
24/10/2023
کوٹلی(اے جے کے نیوز)برطانیہ میں مقیم کوٹلی کانوجوان شادی سے چندروزقبل خالق حقیقی سے جاملا،ہرآنکھ اشکبار۔تفصیلات کے مطابق مقصوداحمدملک ولدولی محمد مرحوم ساکن چوکی کوٹلی حال مقیم برطانیہ کی شادی 28اکتوبرکوطے پائی تھی مگرقسمت کوکچھ اورمنظور تھا، شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں،اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔