سچی خبر

سچی خبر مختلف موضوعات پر ٹی۔پی کی رپورٹیں،تبصرے اور جائزے۔ آپ بھی ٹی۔پی کا حصہ بنیے

روالپنڈی سے نیلم ویلی کے لیے کل یہ بھائی ذوالقرنین ،نعمان ،اریب آصف 18/07/2025 نکلے  ہیں ان کے گھر والوں 18/07 دن دو بجے...
20/07/2025

روالپنڈی سے نیلم ویلی کے لیے کل یہ بھائی ذوالقرنین ،نعمان ،اریب آصف 18/07/2025 نکلے ہیں ان کے گھر والوں 18/07 دن دو بجے سے ان سے کوئی رابط نیں ہوا ۔ ان کے نمبر بھی بند جا رہے ہیں نیلم مظفرآباد کے طرف سے اگر کوئی بھائی ہے وہ اپنے اپنے گروپ میں یہ خبر چلا دے اگر کسی کو کوئی خبر ملتی ہے رابط کریں ۔ 03135030216 🚨💔👫

Neelam Valley - Azad Kashmir

Big shout out to my newest top fans! 💎 Mohammad ArifDrop a comment to welcome them to our community,
20/07/2025

Big shout out to my newest top fans! 💎 Mohammad Arif

Drop a comment to welcome them to our community,

19/07/2025

پیٹرول/ ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی مہنگاہی میں مذید اِضافہ
چینی کی قیمت 220 سے بھی تجاوز کر گئی

02/07/2025
02/07/2025

کتی چیک کروماو دیو بچیو

14/06/2025

جب مدمقابل اسرائیل ہو تو پھر فرقہ پرستی کی بات کرنے والا گھٹیا ترین منافق ہے..

13/06/2025

اسرائیل کا ایران پر حملہ
ایران میں 50 سے زائد دھماکوں کی گونج
ایرانی چیف آف سٹاف جنرل باقر کی شہادت کی اطلاعات

اسلام آباد: سیکٹر جی 13 میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت میں درج،ایف...
03/06/2025

اسلام آباد: سیکٹر جی 13 میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت میں درج،
ایف آئی آر کے مطابق 'ایک نا معلوم شخص تقریباً شام پانچ بجے گھر میں داخل ہوا اور اس نے کمرے میں موجود میری بیٹی پر فائر کیےجو اس کے سینے پر لگے، قاتل نامعلوم تھا جسے لطیفہ شاہ (ثناء یوسف کی پھپو) نے دیکھا ہے اور اسے پہچان سکتی ہیں.'

03/06/2025

کراچی کل سے مسلسل 6 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں

03/06/2025

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی 😭
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا ق ت ل
ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں،پولیس زرائع
گھر مہمان آئے کزن نے فائرنگ کی ہے۔پولیس ذرائع
ثنا یوسف کو کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا
حالت تشویشناک ہونے پر شفا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔پولیس ذرائع
ثنا یوسف میڈیکل کی پہلے سال کی طالبہ تھیں
تاحال ایف آئی آر کا اندراج اور ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔پولیس ذرائع
پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

مظفرآباد(رپورٹ لیاقت بشیر فاروقی سے) حکومت اور انتظامیہ کی کمزور گرفت، شہر اقتدار کے تمام انٹری پوائنٹس اور چونگیوں پر ل...
02/06/2025

مظفرآباد(رپورٹ لیاقت بشیر فاروقی سے) حکومت اور انتظامیہ کی کمزور گرفت، شہر اقتدار کے تمام انٹری پوائنٹس اور چونگیوں پر لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا گیا۔ قربانی کے لیے لائے جانے والا فی جانور ایک ہزار روپیہ وصول کرنا وطیرا بناتے ہوئے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی، ناروا سلوک عروج پر پہنچ گیا۔ چہلہ بانڈی کے مقام پر قائم چونگی سب پر بازی لے گئی۔ دوسری جانب ٹاہلی منڈی کے مقام پر قربانی کے لیے لگائی جانے والی منڈی میں انٹری فیس کے نام پر ہزاروں روپے کی وصولیاں کی جانے لگی ہیں۔ سال بھر جانوروں کی خدمت کرنے کے بعد قربانی کی غرض سے فروخت کے لیے لائے جانے والے جانوروں کے مالکان عاجز آگئے۔ سونے پر سہاگہ چونگیوں پر تعینات عملہ نے مسلح ہو کر لوگوں کو ہراساں کرنا شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز چہلہ بانڈی کے مقام پر جانور لانے والوں جن میں چوہدری نواز،راجہ قیوم، سدھیر مغل،ملک اکبر،شفیع چوہان و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جانور لے کر منڈی کی جانب جا رہے تھے کہ انہیں روک لیا گیا اور ان سے فی جانور ایک ہزار روپیہ چونگی زبردستی وصول کی گئی۔ جب انہوں نے اعتراض کیا تو انہیں مسلح افراد نے ہراساں کیا اور شدید زودکوب بھی کیا بعد ازاں جب وہ جانور لے کر لگائی گئی منڈی کے پاس پہنچا تو انٹری کے نام پر مزید رقم طلب کی گئی۔ اسی طرح مظفرآباد میں تمام انٹری پوائنٹس اور چونگیوں پر یہی حال ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی ایسے حالات میں ممکن ہی نہیں رہی۔ انہوں نے ارباب اختیار سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ سنت ابراہیمی کو آسان بنانے کے لیے انٹری پوائنٹس اور چونگیوں پر کی جانے والی لوٹ مار کو فل فور بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چونگیوں پر بھی ہزاروں روپے فیس اور پھر منڈی کے اندر داخل ہونے کے لیے بھی ہزاروں روپے فیس کہاں کا انصاف ہے۔ آخر لوگ جائیں تو جائیں کہاں۔

ایک باپ آج اپنے جواں بیٹوں کے جنازے اپنے کندھے پر اٹھائے گا آہ زندگی 🥲زرنوش نسیم کی مختصر مگر پُراسرار کہانی ایک ایسے نو...
01/06/2025

ایک باپ آج اپنے جواں بیٹوں کے جنازے اپنے کندھے پر اٹھائے گا آہ زندگی 🥲زرنوش نسیم کی مختصر مگر پُراسرار کہانی ایک ایسے نوجوان کی داستان ہے جو ایک علامتی احتجاج سے منظر عام پر آیا اور پھر ریاستی جبر کی علامت بن گیا۔ علی امین گنڈاپور پر جوتا پھینکنے کے بعد زرنوش کو گرفتار کیا گیا، اور پھر وہ طویل عرصے تک لاپتہ رہا۔ اس کی گمشدگی پر پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں آوازیں بلند ہوئیں، حتیٰ کہ عالمی میڈیا نے بھی اسے کور کیا۔ عوامی دباؤ پر وہ بازیاب ہوا، مگر پھر ایک ویڈیو میں اس نے انکشاف کیا کہ اسے ریاستی ادارے کچھ ٹاسک دے رہے تھے، جس سے انکار پر وہ "اٹھایا" گیا۔

یہ ویڈیو بیانات اس کے لیے خطرے کی گھنٹی بنے، اور آخرکار اسے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا گیا۔ سوال یہ نہیں کہ زرنوش مجرم تھا یا نہیں — اصل سوال یہ ہے کہ کیا ایک آواز کو خاموش کرنے کا یہ طریقہ ریاست کے شایانِ شان تھا؟

زرنوش کا انجام ایک بڑا اشارہ ہے کہ آزاد کشمیر جیسے پرامن خطے میں کچھ غیرمعمولی اور گہرے عمل جاری ہیں۔ کیا یہ خطہ کسی نئے "آپریشن" کی فیلڈ بنایا جا رہا ہے؟ یا یہاں کے نوجوانوں کی بیداری مقتدرہ کو ناگوار گزر رہی ہے؟

زرنوش اب نہیں رہا، مگر اس کی کہانی، سوالات اور ویڈیوز ریاستی بیانیے کے پردے چاک کر چکے ہیں۔
یہ صرف زرنوش کا نہیں، ہر اس آواز کا سوال ہے جو ظلم کے خلاف بلند ہو۔ ریاست میں آج اٹھنے والے پولیس اور ان جوانوں کے جنازے دراصل ریاست کو مشکوک بنانے اور پر امن ریاستی علاقے کو افراتفری کی طرف لے جانے کی یہ علامات ہیں۔

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سچی خبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سچی خبر:

Share