04/09/2025
برنالہ کوٹجمیل (راجہ محمد وقاص) برملہ کا رہائشی راجہ جمیل مرغی فروش کا گھر بارشوں کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا اسکے علاوہ برنالہ ڈوبے محلہ بوٹی ازاد کشمیر کا رہائشی چائے فروش بھی بارشوں کی زد میں أگیا غریب کا مکان شدید بارش طوفان أنے سے گر گیا بلکہ قیمتی سامان بھی نیچے أکر تباء برباد ہوگیا بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی ندی نالے بپھر گئے اس طرح کنجلور کے بعد ڈوبے ایک چائے فروش دیہاڑی دار کا مکان بارشوں کی نظر ہواگھر والے کھلے أسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کسی بھی انتظامیہ محکمہ مال کسی اور کسی ووٹ حاصل کرنے والے سیاسی نمائندے نے ادھر کا رخ تک نہ کیا اگر کسی امیر کی 🐓 مرغی بھی مرجاتی تو افسوس کرنے والوں نے تانتا باندھ لینا تھا کنجلور اور ڈوبے ابھی تک صرف میڈیا ٹیم کے علاؤہ کسی نے بھی ادھر أنے کی زحمت نہ کی گھر والوں نے وزیر اعظم ازاد کشمیر وزیر داخلہ کرنل وقار آحمد نور سے اپیل کی ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ سر چھپانے کے لیے ۔کان کی چھت ڈال سکیں۔