں ضلع کونسل کے مختلف شعبہ جات کے افسران اور دیگر متعلقہ ملازمین بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی اسکیموں، مالی ترجیحات، اور محصولات سے متعلق امور تفصیل سے زیر بحث آئے۔ترقیاتی ترجیحات اور مشاورتی تجاویزاجلاس کے دوران مختلف ممبران نے اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی تقاضوں اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مفید تجاویز پیش کیں۔یونین کونسل سطح پر ترقیاتی و غیر ترقیاتی اسکیموں کی شمولیت دیہی و شہری علاقوں میں صاف پانی، صفائی، سڑکوں کی پختگی اور روشنی کے نظام کی بہتری مقامی آمدن بڑھانے کے لیے چونگی نظام، گاڑیوں کے اڈے، اور سائن بورڈز کو ریگولرائز کرنے کی تجاوی بجٹ میں شفافیت، ڈیجیٹل نظام، اور آن لائن رسیدی نظام کے نفاذ کی تجاویزچیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی امانت ہے، اس کے ایک ایک پیسے کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر یونین کونسل کو مساوی ترقی دی جائے اور تمام نمائندے شفاف طرز حکمرانی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔''انہوں نے مزید کہا کہ سال 2025-26 کے دوران عوامی ریلیف، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور شفاف مالیاتی نظام ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہوں گی۔اجلاس کے دوران کئی اہم قراردادیں بھی زیر غور آئیں جنہیں منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ اجلاس کی کارروائی پرامن اور مشاورت پر مبنی رہی، اور آئندہ اجلاس میں مزید تفصیلات اور منصوبوں کی منظوری متوقع ہے۔ پاک فوج کو خراج تحسین، بھارتی و اسرائیلی مظالم کی مذمت، اور شہدائے 13 جولائی 1931 کو سلام پیش کیا گیا، ضلع کونسل مظفرآباد کا بجٹ اجلاس چیئرمین سردار امتیاز احمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی و ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں 41 کروڑ 54 لاکھ 95 ہزار روپے حجم کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور۔ اجلاس کے دوران تین اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں، جن میں پاک فوج کی کامیاب عسکری حکمت عملی ''بنیان مرصوص'' کو سراہا گیا، اسرائیل اور بھارت کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی، اور 13 جولائی 1931 کے شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرارداد: آپریشن ''بنیان مرصوص'' کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین اجلاس میں منظور کی گئی پہلی قرارداد میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان آرمی کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار منصوبہ بندی اور کامیاب عملدرآمد پر مسلح افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ''مشکل وقت میں قومی سلامتی کے اداروں خصوصاً افواج پاکستان نے جس پیشہ ورانہ مہارت، حکمت عملی اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ضلع کونسل مظفرآباد پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور افواج پاکستان کو اپنی دعاؤں، اعتماد اور حمایت کا یقین دلاتی ہے۔' قرارداد: اسرائیل و بھارت کے مظالم کی مذمت دوسری قرارداد میں غزہ میں اسرائیل کے مظالم اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ''فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی بمباری، اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبر، عالمی انسانی حقوق کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو چاہیے کہ فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کو تحفظ فراہم کریں۔'' قرارداد: شہداء جموں 13 جولائی 1931 کو خراج عقیدت تیسری قرارداد میں 13 جولائی 1931 کے شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ:''13 جولائی تاریخ کشمیر کا ناقابلِ فراموش دن ہے، جب 22 کشمیریوں نے اذان کی تکمیل کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ ان شہداء کی قربانی تحریکِ آزادی کشمیر کا بنیاد ساز لمحہ ہے، جو کشمیری قوم کے حوصلے، جذبے اور غیرت کا مظہر ہے۔ ضلع کونسل مظفرآباد ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔''اجلاس میں تینوں قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں کشمیری عوام، پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر کی تمام تنظیموں کو ایک صف میں کھڑے ہو کر قومی وحدت، اسلامی اخوت اور انسانی وقار کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔اجلاس میں شریک تمام اراکین نے ان قراردادوں کو وقت کی ضرورت اور قوم کی ترجمان قرار دیا۔ اجلاس کے آخر میں شہداء کے لیے دعا اور ملکی سلامتی، فلسطینی و کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیہ کلمات کیے گئے۔

بی بی سی نیوز مظفرآباد سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب کا رانا ثناء اللہ کے مبینہ پری پو...
08/07/2025

بی بی سی نیوز مظفرآباد سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب کا رانا ثناء اللہ کے مبینہ پری پول ریگنگ پر سخت ردعمل

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار محمد جاوید ایوب نے وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ کے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بیانات اور مبینہ پری پول ریگنگ کے عزائم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سردار جاوید ایوب نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت یا نون لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابی عمل میں مداخلت یا دھاندلی کی کوشش کی، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور، غیرت مند اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔ اگر یہاں کسی قسم کا انتخابی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی گئی تو نون لیگ کو نہ صرف کشمیر میں بدترین سیاسی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ وفاق میں بھی سہارا نہیں ملے گا۔

سردار جاوید ایوب نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی اداروں اور نون لیگ کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کا حق دیا جائے

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BBC news muzafrabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BBC news muzafrabad:

Share