JKNN مظلوم کی آواز

22/05/2025

ممبر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ڈویژن مظفرآباد عدنان سلہریا صاحب کا 24 مئی 2025 یوم شہداء عوامی حقوق تحریک کے حوالے سے پیغام

عابد نذیر ماگرے صاحب کو "دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ آپ کو جامعہ کشمیر مظفرآباد جے کے پی ایس ایف کا صدر م...
02/05/2025

عابد نذیر ماگرے صاحب کو "دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ آپ کو جامعہ کشمیر مظفرآباد جے کے پی ایس ایف کا صدر منتخب کیا گیا۔ یہ آپ کی صلاحیتوں، محنت اور قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فرائض کو احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے اس نئے سفر کو کامیاب و با برکت بنائے۔
منجانب۔ طلبہ جامعہ کشمیر مظفرآباد

16/04/2025

پی ایف یو جے کی قیادت کشمیری صحافیوں کے مسائل سے ناآشنا نکلی؟
فریڈم مارچ کے اندر کی کہانی۔۔

14/04/2025
یوں تو پاکستان بھر سےافغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس پر  اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ادارے تشویش کا ا...
09/04/2025

یوں تو پاکستان بھر سےافغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس پر اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ادارے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں وہیں پاکستان زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں جس ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک افغان شہری وطن واپس جانے اور مقامی سطح پر بیتے لمحات پر آبدیدہ ہو رہا ہے مقامی شہریوں کی جانب سے اسے اور اس کے بچوں کو پھول پیش کے جا رہے ہیں باکل ایسے ہی مناظر آج سے کچھ سال قبل ترقی میں دیکھے گے تھے جب شامی مہاجرین وطن واپس لوٹ رہے تھے ان مناظر پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آرا ئیں بھی سامنے آ رہی ہیں اور کچھ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کاش ملک کے دیگر حصوں میں بھی ایساممکں ہوتا تو تقریبا چاللیس سال کے بعد افغان مہاجرین اپنے وطن لوٹتے وقت دلوں میں نفرت کی بجاۓ امن و محبت کی یادیں سمیٹتے جاتے

پاکستان پیپلز پارٹی محض ایک سیاسی جماعت نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے جس کی بنیاد حق، انصاف اور میرٹ پر رکھی گئی ہے۔ اس نظریے ...
11/03/2025

پاکستان پیپلز پارٹی محض ایک سیاسی جماعت نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے جس کی بنیاد حق، انصاف اور میرٹ پر رکھی گئی ہے۔ اس نظریے کے محافظ ہمیشہ سے وہ مخلص کارکن رہے ہیں جنہوں نے دن رات اس جماعت کی آبیاری کی، مشکلات برداشت کیں، جیلیں کاٹیں، مقدمات کا سامنا کیا، لیکن کبھی اپنے قائد اور پارٹی کے نظریے سے غداری نہیں کی۔ مگر بدقسمتی سے کچھ افراد پارٹی کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ بیٹھے ہیں اور وہ ایسے فیصلے کر رہے ہیں جو نہ صرف پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ کارکنان کی جدوجہد کی توہین بھی ہے مخلص کارکن کو ایک بار نظر انداز کیا گیا ہے جس کی پارٹی کے لیے بے شمار خدمات ہیں.
منجانب ۔کارکنان پی پی پی تحصیل بیرپانی

"قیادت جو سنجیدہ بھی ہو، سرگرم بھی!"آزاد کشمیر میں طلبہ سیاست میں بڑا نام رکھنے والے محترک طلبہ رہنما عابد نذیر ماگرے جو...
22/02/2025

"قیادت جو سنجیدہ بھی ہو، سرگرم بھی!"
آزاد کشمیر میں طلبہ سیاست میں بڑا نام رکھنے والے محترک طلبہ رہنما عابد نذیر ماگرے جو ماضی میں پی ایس ایف ضلع باغ کےسابق سئنیر نائب صدر اور جامعہ کشمیر میں سابق نائب صدر کے فرائض انجام دے چکے ہیں اب ریاست کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کشمیر میں پی ایس ایف جامعہ کشمیر میں صدراتی امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں وہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ طلبہ کے حقوق کی جہدوجہد میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے
طلبہ جامعہ کشمیر

19/01/2025

راجہ عبدالقدیر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ وسطی باغ آزادکشمیر کا خصوصی ویڈیو پیغام

محکمہ اطلاعات سے صحافی عوامی ٹیکس کے پیسوں کا حساب مانگ رہے ہیں ۔۔ کیا وزیر اعظم ، وزیر اطلاعات ، سیکرٹری اطلاعات ، ڈائی...
30/11/2024

محکمہ اطلاعات سے صحافی عوامی ٹیکس کے پیسوں کا حساب مانگ رہے ہیں ۔۔
کیا وزیر اعظم ، وزیر اطلاعات ، سیکرٹری اطلاعات ، ڈائیریکٹر اطلاعات یا کوئی دیگر اسکا جواب دے سکتا ہیکہ یہ حساب کیوں نہیں دیا جا رہا ؟

تھوراڑ(نمائندہ خصوصی) تھوراڑ میں ڈیجٹل فری میڈیا ہب کی بنیاد رکھ دی گئی۔ پہلی مرتبہ پریس اور میڈیا کلب کے لیے جگہ بھی مہ...
29/09/2024

تھوراڑ(نمائندہ خصوصی) تھوراڑ میں ڈیجٹل فری میڈیا ہب کی بنیاد رکھ دی گئی۔ پہلی مرتبہ پریس اور میڈیا کلب کے لیے جگہ بھی مہیا کر دی گئی۔ مرکزی صدر وائے جے ایف سردار نعیم چغتائی نے کیمپ آفس کا افتتاح کیا ۔
راولاکوٹ کے نواحی اور تاریخی غازیوں اور شہدا کی سرزمین تھوراڑ میں پہلے فری میڈیا ڈیجٹل ہب کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاح مرکزی صدر ینگ جرنلسٹس فورم جموں کشمیر سردار نعیم چغتائی نے کیا ۔ تھوراڑ کی صحافتی کمیونٹی کی جانب سے وائے جے ایف کی کاوشوں کا خیر مقدم۔ افتتاحی تقریب میں صدر وائے جے ایف سردار نعیم چغتائی کے علاوہ فرحان طارق ، نواز ڈار ، سردار علی ، صدر پریس کلب تھوراڑ عابد شفاعت ، سردارشمیم خان ، سردار الطاف ، سردار راشد ، کے علاوہ اسٹنٹ کمشنر سردار اذکار حسین ، تھوراڑ انجمن تاجران کے نائب صدر سردار یاسر ، یوتھ کونسلر سردار خضر ، کونسلر مولانا جمیل ، ممبر مرکزی انجمن تاجران آزاد کشمیر سردار اشتیاق ، سابق چئیرمین تھوراڑ سردار رشید خان اور ڈاکٹر جنت، صحافی سردار علی کے علاوہ سول سوسائیٹی ، کی بھی بڑے تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے وائے جے ایف کی صحافتی خدمات کو سراہا ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وائے جے ایف پہلی صحافتی تنظیم ہے جو تھوراڑ تک پہنچی ہے۔ صحافتی توجہ کے بنا عوامی مسائل کی نشاندہی ممکن نہیں۔ صدر وائے جے ایف سردار نعیم چغتائی نے اپنے خطاب میں ریاست کے اندر پیشہ صحافت کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صحافیوں کو اجرت نہیں دی جاتی ، بنیادی اجرت والے قانون پر عمل نہیں ہوتا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آداز کشمیر بھر میں نوجوان صحافیوں کے مسائل پر کام کر رہے ہیں ۔ جلد ہی آزاد کشمیر بھر کے صحافیوں کو ایک لڑی میں پرو کر ڈیجٹل میڈیا ہب کا مرکزی سطح پر سیٹ اپ بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے صحافت کی زمہ داریوں اور کردار پر بھی بات کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا اور تھوراڑ میں پریس کلب اور فری میڈیا ہب کے دفتر کے لیے جگہ کا بھی اعلان کیا گیا۔زمین کے حصول پر انھوں نے کمشنر پونچھ سردار وحید کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مظفرآباد (YjF News) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقامی صحافی بچل گھنیو پر قاتلانہ حملے اور گجرانوالہ میں نجی ٹی وی کے بیورو چی...
28/08/2024

مظفرآباد (YjF News) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقامی صحافی بچل گھنیو پر قاتلانہ حملے اور گجرانوالہ میں نجی ٹی وی کے بیورو چیف زیشان طاہر کے گھر پولیس کے چھاپے سمیت مقبوضہ کشمیر میں زرائع ابلاغ پر پابندیوں کے خلاف جموں و کشمیر ینگ جرنلسٹ فورم کا احتجاج۔ مرکزی ایوان صحافت کے باہر منعقدہ احتجاج میں وائے جے ایف کے صدر سردار نعیم چغتائی، جنرل سیکرٹری تقی الحسن، فواد عباسی، کامران مغل، حمزہ کاٹل، اشفاق اعوان، سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں پر حالیہ عرصے میں قاتلانہ حملوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ افغانستان میں طویل بدامنی کے دور میں بھی اتنے صحافی قتل نہیں ہوئے جتنے پاکستان میں خبر کرنے کے نتیجے مارے گئے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔ شرکاء نے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے ہندوستانی بربریت اور اب ندیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں زرائع ابلاغ پر قدغن کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

باغ آزاد کشمیر ؛سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے  باغ ڈیجیٹل میڈیا ...
23/06/2024

باغ آزاد کشمیر ؛
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں ،
اس موقع پر صدر باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب سردار ولید یاسین تمام احباب اپنے ممبران و عہدیداران کے ہمراہ سابق وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں ۔۔۔
سردار تنویر الیاس نے باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔۔

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share