News By Khawaja Daniyal

News By Khawaja Daniyal Correspondent Dunya News Network | Daily subh e Noh / Hamdard / kashmir Uzma / Shadab

چکار / سعودی عرب !دیار غیر میں  چکار کے رہائشی بسلسلہ روزگار  مقیم دو احباب چوہدری ظہور حسین اور رمضان کیانی جو گزشتہ دن...
27/08/2024

چکار / سعودی عرب !
دیار غیر میں چکار کے رہائشی بسلسلہ روزگار مقیم دو احباب چوہدری ظہور حسین اور رمضان کیانی جو گزشتہ دنوں سعودی عرب خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ کشمیر ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آج 27 اگست بروز منگل بعد از نماز عصر جامع والده الامير بندر بن عبدالعزيز ميں ادا کی جائے گی سعودی عرب میں مقیم تمام احباب سے گزارش کی جاتی ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اور اس میسج اور لوکیشن کو دوسروں کے ساتھ شئر کریں شکریہ جزاك الله خیرا !

https://maps.app.goo.gl/Bypaw7DVKTWSLwkf6

(چکار ضلع جھلم ویلی آزادکشمیر  ). 30 اگست بروز جمعتہ المبارک 10:00 مرکزی جامع مسجد غوثیہ چکار جماعت اہلسنت چکار / سیرت ک...
26/08/2024

(چکار ضلع جھلم ویلی آزادکشمیر ). 30 اگست بروز جمعتہ المبارک 10:00 مرکزی جامع مسجد غوثیہ چکار

جماعت اہلسنت چکار / سیرت کمیٹی و جملہ تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام

سالانہ محفل نعت و تاجدار ختم نبوت کانفرنس انعقاد پزیر ہو رہی ہے۔

زیر صدارت ؛- پیر طریقت رہبر شریعت پیر نقیب الرحمن صاحب سجادہ نشیں آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی فرما رہے ہیں۔

خصوصی آمد و خطاب ؛- صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمن صاحب عید گاہ شریف راولپنڈی کا ہو گا۔

زیر سرپرستی؛- حضرت علامہ مولانا عبد القدوس نقشبندی صاحب خطیب اعظم مرکزی جامع مسجد غوثیہ چکار۔

زیر قیادت ؛- حضرت علامہ قاضی عابد محمود ہاشمی صاحب صدر جماعت اہلسنت چکار۔

نقیب محفل سید اشتیاق گیلانی صاحب ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت چکار۔

اس محفل پاک میں ملک پاکستان کے عالمی شہرت

یافتہ ثناء خوان رسول ؛-
غلام مصطفیٰ نقشبندی صاحب Q-T.v
حافظ محمد عامر صاحب Q-T.v
محمد کبیر نقشبندی صاحب Q- T.v

صاحبزادہ حسان حسیب الرحمان صاحب عید گاہ شریف راولپنڈی کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں۔
جو اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش فرمائیں گے۔

آپ جملہ احباب کو اس عظیم الشان بابرکت روحانی و وجدانی محفل پاک میں بھر پور شرکت کی دعوت ہے۔

( منجانب۔۔۔۔ جماعت اہل سنت تحصیل چکار )

01/07/2024

چکار !
چکار مین بازار میں بکال راجپوت اور تھکیال راجپوت کے درمیان مجذوب کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے سے پیدا ہونے والی کشیدگی برادریوں کے زعماء اور ضلعی اور تحصیل انتطامیہ کی مداخلت سے ختم،
چکار کا امن بحال، کشیدہ صورتحال کے خاتمے کیساتھ ہی کاروبار زندگی رواں دواں،
دونوں برادریوں کے متحارب فریقین سول و پولیس انتطامیہ کی موجودگی میں ہونے والے برادری امن معاہدے کے بعد پرامن طور پر منتشر.
دونوں برادریوں کے زعماء کے درمیان اسسٹنٹ کمشنر چکار سردار علی الزمان صیاد ،ڈی ایس پی جہلم ویلی راجہ عبدالخَالق ، ایس ایچ او چناری انسپکٹر راجہ یاسر علی خان ، ایس ایچ او چکار راجہ پرویز احمد کی موجودگی میں راجپوت برداری کے زعماء راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ، سردار عبدالقیوم خان ، منیب خان چکاروی ، سردار محمد فاروق خان، راجہ مجیب احمد خان، راجہ ارشاد خان، راجہ طارق خان ، سردار عبدالقیوم خان آف جبڑبٹنگ، راجہ مظفر فرید ، راجہ اقبال خان، راجہ محمد ظفر آف سراں، حاجی حاکم دین خان راجہ انیق، نوید خان، راجہ قمرالزمان، راجہ ساجد سعید ، وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی طارق رشید ، راجہ عمران.،محمد عارف ڈار، گل زرین خان ، راجہ راشد خان، سردار اشتیاق اسلم اور نوید خان کے مابین امن معاہدہ طے پا گیا.
چکار میں امن و عامہ کے قیام اور برادریوں کے درمیان تنازعات کے فوری حل کے لئے امن کمیٹی تشکیل دے دی گئی.
انتظامیہ کیساتھ ملکر امن عامہ کے قیام سمیت
کشیدگی سے ہونے والے نقصانات کو برادری امن معاہدے اور لیگل فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے پر اتفاق!

چکار !تھانہ پولیس چکار کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کاروائی !تفصیلات کے مطابق محمد پرویز ایس ایچ...
24/06/2024

چکار !
تھانہ پولیس چکار کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کاروائی !

تفصیلات کے مطابق محمد پرویز ایس ایچ او تھانہ پولیس چکار نے معہ ٹیم محمد نعیم ، ڈی ایف سی عبدالطیف، اسرار،احسان خان نے کاروائی کرتے ہوئے مبشر بشیر عباسی ولد محمد بشیر عباسی ساکنہ اسلام آباد چکار سے چرس برآمد کرتے ہوے ملزم کے خلافCNSA-9B کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے !

چکار !چکار کی معروف کاروباری شخصیت راجہ طارق رفیق آف بنجر کے والد گرامی مرحوم و  اوورسیز کاروباری و سیاسی شخصیت راجہ مظف...
23/06/2024

چکار !

چکار کی معروف کاروباری شخصیت راجہ طارق رفیق آف بنجر کے والد گرامی مرحوم و اوورسیز کاروباری و سیاسی شخصیت راجہ مظفر فرید کے تایا جان راجہ رفیق خان مرحوم کی فاتحہ خوانی کے لیے سلیم ہارون مرکزی وائس چئیر مین جے کے ایل ایف و ساجد صدیقی مرکزی صدر جے کے ایل ایف گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کی چکار بنجر بڈیالہ آمد !

راجہ مظفر فرید کے تایا جان اور راجہ طارق خان کے والد گرامی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی !

اس موقع پر خواجہ شوکت لون اور خواجہ تنویر اقبال بھی ہمراہ تھے !

16/06/2024

اہم ترین !
چکار میں سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ پر کام نہ کیا گیا تو چکار کچرے کا ڈھیر بن جائے گا ، بلدیاتی نمائندگان اور لوکل سیاسی قیادت اپنا کردار ادا کریں اس بار سکیموں کے ساتھ ساتھ چکار شہر کو تباہ ہونے سے بچائیے!

16/06/2024

تازہ ترین !
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر مظفرآباد کی جانب سے جاری موسمیاتی ایڈوائزری کےمطابق مورخہ18تا 22جون2024کے دوران آندھی طوفان،ژالہ باری،آسمانی بجلی اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے ۔
جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ،املاک کو نقصان پہنچنے ،سائن بورڈزگرنےاور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے.سیاح حضرات و شہری دن کے اوقات میں بالعموم اور رات کے اوقات میں بالخصوص غیر ضروری سفر سےاجتناب برتیں۔

16/06/2024

چکار !

عید قرباں کی آمد آمد !

چکار بازار میں مذہبی تہواروں کی نسبت عوام کا رش بہت کم !

کاروبار میں مندے کا رجحان !

شہریوں کی آمدورفت بھی نہ ہونے کے برابر دکھائی دے رہی ہے

16/06/2024

اہم اعلان !
نماز عید الاضحی کل بروز سوموار مرکزی جامع مسجد غوثیہ چکار میں مولانہ عبدالقدوس نقشبندی کی اقتداء میں صبح 08:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ جامع مسجد حضرت بلال رضہ میں بھی نماز عید 08:30 بجے مفتی عابد حسین کیانی کی اقتداء میں ادا ہو گی !

تمام احباب مطلع رہیں

چکار (کرکٹ اپڈیٹ ) چکار گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج  گراؤنڈ چکار میں جاری تحصیل چمپئن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل کے معرکہ میں ی...
10/06/2024

چکار (کرکٹ اپڈیٹ )
چکار گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ چکار میں جاری تحصیل چمپئن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل کے معرکہ میں ینگ ایگل چکار نے سات سو چھیاسی کرکٹ کلب چکار کو شکست دے دی !
ینگ ایگل کرکٹ کلب چکار کے اونر راجہ ابرار فرید کی جانب سے ینگ ایگل کی جیت کی خوشی میں مبلغ ایک لاکھ انعام کا اعلان کر دیا !
راجہ ابرار فرید کی جانب سے ینگ ایگل کے لیے نیک خواہشات اور آمدہ میچز میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات !
راجہ ابرار فرید نے کہا محنت لگن اور سپورٹس مین سپیرٹ ہی کامیابی کا زینہ ہے ینگ ایگل کے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں باالخصوص افتخار فرید جن کی بہترین پر فارمنس کے لیے سب کی نظریں مرکوز تھیں شائقین کرکٹ نے جس طرح ینگ ایگل کے ساتھ اپنی والہانہ محبت ظاہر کی اس پر بھی بے حد مشکور ہیں اس کے ساتھ ساتھ ینگ ایگل کی منیجمنٹ اور پوری ٹیم جنہوں نے انتھک محنت سے آج کے بڑے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ان شاءاللہ امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ ینگ ایگل اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹے گی !

01/04/2024

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923451556689

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News By Khawaja Daniyal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News By Khawaja Daniyal:

Share