Truth Media Network

Truth Media Network The Truth Media Network Is a Digital Platform Dedicated To Amplifying The Voices Of Marginalized Communities And Enhancing The Capacity Of Journalists.

18/08/2026

ٹیکنوکریٹ نشست کی دوڑ میں بیرسٹر افتخار کیا تجربہ اور منشور انہیں مضبوط امیدوار بناتے ہیں؟

آزاد کشمیر میں تین مراحل میں عام انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں خواتین کی مخصوص نشستوں، علماء و مشائخ کی نشست سمیت ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے بھی سیاسی جماعتوں کے اندر جوڑ توڑ اور امیدواروں کی دوڑ جاری ہے۔

متناسب نمائندگی کے تحت ملنے والی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت شاداب سکندر، چوہدری سعید اور محسن عزیز کے نام بھی زیرِ بحث ہیں، جبکہ سیاسی حلقوں میں ان امیدواروں کو اس نشست کے لیے مضبوط امیدواروں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حلقہ مظفرآباد سٹی ایل اے 29 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کی تقاریر اور بیانات میں پیش کیا جانے والا وژن بھی سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ان کے مطابق ریاست میں تعمیر و ترقی کے ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار اور تعلیم کے بہتر مواقع، مواصلاتی نظام کی بہتری، قانون میں اصلاحات، ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اور ریاست میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے ان کے سابقہ دورِ وزارتِ تعلیم کی کارکردگی بھی زیرِ بحث ہے۔ دوسری جانب شاداب سکندر، چوہدری سعید اور محسن عزیز بھی اپنے سیاسی تجربے، جماعتی وابستگی اور مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کے باعث ٹیکنوکریٹ نشست کی دوڑ میں اہم نام سمجھے جا رہے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ ٹیکنوکریٹ نشست کا تاج کس کے سر سجتا ہے؟ فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا، تاہم مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں کے اندر رہنماؤں اور امیدواروں کی بھاگ دوڑ جاری ہے۔

اصل امتحان صرف نشست حاصل کرنا نہیں بلکہ یہ بھی ہوگا کہ کامیاب امیدوار اپنے تجربے، قابلیت اور وژن کو استعمال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی عملی تعمیر و ترقی میں کس حد تک مؤثر کردار ادا کر پاتا ہے۔

02/02/2026

یہ سرا سونے کی جاگہ نہیں ہے، بیدار رہو
ہم نے کر دی ہے خبر، خبر دار رہو

دارالحکومت مظفرآباد میں "میڈیا ٹرتھ کیم" کا خفیہ آپریشن، کیا سرکاری انراخ کے مطابق اشیاء خور و نوش فروخت کی جا رہی ہیں یا نہیں؟؟؟

02/02/2026
25/01/2026

Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Truth Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Truth Media Network:

Shortcuts

Share