13/03/2025
*سنو،*
میری دعا ہے کہ اللہ تمہیں ایسا صبر عطا کرے کہ تمہارا دل ہر حال میں مطمئن رہے۔ اللہ تمہیں اتنی طاقت دے کہ کوئی بھی تمہیں توڑ نہ سکے۔ اللہ تمہیں اپنے اتنے قریب کر لے کہ تمہیں کسی اور کی ضرورت نہ پڑے۔ اللہ تمہیں اپنی محبت سے ایسا بھر دے کہ تم کسی اور کی محبت کے لیے نہ ترسو۔ اللہ تمہیں دنیا کی اتنی سمجھ دے کہ تم اس کے ہر فیصلے پر راضی ہو جاؤ۔ اللہ تمہیں اتنا نوازے کہ تم کسی کے محتاج نہ رہو۔ اللہ تمہیں اپنی یاد میں اتنا مشغول کر دے کہ تمہیں کسی اور کی یاد نہ ستائے۔ اللہ تمہیں اپنے قرب کا ایسا سکون دے جو دنیا کی ہر چیز سے بہتر ہو۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤