16/10/2024
مظفر آباد( ) جموں و کشمیر تنظیم اساتذہ کی ” مرکزی مجلس عاملہ“ کا اہم اجلاس پروفیسر حافظ نصاٸب مرکزی صدر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں آزاد کشمیر بھر سے اراکین مرکزی مجلس عاملہ نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں سالانہ مرکزی منصوبہ عمل کی روشنی میں رواں سیشن کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا۔صدور اضلاع نے اپنے اپنے ضلع کی مفصل کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ رپورٹس پر تبصرے اور مفید تجاویز بھی دی گٸیں۔ اراکین مرکزی مجلس عاملہ نے بقیہ سیشن کے حوالہ سے سالانہ منصوبہ عمل کی روشنی میں دٸیے گے اہداف کے حصول کے لٸے جامع منصوبہ بندی کی۔ مرکزی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی مساٸل کے حوالہ سے حکومت درخواست کی ہے کہ وہ آزاد خطہ کے تمام کیڈرز کے اساتذہ کے جاٸز مطالبات کو پورا کرنے اور تعلیمی اداروں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے مرکزی صدر پروفیسر نصاٸب نے کہا کہ تنظیم اساتذہ اپنی پوری بساط بھر تواناٸیاں صرف کرتے ہوٸے اساتذہ و طلبہ کی دینی و فکری تربیت اور انکی کردار سازی کے حوالہ سے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ معاشرے میں بہترین انسانوں کی تیاری استاذ ہی وابستہ ہے۔ اساتذہ اکرام اپنے مشن و مرتبہ کو جانتے ہوٸے اپنے فراٸض پر خصوصی توجہ دیں۔ اجلاس سے جمیل ہاشم مرکزی سیکرٹری جنرل, کاشف شبیر اور صدور اضلاع نے بھی خطاب کیا۔