02/07/2025
دنیا صرف اس کی ہے جو طاقتور ہے۔
طاقتور کو اس سے کچھ غرض نہیں کہ مظلوم کیا سوچتا ہے۔ مظلوم کے بچے کیا سوچتے ہیں۔
طاقتور کے سامنے رونا، گڑگڑانا، واسطے ڈالنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
یہ طاقتور پر منحصر ہے کہ وہ انصاف قائم کرے یا ظلم کو رواج دے۔ اس لیے اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور کمزور پر مہربانی کی جائے تو ہمیں طاقتور بننا ہو گا۔ کمزوری چھوڑنا ہو گی۔
کیونکہ دنیا کمزوروں پر ڈرامے بنا سکتی ہے، اشعار لکھ سکتی ہے، کہانیاں تخلیق کر سکتی ہے، کمزور کی مدد نہیں کر سکتی۔